وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ کا امریکہ میں نیول سرفیس وارفیئر سنٹر کا دورہ

Posted On: 25 AUG 2024 11:06AM by PIB Delhi

رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے اپنے جاری دورہ امریکہ کے دوران نیول سرفیس وارفیئر سنٹر ،(این ایس ڈبلیو سی) ممفیس ، ٹینسی میں ویلیم بی مورگن لارج کیویٹیشن چینل (ایل سی سی ) کا دورہ کیا۔ ایل سی سی آبدوزوں، تارپیڈو، بحری سرفیس جہازوں اور پرویلرز کی جانچ کرنے کے لئے دنیا کی سب سے بڑی اور تکنیکی اعتبار سے جدید ترین آبی سرنگ ہے۔ رکشا منتری کو بر موقع وہاں کے بارے میں جانکاری دی گئی اور انھوں نے بذات خود سرنگ کا مشاہدہ اور تجربہ حاصل کیا۔

جناب راج ناتھ سنگھ کے ہمراہ امریکہ میں ہندوستانی سفیر ، ہندوستانی بحریہ کے ڈائرکٹر جنرل آپریشن اور ڈی آرڈی او کے دفاعی ٹیکنالوجی کے مشیر کے علاوہ کئی اکابرین اور افسران موجود تھے۔امریکی بحریہ کے ڈپٹی انڈر سکریٹری برائے پالیسی نے جناب راج ناتھ سنگھ کا استقبال کیا اور این ایس ڈبلیو سی کے کمانڈر اور تکنیکی ڈائرکٹر نے انھیں تفصیلات سے آگاہ کرایا۔

اس بات چیت کا اک مقصد ہندوستان میں اندرون ملک تیار ڈیزائن اور تیاری والے اسی طرح کے ادارے کے قیام کی تجویز کے سلسلے کو آگے بڑھانا تھا۔

******

 

U.No:10196

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 2048709) Visitor Counter : 37