اسٹیل کی وزارت
آر آئی این ایل کےچیف منیجنگ ڈائریکٹر (سی ایم ڈی)نے راسٹریہ اسپات نگم لمیٹڈ کو بحال کرنے کے لیے اجتماعی کوششوں پر زور دیا
Posted On:
29 AUG 2024 10:36AM by PIB Delhi
آج وشاکھاپٹنم اسٹیل پلانٹ کے کارپوریٹ ادارے آر آئی این ایل کے مرکزی کانفرنس ہال میں مختلف تجارتی یونینوں کے نمائندوں کے ساتھ منعقدہ ایک بات چیت کی میٹنگ میں آر آئی این ایل کےسی ایم ڈی سری اتل بھٹ نے، آر آئی این ایل کی موجودہ صورتحال کے بارے میں سبھی کو اپ ڈیٹ کیا اور کمپنی کی بحالی کو یقینی بنانے کے لیے آر آئی این ایل انتظامیہ کے ساتھ ساتھ تمام ملازمین، یونینوں، اور ایگزیکٹوز کی مشترکہ کوششیں کے لیے ایک واضح اپیل کی۔ انہوں نے آر آئی این ایل کی مالی حالت کو مسلسل بہتر بنانے کے لیے ایک جامع منصوبے کے ایک حصے کے طور پر پیداوار کو بڑھانے اور لاگت پر قابو پانے کے سخت اقدامات کو لاگو کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
میٹنگ میں آر آئی این ایل کی قیادت والی ٹیم کے اہم ارکان نے شرکت کی جس میں (پروجیکٹس) ڈائریکٹر جناب اے کے باغچی، اور ایڈیشنل چارج ڈائریکٹر (آپریشنز)، جناب ایس سی پانڈے، ڈائریکٹر (پرسنل)، سری سی ایچ ایس آر وی جی کے گنیش، ڈائریکٹر (فنانس)، جناب جی وی این پرساد، ڈائریکٹر (کمرشل)آر آئی این ایل کے ساتھ سی جی ایمز اور دیگر سینئر عہدیدارشامل تھے۔
********
ش ح۔ ع ح۔ع ن
(U: 10298)
(Release ID: 2049636)
Visitor Counter : 52