کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

افریقہ، الیکٹرک  وہیکل  جیسے شعبوں کے لیے  اہم معدنیات کی ہندوستان کی ضرورت کو پورا کر سکتا ہے: مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل


جناب گوئل نے ہندوستان اور افریقہ کے درمیان ٹیک پر مبنی شراکت داری کے امکانات کو اجاگر کیا

جناب گوئل نے اگلے 7 سالوں میں ہندوستان- افریقہ تجارت کو دوگنا کرنے کا ہدف مقرر کیا

مزید  روز گار پیدا کرنے کے لئے تعاون میں اضافہ، ایم ایس ایم ایز کے لئے امداد اور صنعت کاری کو فروغ دیں: جناب گوئل

Posted On: 21 AUG 2024 5:31PM by PIB Delhi

تجارت اور صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے کہا کہ افریقہ کچھ شعبوں جیسے  الیکٹرک  وہیکل (ای وی) کے لیے اہم معدنیات کی ہندوستان کی ضرورت کو پورا کرسکتا ہے۔ جناب گوئل نے یہ بات آج نئی دہلی میں 19ویں سی آئی آئی انڈیا افریقہ بزنس کنکلیو میں تجارت کے وزراء کے ساتھ خصوصی مکمل اجلاس  سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

جناب گوئل نے کانکنی کے شعبے میں تعاون کے امکانات کو اجاگر کیا، کیونکہ افریقہ معدنیات سے مالا مال ہے۔ انہوں نے مشترکہ شراکت داری کے ذریعے ہندوستان اور افریقہ دونوں میں پائیدار کانکنی کے طور طریقوں اور معدنیات کی قدر میں اضافے کی اہمیت پر زور دیا۔

 جناب  گوئل نے اگلے سات سالوں میں ہندوستان اور افریقہ کے درمیان تجارت کو دوگنا کرنے کا ایک اہم ہدف مقرر کیا۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ افریقی ممالک اور ہندوستان کے درمیان تجارت کے وسیع امکانات ہیں۔ وزیر موصوف نے  بتایاکہ 33 افریقی ممالک ہندوستان کی ڈیوٹی فری ٹیرف ترجیح (ڈی ایف ٹی پی) اسکیم برائے کم ترقی یافتہ ممالک (ایل ڈی سیز) میں حصہ نہیں لیتے ہیں اور انہوں نے  ان سے اس کا فائدہ اٹھانے کی اپیل کی ہے۔

وزیر موصوف نے اس بات پر زور دیا کہ زراعت، فارماسیوٹیکل، ٹیکسٹائل، آٹوموبائل اور قابل تجدید توانائی میں ہندوستان کی قوت افریقہ کی ترقی کی ضروریات سے مطابقت رکھتی  ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کانکنی، سیاحت، زرعی مصنوعات اور تیار کردہ اشیاء  میں افریقہ کی قوت ہندوستان کی ترقی کی ضروریات کو پورا کرسکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مساوی تجارت پر توجہ دی جانی چاہیے۔

جناب گوئل نے ہندوستان اور افریقہ کے درمیان ٹیکنالوجی، خاص طور پر آئی ٹی کے شعبے میں  شراکت داری کے امکانات کو اجاگر کیا۔  انہوں نے افریقہ میں ٹیکنالوجی کی  وسیع رسائی، مالی شمولیت، سماجی شعبے کی ترقی، شفافیت، ڈیجیٹلائزیشن، اور روز گار کی تشکیل کو بڑھانے کے لیے ہندوستان کے ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر کے استعمال پر زور دیا۔

وزیر تجارت نے تفریحی شعبے کو ایک ایسے شعبے کے طور پر اجاگر کیا، جس میں باہمی تعاون کی نمایاں صلاحیت موجود ہے۔ انہوں نے تنزانیہ سے تعلق رکھنے والے کِلی پال کی مثال دی، جنہوں نے بالی ووڈ موسیقی سے منسلک ہو کر عالمی سطح پر مقبولیت حاصل کی۔ جناب پیوش گوئل نے کھیلوں اور ثقافتی تبادلے میں تعاون کے امکانات پر بھی زور دیا۔

