کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

ای-  کامرس کی ترقی شہریوں پر مرکوز ہونی چاہیے: مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل


ملک کے 100 ملین چھوٹے خوردہ فروشوں کے لیے عدم خلل  کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے: جناب گوئل

جناب گوئل نے ہندوستان کی ترقی پذیر معیشت کی حفاظت اور ان لوگوں کی حمایت کرنے کی اہمیت پر زور دیا جنہیں ابھی بھی مثبت کاروائی کی ضرورت ہے

ہندوستان میں ای- کامرس کی ترقی کے لیے متوازن نقطہ نظر کی ضرورت: جناب گوئل

Posted On: 21 AUG 2024 1:29PM by PIB Delhi

کامرس اور صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے کہا کہ ہمیں یہ یقینی بنانا چاہیے کہ ای- کامرس کی ترقی شہریوں پر مرکوز ہو۔ آج نئی دہلی میں پہلے انڈیا فاؤنڈیشن کی 'انڈیا میں روزگار اور صارفین کی بہبود پر ای- کامرس کے خالص اثرات' پر ایک رپورٹ کے اجراء میں شرکت کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ ای کامرس کی ترقی کو معاشرے کے بڑے طبقے کے درمیان  فوائد کی تقسیم کو جمہوری بنانا چاہیے۔

جناب گوئل نے کہا کہ ٹیکنالوجی بااختیار بنانے، اختراع کرنے کا ذریعہ ہے اور صارفین کی ضروریات کو- بعض اوقات زیادہ مؤثر طریقے سے پورا کرنے کا ذریعہ ہے ۔ لیکن یہ ترقی ایک منظم انداز میں ہونی چاہیے، انہوں نے کہا کہ مارکیٹ شیئر کی دوڑ میں ہمیں ملک بھر کے 100 ملین چھوٹے خوردہ فروشوں کے لیے رکاوٹ پیدا نہیں کرنا چاہیے۔

جناب گوئل نے ہندوستان کی ترقی پذیر معیشت کی حفاظت اور ان لوگوں کی حمایت کرنے کی اہمیت پر زور دیا جنہیں ابھی بھی مثبت اقدام کی ضرورت ہے۔ "یہاں ایک بڑا طبقہ ہے جو اب بھی ہماری مدد کا مستحق ہے۔ جب بات ہندوستان کے مستقبل کے لیے ملازمتوں اور مواقع کی ہو، تو میں سمجھتا ہوں کہ ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔"

جناب گوئل نے ہندوستان کے روایتی خوردہ شعبے پر ای- کامرس کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ اور روزگار پر اس کے ممکنہ اثرات کے بارے میں اپنی تشویش کا اظہار کیا۔ وزیر موصوف نے اس امکان کو اجاگر کیا کہ ہندوستان کی آدھی مارکیٹ اگلی دہائی میں ای-کامرس نیٹ ورک کا حصہ بن سکتی ہے، اس پیش رفت کو انہوں نے "تشویش کا معاملہ" قرار دیا۔

ای- کامرس کے وسیع تر مضمرات پر غور  و خوض کرتے ہوئے، جناب گوئل نے اس کے اثرات کے بے لاگ اور ڈیٹا پر مبنی تجزیہ کرنے کی اپیل کی ۔ مغربی ممالک کے ساتھ موازنہ کرتے ہوئے، جناب گوئل نے ای-کامرس کے عروج کی وجہ سے امریکہ اور یورپ جیسے ممالک میں روایتی "موم اور پوپ" اسٹورز کے انحطاط کو نوٹ کیا۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ سوئٹزرلینڈ ای- کامرس کے حوالے سے محتاط نقطہ نظر  رکھتا ہے۔

"میں ای کامرس کو چھوڑنے کی خواہش نہیں کر رہا ہوں۔ یہ یہاں رہنے کے لیے ہے،" جناب گوئل نے زور دے کر کہا، "لیکن ہمیں اس کے کردار کے بارے میں بہت احتیاط اور غور  سے سوچنا ہوگا۔ کیا مسابقت کی غرض سے  قیمتوں کا  بہت زیادہ گھٹانا  ملک کے لیے اچھا ہے؟"وزیر  موصوف نے مقامی کاروباروں اور روزگار پر ای -کامرس کے اثرات کے بارے میں اپنی تشویش کا اظہار کیا، خاص طور پر فارمیسیوں اور موبائل فون کی مرمت کی دکانوں جیسے شعبوں میں۔ اپنے کلمات کے اختتام پر، انہوں نے کاروباری برادری اور ماہرین سے اپیل کی  کہ وہ ملک کی ضروریات کے تناظر میں ای- کامرس کے اثرات کا تفصیلی اور سائنسی انداز میں بغور مطالعہ کریں اور اس کا جائزہ لیں۔

*********

ش ح۔ا ک ۔ رب

U:10063

 


(Release ID: 2047284) Visitor Counter : 46