امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
خوراک اور صارفین کے امور کے وزیر نے بنگلورو میں الیکٹرک وہیکل ٹیسٹنگ سہولت کا سنگ بنیاد رکھیں گے
صنعت کو اہم مدد فراہم کرنے کے لیے الیکٹرک وہیکل ٹیسٹنگ کی سہولت
Posted On:
21 AUG 2024 1:43PM by PIB Delhi
صارفین کے امور، خوراک اور عوامی نظام تقسیم اور نئی و قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد وینکٹیش جوشی جمعرات مورخہ22 اگست 2024کو بنگلورو میں نیشنل ٹیسٹ ہاؤس (این ٹی ایچ) آر آر ایس ایل کیمپ کی الیکٹرک وہیکل(ای وی) ٹیسٹنگ سہولت کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔
جنوبی ہندوستان میں اپنی رسائی کو بڑھانے اور ای وی بیٹری اور چارجر ٹیسٹنگ جیسے آنے والے شعبوں میں جانچ کی سہولیات کو کھولنے کے لیے کرناٹک کے بنگلورو میں آر آر ایس ایل جکورو کیمپس میں ایک سیٹلائٹ سینٹر کھولا جا رہا ہے۔ الیکٹرک وہیکل( ای وی) کی جانچ کی یہ نئی سہولت الیکٹرک گاڑیوں کے ایکو نظام کے فروغ کو مزید بڑھائے گی اور الیکٹرک وہیکل( ای وی) صنعت کو اہم مدد فراہم کرے گی اور ماحولیاتی پائیداری اور خود کار ٹیکنالوجی میں اختراع کے وسیع تر اہداف میں تعاون دے گی۔
یہ لیبارٹری جدید ترین الیکٹرک وہیکل بیٹری ٹیسٹنگ آلات سے لیس ہوگی، جو مختلف ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، جن میں الیکٹریکل سیفٹی، ای ایم سی/ای ایم ایف، ایف سی سی/آئی ایس ای ڈی، فنکشنل سیفٹی، پائیداری (لائف سائیکل)، آب و ہوا (آئی پی ٹیسٹ،یووی تابکاری،زنگ)، اور مکینیکل اور مادی ٹیسٹ (آگ پکڑنے کی صفت ، گلو وائر) شامل ہیں۔ یہ جنوبی ہندوستان کے الیکٹرک وہیکل مینوفیکچررز کے لیے ایک بہت بڑا اعزاز ہوگا اور صنعت کی ترقی میں مدد ملے گی۔ اس جدید ترین الیکٹرک وہیکل ٹیسٹنگ سہولت کا قیام برقی گاڑیوں کے لیے ہندوستان کے بنیادی ڈھانچے کو تقویت دینے کی طرف ایک اہم قدم ہے، جو پائیدار اور آلودگی سے پاک توانائی کے حل کے لیے ملک کے عزم کے مطابق ہے۔ یہ سہولت الیکٹرک گاڑیوں کے مختلف پہلوؤں کو جانچنے اور ایک جامع مرکز کے طور پر کام کرنے کے ساتھ بیٹری کی کارکردگی، حفاظتی معیارات اور کارکردگی کے پیمانے اس بات کو یقینی بنا ئیں گے کہ گاڑیاں صارفین تک پہنچنے سے پہلے سخت معیار پرکھرا اتریں۔
حکومت ہند کے محکمہ صارفین کے امور کی نگرانی کے تحت نیشنل ٹیسٹ ہاؤس ایک اعلیٰ سائنسی ادارہ ہے ،جو مختلف شعبوں میں جانچ اور کوالٹی ایشورنس میں سب سے آگے رہا ہے۔نیشنل ٹیسٹ ہاؤس (این ٹی ایچ) مختلف باوقار قومی پروجیکٹوں جیسے جل جیون مشن، بلٹ ٹرین پروجیکٹ، میٹرو پروجیکٹس، کھاد کی جانچ، بجلی کے پروجیکٹس وغیرہ کے لیے ایک پینل شدہ ٹیسٹنگ اورکوالٹی ایشورنس(کیو اے) ایجنسی ہے۔ یہ ہندوستان میں ڈرون سرٹیفیکیشن فراہم کرنے والی واحد سرکاری ایجنسی بھی ہے۔ این ٹی ایچ کے پاس کولکاتہ، ممبئی، چنئی، غازی آباد، گوہاٹی، جے پور اور وارانسی میں جدید ترین ٹیسٹنگ لیبارٹریز بھی ہیں۔
آر آر ایس ایل، بنگلورو وزن اور ناپ تول کے آلے کی ٹیسٹنگ اور پیمائش کے لیے قانونی میٹرولوجی(وزن اور پیمائش)کی علاقائی معیارات کے حوالہ معیار کی لیبارٹری میں سے ایک ہے۔ دنیا بھر میں منظور شدہ او آئی ایم ایل کا منظور شدہ سرٹیفکیٹ میسرز ٹیٹسونو انڈیا پرائیویٹ لمٹیڈ ممبئی کو ڈسپنسنگ یونٹ (پیٹرول پمپ) بنانے والے میں سے ایک کو دیا جائے گا۔
****
ش ح۔ح ا۔ن ع
U:10057
(Release ID: 2047282)
Visitor Counter : 43