زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
وزیر مملکت جناب رام ناتھ ٹھاکر كی اپنے وفد کے ساتھ آج نئی دہلی میں چلی کے وزیر زراعت جناب ایسٹیبن ویلنزوئلا سے ملاقات
جناب رام ناتھ ٹھاکر نے موجودہ مفاہمت نامے کے تحت سینیٹری اور فائٹو سینیٹری امور سے رجوع کرنے کے لیے ہندوستان کے عزم کی تصدیق کی
Posted On:
27 AUG 2024 7:48PM by PIB Delhi
زراعت اور کسانوں کی بہبود کے وزیر مملکت جناب رام ناتھ ٹھاکر نے آج نئی دہلی کے کرشی بھون میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی دوطرفہ میٹنگ میں چلی کے وزیر برائے زراعت جناب ایسٹیبن ویلنزوئلا سے اپنے وفد کے ساتھ ملاقات کی۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی اور تعاون کے اہم شعبوں پر توجہ مرکوز کی گئی۔ ان میں زرعی تعاون، باغبانی کے ایکشن پلان اور فائیٹو سینیٹری سرٹیفکیٹ کی ای سرٹیفیکیشن پر مفاہمت ناموں پر عمل درآمد شامل ہیں۔ بات چیت میں چلی اور ہندوستان دونوں ملكوں میں زرعی چیلنجوں پر بھی توجہ مبذول كی گئی اور دونوں ممالک کے درمیان زرعی تجارت کو فروغ دینے کے مواقع تلاش کیے گئے۔ وزراء نے پائیدار طریقوں کی اہمیت پر زور دیا اور تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے زرعی شراکت کو مزید گہرا کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔
باہمی زرعی تجارت کے حجم کو بڑھانے کے لیے کئی مسائل کی نشاندہی کی گئی جنہیں حل كرنے کی ضرورت ہے۔ وزیر مملکت جناب رام ناتھ ٹھاکر نے اس ادراك كے ساتھ کہ اعلیٰ سطحی دوروں اور مصروفیات نے دو طرفہ تعاون کو نمایاں طور پر مضبوط کیا ہے دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ نقطہ نظر کی تعریف کی۔ انہوں نے موجودہ مفاہمت نامے کے تحت سینیٹری اور فائٹو سینیٹری مسائل کو حل کرنے کے لیے ہندوستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
چلی کے وزیر نے پرتپاک استقبال کے لیے وزیر مملکت جناب ٹھاکر کا شکریہ ادا کیا اور بازاروں تک رسائی اور سینیٹری اور فائٹوسینٹری(ایس پی ایس) کے خدشات کو دور کرنے کے لیے ایک ٹاسک فورس کے قیام کی تجویز پر اظہار تشکر کیا۔ چلی کے وزیر نے ہندوستانی آم اور انار تک مارکیٹ رسائی کے جلد حل کی یقین دہانی کرائی اور ہندوستانی کیلے اور باسمتی چاول کی درآمد میں چلی کی گہری دلچسپی سے مزید آگاہ کیا۔ جواب میں جناب ٹھاکر نے مصنوعات جیسے گلاب، لہسن، کڈنی بینز، اور دیگر اشیاء میں تجارت کو بڑھانے کے مواقع تلاش کرنے پر زور دیا۔ اس کا مقصد دو طرفہ تجارت کی مکمل صلاحیت کو کھولنا ہے، چلی کے وزیر نے اخروٹ، پھل اور سبزیاں موجودہ فہرست میں شامل کرکے زرعی مصنوعات کی رینج کو وسیع کرنے میں دلچسپی ظاہر کی۔
میٹنگ کا اختتام مفاہمت نامے كے ساتھ ہوا جس میں دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے چلی کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے اور ہندوستان میں ایک نتیجہ خیز اور خوشگوار قیام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
میٹنگ میں چلی کے سفیر مسٹر جوآن انگولو، اوپیڈا کے بین الاقوامی امور کے شعبہ کے سربراہ مسٹر گیبریل لیسیکا اور وزارت زراعت، چلی کے کمیونیکیشن پروفیشنل مسٹر مارسیلو الواریز نے بھی شرکت کی۔
ہندوستان کی طرف سے میٹنگ میں جناب اجیت کمار ساہو، جوائنٹ سکریٹری (آئی سی)، شری مکتانند اگروال جوائنٹ سکریٹری (پی پی) اور وزارت کے دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔
*****
U.No:10249
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 2049212)
Visitor Counter : 51