قومی انسانی حقوق کمیشن

این ایچ آر سی، انڈیا نے آندھرا پردیش کے اناکاپلی ضلع میں ایک نجی صنعتی یونٹ میں ہونے والے دھماکے میں متعدد کارکنوں کی مبینہ ہلاکت کا از خود نوٹس لیا


آندھرا پردیش کے چیف سکریٹری اور ڈائرکٹر جنرل آف پولیس کو نوٹس جاری کیا

دو ہفتوں کے اندر متوقع تفصیلی رپورٹ میں حفاظتی اصولوں میں کسی کوتاہی کا پتہ لگانے کے لیے مکمل تحقیقات کی ہدایت کی

ایف آئی آر کی حیثیت، زخمیوں کی صحت اور طبی علاج اور مرنے والوں اور زخمیوں کے لواحقین کو معاوضے کی ادائیگی کا بھی مطالبہ کیا

Posted On: 23 AUG 2024 1:52PM by PIB Delhi

قومی انسانی حقوق کمیشن (این ایچ آر سی)، ہندوستان نے ان میڈیا رپورٹس کا از خود نوٹس لیا ہے جن میں کہا گیا ہے کہ 21 اگست 2024کوآندھرا پردیش کے اناکا پلی ضلع میں اچھوتپورم خصوصی اقتصادی زون میں ایک نجی صنعتی یونٹ میں ری ایکٹر دھماکے میں کم از کم 17 مزدور ہلاک اور 50 دیگر زخمی ہو گئے۔  دھماکے کی وجوہات ابھی تک واضح نہیں ہیں۔ اطلاعات کے مطابق، ریاستی ڈیزاسٹر رسپانس فورس کی ٹیمیں دھماکے کے بعد ملبے میں زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کر رہی ہیں۔ تاہم خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ہلاکتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے کیونکہ لاشوں کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔ یہ واضح نہیں ہے کہ دھماکے کے وقت کتنے مزدور ڈیوٹی پر تھے۔

کمیشن نے مشاہدہ کیا ہے کہ میڈیا رپورٹس کے مندرجات متعلقہ حکام کی لاپرواہی کی وجہ سے متاثرین کے زندگی کے حق کی خلاف ورزیوں کی نشاندہی کرتے ہیں۔ اس کے مطابق، کمیشن نے آندھرا پردیش کے چیف سکریٹری اور ڈائرکٹر جنرل آف پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مکمل تحقیقات کی ہدایت کی ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا صنعتی یونٹ کے مالک کی طرف سے تمام حفاظتی اصولوں اور قانونی دفعات پر سختی سے عمل کیا جا رہا تھا اور متعلقہ حکام کی نگرانی میں کیا جا رہا تھا۔ اور دو ہفتوں میں تفصیلی رپورٹ پیش  کرنے کی ہدایت کی۔

اس میں ایف آئی آر کی حیثیت، زخمیوں کی صحت اور طبی علاج کے بارے میں تازہ ترین معلومات، زخمیوں کے ساتھ ساتھ ہلاک ہونے والے کارکنوں کے اہل خانہ کو فراہم کی جانے والی معاوضے کی ادائیگی، اور کوئی دوسری امداد/ بازآبادکاری شامل ہونے کی توقع ہے۔ کمیشن اس سانحے کے ذمہ دار مجرم افسران کے خلاف کارروائی کے بارے میں بھی جاننا چاہے گا۔

***

ش ح۔ا ک ۔ رب

U:10143



(Release ID: 2048106) Visitor Counter : 18