کوئلے کی وزارت
نیشنل کول مائنز سیفٹی رپورٹ پورٹل؛ بہتر حفاظت کی طرف ایک لمبی جست
Posted On:
24 AUG 2024 12:08PM by PIB Delhi
کوئلہ کمپنیوں کی حفاظتی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے کوئلے کی وزارت کے سکریٹری جناب امرت لال مینا نے جمعہ کو نیشنل کول مائنز سیفٹی رپورٹ پورٹل کی جاری ترقی کا جائزہ لیا۔
جائزہ میٹنگ میں چیئرمین کول انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل)اور سی آئی ایل کے ذیلی اداروں کے سی ایم ڈیز کے ساتھ وزارت کے سینئر افسران نے شرکت کی۔ جناب امرت لال مینا نے تمام کوئلے کی کانوں میں 100فی صد حفاظتی معائنہ کرانے کی ضرورت پر زور دیا، انہوں نے "زیرو ایکسیڈنٹ، بے نقص تحفظ" کے لیے وزارت کے عزم کی دوبارہ تصدیق کی۔ سی آئی ایل کے چیئرمین نے پورٹل کا مظاہرہ کیا اور افسران نے کوئلے کی کانوں میں حفاظتی بہتری کو تیز کرنے کے لیے قابل قدر معلومات فراہم کی۔
پورٹل کے مظاہرے میں دو اہم ماڈیولز دکھائے گئے: ایکسیڈنٹ ماڈیول اور سیفٹی آڈٹ ماڈیول۔ کوئلے کی کان کنی میں متعدد آپریشنل اور پیشہ ورانہ خطرات کے پیش نظر، کانوں میں محفوظ طور پر کام کرنے کے لیے سخت حفاظتی پروٹوکول ضروری ہیں۔کول کمپنیاں اپنے وژن اور مشن کے مطابق ایک جامع حفاظتی پالیسی کو نافذ کرنے کے جذبے سے سرشار ہیں۔
نیشنل کول مائنز سیفٹی رپورٹ پورٹل حفاظتی انتظام میں ایک اہم پیشرفت کی دلالت کرتا ہے۔ ایکسیڈنٹ ماڈیول 24 گھنٹے كے اندر واقعے كی قریبی رپورٹنگ اور حادثات کے موثر انتظام کے ساتھ فوری ردعمل اور مکمل تجزیے کو یقینی بنائے گا۔ سیفٹی آڈٹ ماڈیول آڈیٹنگ کے عمل کو بہتر بنائے گا، کوئلے کی کان کنی کے شعبے میں حفاظتی طریقوں اور پروٹوکول کو تقویت دے گا۔ ان جدید ماڈیولز کو یکجا کر کے حفاظتی انتظام کے لیے نئے معیارات قائم کرتے ہوئے، اہم حفاظتی چیلنجوں سے نمٹا جا رہا ہے۔
کوئلہ کی وزارت اور کوئلے کے سركاری ادارے خطرے کی تشخیص کے طریقہ کار کے ذریعے "کانوں کی حفاظت کی ایك تہذیب" کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہیں جو وزیر موصوف کی قیادت میں ممکنہ خطرات کی نشاندہی كرنے كے ساتھ ان کو کم کرتے ہیں۔ جدید ٹیکنالوجی اور پالیسیوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کوئلے کی وزارت کا مقصد حفاظت اور پیداواری صلاحیت کے کلچر کو فروغ دینا اور کوئلے کے کان کنی کے شعبے میں تمام ملازمین کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانا ہے۔
*****
U.No:10179
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 2048447)