وزارت اطلاعات ونشریات

سنٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفکیشن کی نئی دہلی رسائی کانفرنس میں شمولیت والے سنیما پر خصوصی توجہ


نئی دہلی کانفرنس سنیما میں رسائی بڑھانے کی جانب اہم قدم

Posted On: 28 AUG 2024 7:47PM by PIB Delhi

سنٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفکیشن (سی بی ایف سی) کے علاقائی دفتر، دہلی نے آج دین دیال اینتودیا بھون، سی جی او کمپلیکس لودھی روڈ میں رابطہ کانفرنس کا اہتمام کیا۔

فلمی صنعت میں رسائی پر عملدرآمد سے متعلق پروگرام فلمی صنعت کے ارکان۔

اس پروگرام میں فلم ایپلی کیشن ، فلم پروڈیوسر ہدایتکار، تکنیکی خدمات کی فراہمی کرنے اور معذوروں سے متعلق اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

کانفرنس میں سائن لینگویج کے ذریعہ تمام شرکا کے لئے اسے قبال فہم اور قابل رسائی بنایا گیا تھا۔

تمام لوگوں کی شمولیت والے سنیما کو یقینی بنانے کے اقدامات

جناب مہیش کمار نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے نئے انضباطی طریقہ کار پر روشنی ڈالی جو زیادہ رسائی والے سنیما کی جانب اہم قدم ہے۔

نابینا افراد سے متعلق ایسو سی ایشن صدر جناب اے ایس نرائنن نے سنیما کو تمام لوگوں کی شمولیت والا تجربہ بنانے کے لئے رسائی کے معیارات کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

صنعت کی رسائی کی جانب تیاری اور عزم کا اظہار

فلم سازوں اور ہدایتکاروں نے ان رہنما خطوط پر عمل کرنے پر رضا مندی ظاہر کی۔

سی بی ایف سی نئی دہلی کے علاقائی افسرجناب مہیش مشرا نے آنے والی فیچر فلموں میں رسائی سے متعلق رہنما خطوط کے امکانات پر بات کی۔

کانفرنس میں کثیر شمولیت والی فلم رب دی آواز کی کلپنگ کی اسکریننگ بھی کی، جسے او جسوی شرما نے بنایا ہے۔ یہ فلم فلم سازی میں تمام لوگوں کی شمولیت کو مؤثر ڈھنگ سے عمل میں لانے کی عملی نظیر ہے۔ پروگرام کا اختتام تمام فریقوں میں اس بات پر اتفاق رائے کے ساتھ ہوا کہ رسائی کے ان معیارات پر کامابی کے ساتھ عملدرآمد کیا جائے گا۔

******

ش ح۔رف۔س ا

U.No:10291



(Release ID: 2049569) Visitor Counter : 24