بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
پی ایم ای جی پی یونٹوں کی تصدیق کے لیے کے وی آئی سی اور محکمہ ڈاک کے درمیان مفاہمت نامہ
نئی دہلی کے راج گھاٹ پر کے وی آئی سی کے دفتر میں دونوں محکموں کے افسران نے مفاہمت نامے پر دستخط کئے
کے وی آئی سی کے چیئرمین جناب منوج کمار نے کہا کہ وزیر اعظم کے وژن کے مطابق کے وی آئی سی ‘حکومت سے حکومت’ کے کام کے کلچر کو فروغ دے رہا ہے
Posted On:
21 AUG 2024 4:12PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ترقی یافتہ ہندوستان کے عہد کو عملی جامہ پہنانے کی خاطر، بہت چھوٹی، چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں (ایم ایس ایم ای) کی وزارت کے تحت کھادی اینڈ ولیج انڈسٹری کمیشن (کے وی آئی سی) نے منگل کو نئی دہلی کے راج گھاٹ پر واقع کے وی آئی سی کے دفتر پر وزارت مواصلات کے تحت کام کرنے والے محکمہ ڈاک کے ساتھ ایک اہم مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں۔ اس کے تحت ملک بھر میں کام کرنے والے محکمہ ڈاک کے ملازمین پرائم منسٹر ایمپلائمنٹ جنریشن پروگرام ( پی ایم ای جی پی) کے تحت ملک بھر میں قائم کیے جانے والے نئے یونٹوں کی فزیکل تصدیق کریں گے۔ کے وی آئی سی محکمہ ڈاک کے ملازمین کو فزیکل تصدیق کے لیے تربیت بھی دے گا۔
کے وی آئی سی کے چیئرمین، جناب منوج کمار، ایم ایس ایم ای کے جوائنٹ سکریٹری جناب وپل گوئل، کے وی آئی سی کے سی ای او جناب وتسالیہ سکسینہ اور محکمہ ڈاک کی جنرل منیجر محترمہ منیشا بنسل بادل کی موجودگی میں محکمہ ڈاک کی جانب سے ڈپٹی جنرل مینجرڈاکٹر امان پریت سنگھ اور کے وی آئی سی کی جانب سے پی ایم ای جی پی کے ڈپٹی سی ای او، جناب راجن بابو نے دستخط کئے۔ اس کے ذریعے کے وی آئی سی کو ملک بھر میں پھیلے 1,65,000 ڈاک خانوں کی خدمات کا فائدہ ملے گا، جن میں سے 139,067 دیہی علاقوں میں کام کر رہے ہیں۔
اس موقع پر کے وی آئی سی کے چیئرمین جناب منوج کمار نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن کے مطابق کے وی آئی سی نے دونوں سرکاری محکموں کے درمیان کوآپریٹو ورک کلچر کو فروغ دینے کے لیے محکمہ ڈاک کے ساتھ اس مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں۔ اس کے ذریعے کے وی آئی سی کو ملک بھر میں پھیلے ہوئے محکمہ ڈاک کے 150 سال سے زیادہ پرانے مواصلاتی نیٹ ورک کا فائدہ ملے گا۔ اس کے ذریعے پی ایم ای جی پی یونٹوں کی فزیکل تصدیق کے ساتھ ساتھ مارجن منی سبسڈی بھی تیز رفتاری سے فراہم کی جائے گی۔ کے وی آئی سی کے چیئرمین نے کہا کہ پی ایم ای جی پی نے پورے ملک میں انٹرپرینیورشپ کو فروغ دیا ہے اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کیے ہیں۔ اسکیم کے آغاز سے لے کر، پی ایم ای جی پی نے 9.69 لاکھ سے زیادہ نئے پروجیکٹوں کے قیام اور 84.64 لاکھ سے زیادہ کاروباریوں کے لیے روزگار پیدا کرنے میں مدد کی ہے۔ اس اسکیم کے ذریعے اب تک 69021.29 کروڑ روپے کے قرض کے لئے 25563.44 کروڑ روپے کی مارجن منی سبسڈی تقسیم کی گئی ہے۔ گزشتہ مالی سال 24-2023 میں ہی، پی ایم ای جی پی نے 9.80 لاکھ سے زیادہ کاروباریوں کے لیے روزگار پیدا کیا ہے اور 3093 کروڑ روپے سے زیادہ کی مارجن منی سبسڈی تقسیم کی ہے۔
کے وی آئی سی کے چیئرمین نے مزید کہا کہ پچھلے 10 سالوں میں پوجیہ باپو کی وراثت کھادی ایک ترقی یافتہ ہندوستان کی ضمانت بن گئی ہے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت اور ایم ایس ایم ای کی وزارت کی رہنمائی میں، آزاد ہندوستان کی تاریخ میں پہلی بار کھادی اور دیہی صنعتوں کا کاروبار 1 لاکھ 55 ہزار کروڑ کے اعداد و شمار کو تجاوز کر گیا ہے۔ وزیر اعظم کے برانڈ پاور کی وجہ سے کھادی اور گاؤں کی صنعتوں کی مصنوعات کی فروخت میں پانچ گنا اضافہ ہوا ہے اور پچھلے 10 سالوں میں پیداوار میں چار گنا اضافہ ہوا ہے۔ پہلی بار اس شعبے میں 10.17 لاکھ نئے روز گار پیدا ہوئے ہیں۔ اس تقریب میں محکمہ ڈاک اور کے وی آئی سی کے افسران اور ملازمین موجود تھے۔
************
U.No:10065
ش ح۔وا۔ق ر
(Release ID: 2047318)
Visitor Counter : 57