خوراک  کی سیکورٹی کے مسئلہ پر خطاب کرتے ہوئے، وزیر موصوف نے واضح کیا کہ ہندوستان افریقہ کے زرعی شعبے میں نمایاں طور پر تعاون کرسکتا ہے۔ انہوں نے ہندوستان میں تلہن، دالوں اور دیگر فصلوں کی بڑھتی ہوئی مانگ کا ذکر کیا اور ہندوستان کو برآمد کے لیے افریقہ میں شجرکاری کے شعبوں میں تعاون کی تجویز پیش کی۔

جناب گوئل نے ہندوستان اور افریقہ دونوں میں درمیانے، چھوٹے اور مائیکرو انٹرپرائزز (ایم ایس ایم ای) سیکٹر کے اہم رول کو تسلیم کیا۔ انہوں نے مزید روز گار پیدا کرنے،ایم ایس ایم ایز  کی مدد کرنے اور انٹرپرینیورشپ کو فروغ دینے کے لیے تعاون بڑھانے پر زور دیا۔ انہوں نے دونوں طرف ایم ایس ایم ایز کے درمیان تعلقات کو وسعت دینے کی حوصلہ افزائی کی اور اشتراک کے ذریعہ ہندوستان اور افریقہ میں اسٹارٹ اپ کے ماحولیاتی نظام کی صلاحیت  میں  کرنے  پر  زور دیا۔

جناب گوئل نے ہندوستان- افریقہ تعلقات کی زبردست صلاحیت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "ہم اپنی خواہشات، عزائم اور امنگوں میں بہت حد تک یکساں  ہیں۔ ہم اپنے لوگوں کے لیے بہتر معیار زندگی، زیادہ سرمایہ کاری، اور اقتصادی ترقی کی تلاش میں ہیں۔ اور خوشحالی اگرچہ ہماری تجارت اور سرمایہ کاری مضبوط رہی ہے، ہم مل کر بہت کچھ حاصل کر سکتے ہیں۔"

انہوں نے ہندوستان اور افریقہ کے درمیان تعاون کو بڑھانے کے لئے سی آئی آئی  انڈیا - افریقہ بزنس کنکلیو کی کوششوں کی تعریف کی، اور شرکا ء پر زور دیا کہ وہ اہم اہداف  مقرر کریں اور انہیں حاصل کرنے کے لئے تندہی سے کام کریں۔

جناب گوئل نے گلوبل ساؤتھ کے ممالک کے درمیان عالمی معاہدے کے وزیر اعظم مودی کے وژن کو دہرایا، جو باہمی دلچسپی اور وسیع تعاون کے لیے نئی راہیں کھولتا ہے۔ انہوں نے 196 لائن آف کریڈٹ کے ذریعے افریقہ کو ہندوستان کی مدد کا بھی ذکر کیا، جس کی رقم 12 بلین امریکی ڈالر سے زیادہ ہے، جس سے 42 سے زیادہ ممالک کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔

وزیر موصوف نے افریقی یونین (اے یو) کو جی- 20  کامکمل رکن بنانے کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں مشترکہ کوششوں کو اجا گر کیا۔ جناب گوئل نے واضح کیا کہ افریقی مسائل کو مختلف عالمی فورمز پر اٹھانے کی ہندوستان کی کوششیں، ہندوستان اور افریقہ کے درمیان مضبوط شراکت داری کا آغاز ہے۔

جناب گوئل نے آخر میں جنوب - جنوب تعاون کو مضبوط ترغیب دینے کے لیے ایک پھر سے ابھرتے ہوئے افریقہ اور ابھرتے ہوئے ہندوستان کی صلاحیت پر زور دیا۔ انہوں نے ترقی پذیر اور کم ترقی یافتہ ممالک پر زور دیا کہ وہ بڑے اہداف کی خواہش کریں اور 2047 تک ہندوستان کے ایک ترقی یافتہ ملک بننے کے ہدف کے مطابق اپنے لوگوں کی خوشحالی اور بہبود کے لیے مل کر کام کریں۔

************

U.No:10069

ش ح۔وا۔ق ر


(Release ID: 2047373) Visitor Counter : 59