کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

ہند-آسٹریلیا سی ای سی اے مذاکرات کا دسواں دور سڈنی میں پانچ شعبوں پر منعقد ہوا

Posted On: 25 AUG 2024 9:40AM by PIB Delhi

ہندوستان-آسٹریلیا سی ای سی اے مذاکرات کا 10 واں دور 19 تا 22 اگست 2024 سڈنی میں سامان، خدمات، ڈیجیٹل تجارت، سرکاری حصولی اور اصل اور ایگری ٹیک کے کے اصولوں كے شعبوں میں منعقد ہوا۔ان میں سے ہر ایک شعبے پر كامل توجہ كے ساتھ بات چیت کی گئی جس میں بقیہ دفعات میں ہم آہنگی کے لیے وضاحت اور تفہیم سامنے آئیں۔ 10ویں راؤنڈ كی  بزم اختتام پذیر 9ویں راؤنڈ سے تقریباً 5 ماہ کے وقفے کے بعد آراستہ ہوئی ۔ تاہم ان دونوں راؤنڈز کے درمیان ان تمام شعبوں کے ساتھ ساتھ دیگر باقی ماندہ شعبوں پر بھی ہم آہنگی  کے لیے باہمی ملاقاتیں کی گئیں۔

ہندوستانی وفد کی قیادت جناب راجیش اگروال، چیف مذاکرات کار اور ایڈیشنل سکریٹری، محکمہ تجارت اور آسٹریلوی وفد کی قیادت  ڈی ایف اے ٹی، آسٹریلیا میں چیف نیگوشیئٹر  اور فرسٹ اسسٹنٹ سکریٹری جناب روی کیولرام کر رہے تھے۔ ملاقات میں ایک دوسرے کی تجاویز کو بہتر طور پر سمجھنے اور ہم آہنگی لانے کے طریقے کے ذریعے اختلافات کو کم کرنے کے لیے گہری بات چیت اور گفت و شنید دیکھنے میں آئی۔ فریقین کی طرف سے متوازن نتائج تک پہنچنے کے لیے ملکی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے کوششیں کی گئیں۔

پانچوں مذاکراتی شعبوں میں  بات چیت کے نتائج کی اطلاع چیف مذاکرات کاروں کی مشترکہ میٹنگ کو دی گئی جنہوں نے انہیں اپنے مستقبل کے کام کو آگے بڑھانے کے لیے مزید رہنمائی فراہم کی۔ یہ فیصلہ کیا گیا کہ پانچوں شعبوں کے تحت ایک دوسرے کی تجاویز کو واضح طور پر سمجھتے ہوئے دونوں اطراف سے شعبہ جاتی رہنمایان  اگلے راؤنڈ سے قبل جس کا ہندوستان میں انعقاد ہونے کا امکان ہے، ورچوئل طور پرگفت و شنید کے لیے ایکشن پلان پر کام کریں گے۔

اس کے علاوہ چیف مذاکرات کاروں نے ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان دو طرفہ تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کا جائزہ لیا اور  29 دسمبر 2022 سے نافذ العمل  انڈیا-آسٹریلیا ای سی ٹی اے کے مثبت اثرات کو بڑھانے کے ذریعے ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان اقتصادی شراکت داری کو مضبوط اور بڑھانے کے عزم پر زور دیا۔ دونوں فریقوں نے اس بات کو یقینی بنانے کی کوششیں کیں کہ سی ای سی اے مذاکرات سے دونوں فریقوں کے لیے بامعنی فوائد اور متوازن نتائج برآمد ہوں۔

سی ای سی اے مذاکرات کے ذریعے ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان اقتصادی تعاون کو قابلِ عمل طور پر شدید بنانے کا پتہ لگانے اور اس طرح سرمایہ کاری کو فروغ دینے كے لیے گول میز كانفرنس میں اے آءی بی سی نیشنل چیئر، جوڈی میکے، سی ای او گرین ٹریڈ آسٹریلیا  پیٹ او شناسی اور دیگر کے ساتھ نتیجہ خیز بات چیت ہوئی۔ آسٹریلیا کی طرف سے ہند-آسٹریلیا سی ای سی اے مذاکرات کے 10ویں دور کے موقع پر منظم کیا گیا۔ سڈنی میں ہندوستان کے سی جی نے بھی بات چیت میں حصہ لیا۔

ہندوستانی وفد نے یونیورسٹی آف سڈنی اور سیکاڈا انوویشن سینٹر کا بھی دورہ کیا تاکہ آسٹریلیا کی طرف سے زراعت اور ایگری ٹیک میں کی جا رہی تحقیقی سرگرمیوں کو سمجھا جا سکے۔

آسٹریلیا ہندوستان کا ایک اہم تجارتی اور اسٹریٹجک پارٹنر ہے۔ دونوں ممالک 14 ممالک انڈو پیسیفک اکنامک فورم فار پراسپرٹی اور سہ فریقی سپلائی چین ریزیلینس انیشیٹو کا حصہ ہیں۔ اس سے امید ہے كہ خطے میں سپلائی چین اور مضبوط ہو گی۔

ہند-آسٹریلیا سی ای سی اے مذاکرات کا اگلا دور غالباً نومبر 2024 میں ہوگا۔

*****

U.No:10198

ش ح۔رف۔س ا


(Release ID: 2048710) Visitor Counter : 48