امور داخلہ کی وزارت

داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ بدھ 28 اگست 2024 کو نئی دہلی میں بی پی آر اینڈ ڈی کے 54ویں یوم تاسیس کی تقریبات میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے


وزیر داخلہ ’’نئے فوجداری قوانین – شہریوں پر مرکوز اصلاحات‘‘پرڈاکٹر آنند سوروپ گپتا میموریل لیکچر دیں گے

جناب امت شاہ سال 2023 اور 2024 کے لیے صدارتی تمغہ برائے نمایاں خدمات (پی ایس ایم) اور صدارتی تمغہ برائے امتیازی خدمات (ایم ایس ایم) حاصل کرنے والوں کو بھی اعزاز دیں گے

وزیر داخلہ نئے فوجداری قوانین پر بی پی آر اینڈ ڈی کے ’’انڈین پولیس جرنل‘‘ کا خصوصی ایڈیشن بھی جاری کریں گے

پی ایم مودی کی قیادت میں اور وزیر داخلہ کی رہنمائی میں، بی پی آر اینڈ ڈی پولیسنگ اور داخلی سلامتی کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے پولیس فورس کو اسمارٹ بنانے کے لیے پرعزم ہے

Posted On: 27 AUG 2024 10:12AM by PIB Delhi

داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ بدھ (28 اگست 2024) کو نئی دہلی میں بیورو آف پولیس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ (بی پی آر اینڈ ڈی) کے 54ویں یوم تاسیس کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ اس موقع پر، وزیر داخلہ ’’نیا فوجداری قانون – شہریوں پر مرکوز اصلاحات‘‘پرڈاکٹر آنند سوروپ گپتا میموریل لیکچر دیں گے۔جناب امت شاہ سال 2023 اور 2024 کے لیے صدارتی تمغہ برائے نمایاں خدمات (پی ایس ایم) اور صدارتی تمغہ برائے امتیازی خدمات (ایم ایس ایم) حاصل کرنے والوں کو بھی اعزاز دیں گے۔ تقریب کے دوران وزیر داخلہ  نئے فوجداری قوانین پر بیورو کے پبلی کیشن کے ایک خصوصی ایڈیشن’انڈین پولیس جنرل‘کا اجراءبھی  کریں گے۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں اور مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ کی رہنمائی میں، بی پی آر اینڈ ڈی ہندوستانی پولیس فورسز کو اسمارٹ فورسز میں تبدیل کرنے کے لیے پرعزم ہے تاکہ ضروری دانشورانہ ،فزیکل اورتنظیمی وسائل سے آراستہ کرکے  پولیسنگ نیز داخلی سلامتی کے چیلنجوں کا کامیابی  کے ساتھ مقابلہ کیا جاسکے۔

سال 1970 میں اپنے قیام کے بعد سے، بی پی آر اینڈ ڈی ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ  پولیسنگ میں عمدگی کو فروغ دینے کے لیے ہندوستانی پولیس کے تھنک ٹینک کے طور پر خدمات انجام دے رہا ہے۔ انسٹی ٹیوٹ  کی توجہ پولیس اور اصلاحی خدمات کے لیے پالیسیاں اور طریقہ کار وضع کرنا، شہریوں کو بہتر خدمات کی فراہمی کے لیے ابتدائی ٹیکنالوجیز کو تلاش کرنا، قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کی استعداد کار میں اضافہ، ریاستوں اور مرکزی پولیس تنظیموں کے درمیان تعاون اور ہم آہنگی کو فروغ دینےپر ہے۔

افتتاحی تقریب میں مرکزی داخلہ سکریٹری جناب گووند موہن، سنٹرل آرمڈ پولیس فورسز (سی اے پی ایف) کے ڈائریکٹر جنرل، مرکزی پولیس تنظیموں کے سربراہوں کے ساتھ ساتھ وزارت داخلہ اور دیگر محکموں کے سینئر افسران بھی شرکت کریں گے۔

*******

ش ح ۔  ف ا ۔م ش

U. No.10230



(Release ID: 2048998) Visitor Counter : 29