زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان نے آج پٹنہ میں کسانوں سے  تبادلۂ خیال  کیا


کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے کے لیے کسانوں کے لیے  چھ  فارمولے ہیں:  جناب  شیوراج سنگھ چوہان

بہار کا  ہنر دنیا میں  بے مثال ہے، اس  ہنر کا صحیح استعمال نہ صرف بہار کو  بلکہ بھارت کو دنیا کا لیڈر بنائے گا:  جناب چوہان

Posted On: 23 AUG 2024 3:29PM by PIB Delhi

زراعت  ، کسانوں کی بہبود اور دیہی ترقی کے  مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان نے آج بہار  کے پٹنہ میں کسانوں کے ساتھ  تبادلۂ خیال کیا ۔ جناب چوہان نے کہا کہ زراعت بھارتی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے اور کسان  ، اس کی روح ہیں   ۔      جناب چوہان نے  ، کسانوں کی خدمت کا کام  انہیں سونپے جانے پر ، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا شکریہ ادا  کیا  ۔  انہوں نے  کہا کہ کسانوں کی خدمت کرنا   ،ان کے لیے بھگوان کی عبادت کے مترادف ہے۔  انہوں نے مزید کہا کہ ہم ملک کے کسانوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کی پوری کوشش کریں گے۔

 

مرکزی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم جناب مودی نے لال قلعہ  کی فصیل سے کہا  تھا کہ وہ تین گنا تیزی سے کام کریں گے اور وہ ملک کے کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے  پوری کوشش کریں گے۔ جناب چوہان نے بہار کی حکومت، وزیر اعلیٰ، نائب وزیر اعلیٰ اور زراعت  کے محکمے کو  کھیتی کی فلاح و بہبود کے کام میں لگاتار  فروغ    کے کام کے لیے مبارکباد  پیش کی ۔  جناب چوہان نے کہا کہ آج انہوں نے مکھانا، چاول، شہد، مکئی، چائے اور  دیگر  اشیا ء کے کچھ اسٹال  کامعائنہ کیا   اور اسے  بے مثال قرار دیا ۔  انہوں نے  اس کے لیے بہار کے کسانوں کو سلام  پیش کیا۔ مرکزی وزیر  نے مزید کہا کہ ہمارے پاس زمین کا بڑا رقبہ نہیں  ہے ، 91 فی صد  حاشیے پر رہنے والے کسان ہیں لیکن پھر بھی   یہ  کشان بے  مثال کام کر رہے ہیں۔

 

 

مرکزی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم نے کاشت کاری میں آمدنی دوگنی کرنے کی مہم شروع کی ہے اور ان کے پاس کسانوں کے لیے 6 فارمولے ہیں  ، جن پر وہ پیداوار   کو بڑھانے  کے لیے کام کررہے ہیں اور جس کے لیے  اچھے بیجوں کی  ضرورت  ہے ۔ پیداوار اچھی ہے لیکن  امکانات  اس سے کہیں زیادہ ہیں۔ پھلوں، سبزیوں، اناج، دالوں اور تیل کے بیجوں کے  لیے بھی اچھے بیجوں کی  ضرورت ہے ۔ انہیں خوشی ہے کہ وزیر اعظم نے 65 فصلوں کے بیجوں کی 109 اقسام کسانوں کو وقف کی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ چاول کی ایک  ایسی قسم ہے  ، جس میں 30 فی صد کم پانی کی ضرورت ہوتی ہے، باجرے کی ایک ایسی قسم ہے   ،  جس کی فصل 70 دن میں تیار ہو جاتی ہے۔ ایسے بیج ہیں  ، جو آب و ہوا کے  عین موافق ہیں، وہ بڑھتے ہوئے درجہ حرارت میں بھی اچھی پیداوار دیتے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ وہ آئی سی اے آر سے بات کریں گے تاکہ یہاں کے کسانوں کو  یہ بیج دستیاب  کرائے جا سکیں ۔  جناب چوہان نے بتایا کہ دوسرا  فارمولہ پیداواری لاگت کو کم کرنا   ہے  ۔  اس کے لیے کسانوں کو پردھان منتری کسان سمان ندھی سے کافی مدد ملتی ہے، کھاد کے لیے  ’ کے سی سی ‘  سے  سستے قرضے دستیاب  ہیں۔ تیسری  فارمولہ پیداوار کی صحیح قیمت حاصل کرنا ہے۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ بہار کے مکھانے   کو کافی فروغ حاصل ہوا ہے اور برآمد کئے جانے والے معیار کا مکھانہ تیار ہو رہا ہے اور جب یہ برآمد  کیا جائے گا تو کسان کو  اس سے زیادہ فائدہ  حاصل ہو گا ۔ مرکزی وزیر نے  اس بات کی یقین  دہانی کرائی کہ وہ  بہار میں اس سے متعلق   ایک دفتر  قائم کرنے کی کوشش کریں گے۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ زراعت کا تنوع حکومت کے روڈ میپ میں شامل ہے اور روایتی فصلوں کے ساتھ ساتھ ہم زیادہ پیسہ دینے والی فصلوں کو فروغ دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ  خوراک کو ڈبہ بند کرنے کی صنعت کے بارے میں بھی  تبادلۂ خیال  کرنا چاہیں گے۔ بہار کا  ہنر  ،   پوری دنیا میں  بے مثال ہے۔ اس ہنر کا صحیح استعمال نہ صرف بہار کو  بلکہ بھارت کو دنیا کا لیڈر بنائے گا ۔

جناب چوہان نے کہا کہ ہم  اپنے نئے  خیالات  و نظریات کو کھیتی باڑی میں کیسے استعمال کر سکتے ہیں۔ ہم کب تک کیمیاوی کھاد استعمال کریں گے؟ اس سے زرخیزی کی صلاحیت بھی کم ہو جاتی ہے اور پیداوار   پر بھی  اس کے منفی اثرات مرتب  ہوتے ہیں ۔ ان دنوں کیچوے  بھی  غائب ہو چکے ہیں۔ انہیں کھاد ڈال کر ختم کر دیا گیا ہے۔ کیچوے  زمین سے  50-60 فٹ  تک   زمین میں نیچے  چلے  جاتے ہیں اور  اوپر آتے ہیں، اس سے زمین زرخیز رہتی ہے۔ وزیراعظم کی قیادت میں قدرتی کاشت کاری کا مشن شروع ہو رہا ہے۔ اس سے پیداوار کم نہیں ہوگی بلکہ  اس میں اضافہ ہی ہوگا ۔

جناب چوہان نے کہا کہ اگلی بار وہ خود  کھیتوں میں پروگرام منعقد کریں گے اور عملی  طور پر  مسائل کا مشاہدہ کریں گے۔ کسانوں کے بغیر دنیا نہیں چل سکتی۔ باقی چیزیں تو فیکٹری میں بنیں گی لیکن گندم اور چاول کہاں سے لائیں گے؟ ہم سب مل کر  اس سے متعلق کام کریں گے۔

 

...........................

) ش ح – ش م    -  ع ا )

U.No. 10151


(Release ID: 2048191) Visitor Counter : 103