سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

مائیکرو اور چھوٹے صنعت كاروں کو سائنسی اور صنعتی تحقیق کی کونسل كی ٹیکنالوجیز کی منتقلی کے لیے مفاہمت نامے پر کونسل  اور لگھو ادیوگ بھارتی نے  دستخط کیے

Posted On: 21 AUG 2024 6:18PM by PIB Delhi

سائنسی اور صنعتی تحقیق کی کونسل  اور لگھو ادیوگ بھارتی نے 21 اگست 2024 کو كونسل كے ہیڈکوارٹر میں منتخب كونسل كی ٹیکنالوجیز کو مائیکرو اور چھوٹے کاروباریوں کو منتقل کرنے کے لیے ڈائرکٹر جنرل، كونسل اور لگھو ادیوگ بھارتی كے آل انڈیا سکریٹری اور صدر  کی موجودگی میں ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے۔ لگھو ادیوگ بھارتی 1994 سے ہندوستان میں مائیکرو اور چھوٹی صنعتوں کی ایک رجسٹرڈ آل انڈیا تنظیم ہے ۔ یہ  ایک سیکشن 8 کمپنی ہے جس کی 51000 سے زیادہ ممبران کے ساتھ ہندوستان کی 27 ریاستوں کے 575 سے زیادہ اضلاع میں  موجودگی  ہے۔

مفاہمت نامے کے مخصوص مقاصد میں لگھو ادیوگ بھارتی کے تحت شناخت شدہ ایم ایس ایم ایز کو 100 دن کے اندر كونسل کی 100 جانكاریاں/ٹیكنالوجیاں/مصنوعات کی  منتقلی شامل ہے۔ اس میں كونسل کو ایم ایس ایم ایز کی طرف سے دلچسپی کے کسی بھی تجویز کردہ علاقے میں نئی ​​ٹیکنالوجیاں  تیار کرنے کے لیے تجاویز/خیالات/مسائل فراہم کرنا بھی شامل ہے۔ یہ كام ٹیکنالوجی کی ترقی کے لیے كونسل کے دائرہ کار میں ریگولیٹری اصولوں کو پورا کرتے ہوئے مارکیٹ کی رسائی میں اضافے اور برآمدات کو فروغ دینے كے علاوہ  درآمداتی متبادل كے ساتھ كرنا ہے۔

پروگرام کی صدارت ڈاکٹر این کلیسیلوی، سکریٹری ڈی ایس آءی آر اور ڈائریکٹر جنرل، كونسل نے کی۔ ڈاکٹر آر پی سنگھ، ہیڈ، آئی ایم ڈی، ڈاکٹر ویبھا ملہوترا ساہنی، ہیڈ، ٹی ایم ڈی، ڈاکٹر دیباشیس بندیوپادھیائے، ڈاکٹر مہیش کمار اور محترمہ دیپتی شرما ڈلو اور كونسل کے دیگر معززین نے كی۔ لگھو ادیوگ بھارتی سے، جناب. گھنشیام اوجھا، جناب اوم پرکاش گپتا، ایس ایچ۔ دیوان چند اور محترمہ آرتی سہگل نے تنظیم کے دیگر اراکین کے ساتھ میٹنگ میں شرکت کی۔

اس ایم او یو پر دستخط کے دوران كونسل كی چھ لیبز  سے کل 15 ٹیکنالوجیز کمپنیوں کو منتقل کی گئیں۔منتقل کی گئی ٹیکنالوجیز مختلف شعبوں کا احاطہ کرتی ہیں اور ان میں پیسٹی سائیڈ ڈیٹیکشن کٹ، ملٹی کاپٹر ڈرونز، ایئر کوالٹی مانیٹرنگ سسٹم، پوٹاش افزودہ بائیوچار کو ویسٹ بائیو ماس سے، گلوٹین فری بسکٹ وغیرہ شامل ہیں۔

سی ایس آئی آر کے لیے مفاہمت نامہ تمام ضروری ریگولیٹری اصولوں کو پورا کرتے ہوئے كونسل ٹیکنالوجیز بشمول ایکسپورٹ کو فروغ دینے اور درآمدی متبادل کے لیے مارکیٹ کی رسائی کو وسیع کرے گا۔ لگھو ادیوگ بھارتی کے لیے، کم لاگت كونسل والی ٹیکنالوجیز کی تعیناتی ایل ایس آئی آر کے سماجی شراکت کے بارے میں بیداری لانے کے علاوہ، اقتصادی لاگت پر لگھو ادیوگ بھارتی یونٹس/ایم ایس ایم ایز کے کاموں كو موثر بنائے  گی۔

******

U.No:10074

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 2047414) Visitor Counter : 26