کامرس اور صنعت کی وزارتہ
صنعت و تجارت کے وزیر پیوش گوئل سنگاپور میں دوسری ہند سنگاپور وزارتی گول میز کانفرنس میں شرکت کریں گے
وزیر تجارت دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے حکمتِ عملی تلاش کریں گے
Posted On:
25 AUG 2024 9:28AM by PIB Delhi
چھبیس اگست 2024 کو سنگاپور میں دوسری ہند سنگاپور وزارتی گول میز کانفرنس منعقد ہونے والی ہے۔صنعت و تجارت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل دوسرے آئی ایس ایم آر میں شرکت کریں گے۔ مالیات اور کارپوریٹ امور کی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن، ڈاکٹر سبرامنیم جے شنکر اور وزیر ریلوے، اطلاعات و نشریات، اور الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی، شری اشونی وشنو ان كے ساتھ ہوں گے۔ اپنے دورے مٰں وزراء اپنے سنگاپوری ہم منصبوں اور قیادت سے بات چیت کریں گے۔
پچیس اگست، 2024 کو وزیر صنعت و تجارت سنگاپور میں معروف عالمی کاروباری شخصیات سے ملاقات کریں گے، جن میں ڈی بی ایس بینک، ٹیماسیك ہولڈنگس، اومیرز، كیپیل انفراسٹرکچر اور اونرز فورم شامل ہیں۔ وزیر موصوف ہندوستان کے بڑھتے ہوئے بازار کے مواقع اور اس کی متحرک ترقی کی رفتار سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو تقویت دینے کے لیے حکمت عملیاں تلاش کریں گے۔
یہ كانفرنس ایک منفرد طریقہ کار ہے جو ہند-سنگاپور باہمی تعلقات کے لیے ایک نیا ایجنڈا ترتیب دینے کے لیے قائم کیا گیا ہے۔ اس کا افتتاحی اجلاس ستمبر 2022 میں نئی دہلی میں ہوا تھا۔ یہ دوسری میٹنگ دونوں فریقین کو اپنی اسٹریٹجک شراکت داری کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لینے اور اسے مزید بلند اور وسیع کرنے کے لیے نئی راہوں کی نشاندہی کرنے کے قابل بنائے گی۔
سنگاپور ہندوستان کے لیے ایف ڈی آئی کا ایک بڑا ذریعہ رہا ہے۔ سال 2023-24 میں، سنگاپور ہندوستان کے لیے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا سب سے بڑا ذریعہ تھا، جس میں اندازے کے مطابق 11.77 بلین ڈالر کی آمد ہوئی تھی۔ اپریل 2000 سے مارچ 2024 تک سنگاپور سے راہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی مجموعی آمد تقریباً 159.94 بلین ڈالر ہے۔ دو طرفہ تجارت میں، سنگاپور 2023-24 میں ہندوستان کا چھٹا سب سے بڑا عالمی تجارتی شراکت دار تھا جس کی کل تجارت 35.61 بلین ڈالر تھی جو آسیان کے ساتھ ہندوستان کی کل تجارت کا تقریباً 29 فیصد ہے۔
******
U.No:10197
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 2048706)
Visitor Counter : 54