مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

 ٹرائی نے غیر مطلوب تجارتی مواصلات کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے جائزہ سے متعلق مشاورتی  پیپر  جاری کیا

Posted On: 28 AUG 2024 1:39PM by PIB Delhi

ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹی آر اے آئی) نے آج ایک مشاورتی پیپر جاری کیا ہے  ، جس میں ’’ٹیلی کام کمرشل کمیونیکیشنز کسٹمر ترجیحی ضوابط، 2018 (ٹی سی سی سی پی آر-2018) کا جائزہ‘‘ پر عوامی تبصرے طلب کیے گئے ہیں۔

ٹی سی سی سی پی آر-2018 کا نفاذ  ، فروری-2019 میں غیرمطلوب تجارتی مواصلات(یو سی سی ) کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے کیا گیا تھا۔ ان ضوابط کا مقصد  ، صارفین کو غیرضروری پروموشنل کالز اور پیغامات سے بچانا ہے، جب کہ کاروباری اداروں کو ان صارفین کو ٹارگٹڈ کمیونیکیشنز بھیجنے کی اجازت دینا ہے  ، جنہوں نے انہیں وصول کرنے کے لیے رضامندی  ظاہر کی  ہیں  یا ترجیحات طے کی ہیں۔

انضباطی ڈھانچے  کے نفاذ کے دوران، کچھ مسائل دیکھے گئے ہیں۔ اس مشاورتی پیپر  کا مقصد  ، عمل درآمد کے دوران مشاہدہ کیے گئے مسائل کو سامنے لانا ہے، جن پر فوری توجہ کی ضرورت ہے۔ ان مسائل سے متعلق ضوابط کی دفعات میں ترمیم کی ضرورت ہو سکتی ہے۔ مشاورتی پیپر  میں زیر بحث مسائل کے وسیع زمرے میں درج ذیل شامل ہیں:

  • تجارتی مواصلات  کی تعریف۔
  •  شکایت کے ازالے سے متعلق دفعات۔
  • یو سی سی کا پتہ لگانے کے نظام اور اس پر  کارروائی
  •  مالی اعانت سے متعلق دفعات۔
  • بھیجنے والوں اور ٹیلی مارکیٹرز سے متعلق دفعات۔
  • وائس کالز اور ایس ایم ایس کی زیادہ تعداد کا تجزیہ۔

ٹی آر اے آئی،  ضوابط کو مضبوط بنانے کے لیے  ، ان شعبوں سے متعلق   مشورے  مانگ رہا ہے، جس میں غیر رجسٹرڈ ٹیلی مارکیٹرز ( یو ٹی ایم ) کے خلاف سخت دفعات شامل ہیں  ، جو کہ اسپیم کالز کے ذریعے عوام کو ہراساں کرتے ہیں ۔ اس کے علاوہ ، شکایات کے ازالے کے بہتر طریقہ کار، یو سی سی  کا پتہ لگانے کے زیادہ موثر نظام، ریگولیٹری دفعات کی خلاف ورزی پر مضبوط مالی وصولی سے متعلق عدم  ترغیبات اور بھیجنے والوں اور ٹیلی مارکیٹرز کے لیے نظر ثانی شدہ ضوابط شامل ہیں ۔ اس  پیپر  میں یو سی سی کی حوصلہ شکنی کے لیے  ، وائس کالز اور ایس ایم ایس کے لیے الگ الگ  ٹیرف کے امکان کو بھی تلاش کیا جاتا  ہے۔

مشاورتی  پیپر  ٹرائی  کی ویب سائٹ www.trai.gov.in پر دستیاب ہے۔ مشاورتی  پیپر پر تحریری تبصرے 25 ستمبر  ، 2024 ء تک  متعلقہ فریقوں سے طلب کیے گئے ہیں۔ جوابی تبصرے، اگر کوئی ہیں، 09 اکتوبر  ، 2024 ء تک جمع کیے جا سکتے ہیں۔ تبصرے اور جوابی تبصرے ترجیحاً الیکٹرانک شکل میں ای- میل ایڈریس  advqos@trai.gov.in  پر بھیجے جا سکتے ہیں۔

کسی بھی وضاحت/معلومات کے لیے، جناب جے پال سنگھ تومر، مشیر (کیو او ایس -  II) سے ای میل آئی ڈی advqos@trai.gov.in پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

 

. ................................

) ش ح –   ع ح  -  ع ا )

U.No. 10260


(Release ID: 2049326) Visitor Counter : 44