زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پربھنی ضلع (مہاراشٹر) کے کسانوں نے مرکزی زراعت اور کسانوں کی بہبود کے وزیر، شیوراج سنگھ چوہان کو سال 2021 سے اپنی سویابین کی فصل کے زیر التواء بیمہ کے مسئلے کے بارے میں مطلع کیا تھا


پی ایم ایف بی وائی کے تحت تقریباً 200 سے 225 کروڑ کے زیر التواء دعوے کو 1 ہفتہ کے اندر ادا کرنے کا حکم آج انشورنس کمپنی کو جاری کیا گیا

اس فیصلے سے پربھنی ضلع کے تقریباً 2,00,000 کسانوں کو فائدہ پہنچے گا

Posted On: 24 AUG 2024 5:17PM by PIB Delhi

 زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان نے 21 اگست 2024 کو مہاراشٹر کے ناندیڑ میں کسانوں کے ساتھ بات چیت کی۔ بات چیت کے دوران پربھنی ضلع کے کسانوں نے مرکزی وزیر کو ان کی سویابین کی فصل کے زیر التواء بیمہ دعووں کے مسئلے سے آگاہ کیا۔ اس سلسلے میں جناب چوہان نے زراعت اور کسانوں کی بہبود کے افسران کو فوری طور پر اس مسئلے کو حل کرنے کی ہدایات دیں۔

محکمہ زراعت اور کسانوں کی بہبود نے اس سلسلے میں 22 اگست 2024 کو نیشنل ٹیکنیکل ایڈوائزری کمیٹی )ٹی اے سی( کا اجلاس منعقد کیا۔ میٹنگ میں ٹی اے سی نے کراپ کٹنگ کے تجربات پر انشورنس کمپنی کی طرف سے دائر اعتراض کو مسترد کر دیا اور انشورنس کمپنی کو ہدایت کی کہ زیر التواء دعووں کی ادائیگی کریں۔اس فیصلے کی وجہ سے پربھنی ضلع کے تقریباً 2,00,000 کسانوں کو 200 سے 225 کروڑ روپے کے زیر التواء دعووں کی ادائیگی کی جانی ہے۔

آج 24 اگست 2024 کو سنٹرل ٹیکنیکل ایڈوائزری کمیٹی نے متعلقہ انشورنس کمپنی کو اس سلسلے میں 1 ہفتے کے اندر واجب الادا دعویٰ ادا کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

************

 

 

ش ح ۔ ا  م    ۔  م  ص

 (U: 10187)


(Release ID: 2048570) Visitor Counter : 49