امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

خوراک اور صارفین کے امور کے وزیر نے راشن کی 60 دکانوں کو جن پوشن کیندروں میں تبدیل کرنے کے تجرباتی  پروجیکٹ کا آغاز کیا


ایف پی ایس سہائے ایپلی کیشن، میرا راشن ایپ 2.0، کوالٹی مینجمنٹ سسٹم، کوالٹی مینوئل ہینڈ بک، کنٹریکٹ مینوئل ایف سی آئی اور 3 لیبارٹریز کی این اے بی ایل ایکریڈیشن بھی لانچ کی گئی

جن پوشن کیندر راشن کی دکانوں  کے ڈیلروں بہتر آمدنی  اور صارفین کو غذائیت سے بھرپور خوردنی اشیاء فراہم کریں گے:  جناب  جوشی

Posted On: 20 AUG 2024 3:45PM by PIB Delhi

صارفین کے امور، خوراک اور عوامی تقسیم اور نئی و قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد وینکٹیش جوشی نے راشن کی 60 دکانوں کو جن پوشن کیندر میں تبدیل کرنے کے پائلٹ پروجیکٹ کا آغاز کیا۔ اس موقع پر انہوں نے آج یہاں ایف پی ایس  سہائے  ایپلی کیشن، میرا راشن ایپ 2.0، کوالٹی مینجمنٹ سسٹم، کوالٹی مینوئل ہینڈ بک، کنٹریکٹ مینوئل ایف سی آئی اور 3 لیبارٹریز کی این اے بی ایل ایکریڈیٹیشن کو بھی لانچ کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، مرکزی وزیر نے کہا کہ شروع کیے گئے تمام 6 پروگرام شفافیت لانے، سخت کوالٹی کنٹرول کو یقینی بنانے، غذائی قلت کو روکنے اور نظام میں رساو کو روکنے کے ساتھ ساتھ غذائی تحفظ کے ماحولیاتی نظام کو مزید مضبوط کریں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001WI6F.jpg

گجرات، راجستھان، تلنگانہ اور اتر پردیش میں راشن کی 60  دکانوں (فیئر پرائس شاپس ) کو جن پوشن کیندر میں تبدیل کرنے کے لیے پائلٹ پروجیکٹ کے آغاز کے دوران، جناب جوشی نے کہا کہ جن پوشن کیندر پورے ہندوستان میں راشن کی دکانوں  کے  ڈیلرز کی آمدنی  میں اضافے کے لئے ان کی مانگ کا حل فراہم کرتا ہے۔  یہ مرکز صارفین کو غذائیت سے بھرپور خوردنی اشیاء کی متنوع رینج پیش کریں گے اور ساتھ ہی ایف پی ایس ڈیلرز کی  آمدنی میں اضافے کا ذریعہ بھی فراہم کریں گے۔ جن پوشن کیندر، جو مرکزی حکومت کے پہلے 100 دنوں کے پروگرام کے ایک حصے کے طور پر شروع کیا گیا ہے، اس میں 50 فیصد مصنوعات کو تغذیہ  کے زمرے کے تحت ذخیرہ کرنے کا انتظام ہوگا، جبکہ باقی دیگر گھریلو اشیاء کو رکھنے کے لیے ہو گا۔ مرکزی وزیر نے  راشن کی  دکانوں کے ڈیلروں کے ساتھ بھی بات چیت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002QOX4.jpg

جناب جوشی نے کہا  کہ عزت مآب وزیر اعظم کی رہنمائی میں، ملک متحرک طور پر وکست بھارت 2047 کے ہدف کی طرف بڑھ رہا ہے۔ حکومت ہند کے محکمہ خوراک اور عوامی تقسیم کے اقدامات اس طرح کی تبدیلی کے لیے ایک محرک کے طور پر کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ   پردھان منتری غریب کلیان انا یوجنا (پی ایم جی کے اے وائی) کو مزید پانچ سال کے لیے بڑھا دیا گیا ہے، جس کا تخمینہ تقریباً 12 لاکھ کروڑ روپے ہے تاکہ ملک میں غذائی تحفظ کا دائرہ بڑھایا جا سکے۔ ون نیشن ون راشن کارڈ پہلے ہی ملک بھر میں بغیر کسی رکاوٹ کے لین دین کی سہولت فراہم کر رہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0032HJY.jpg

مرکزی وزیر نے کہا کہ محکمہ کی طرف سے ڈیجیٹلائزیشن کی سرگرم کوششوں کے نتیجے میں فائدہ اٹھانے والوں کو صارف پر مبنی خدمات میں بہتری آئی ہے۔ میرا راشن ایپ 2.0، کوالٹی مینجمنٹ سسٹم، کوالٹی مینوئل، کنٹریکٹ مینوئل، ایف پی ایس  سہائے ایپلی کیشن اور لیبارٹریز کی این اے بی ایل ایکریڈیٹیشن کا اجراء ڈیجیٹلائزیشن کی کوششوں کو مزید تقویت دے گا۔ جناب جوشی نے مزید کہا کہ  تقسیم عامہ کے محکمہ  کے نظام میں مزید اختراعات اور مجموعی بہتری لانے کے لیے تمام متعلقہ فریقوں کی تجاویز قبول کرنے کے لیے تیار ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004KJIM.jpg

ایس آئی ڈی بی آئی  کی طرف سے تیار کردہ، "ایف پی ایس - سہائے" ایک آن ڈیمانڈ انوائس بیسڈ فنانسنگ (آئی بی ایف) ایپلی کیشن ہے، جو  راشن کی دکانوں کے ڈیلرز کے لئے  مکمل طور پر پیپر لیس، کولیٹرل فری، کیش فلو پر مبنی فنانسنگ پیش کرنے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے۔ میرا راشن ایپ 2.0 موبائل ایپ ملک بھر کے مستفیدین کے لیے مزید ویلیو ایڈڈ خصوصیات کے ساتھ شروع کی گئی ہے۔ محکمہ کے افسران (مرکزی اور ریاستی دونوں) کو بھی راشن کارڈ اور پی ڈی ایس سے متعلق اہم معلومات تک رسائی حاصل ہورہی ہے ۔

کوالٹی مینجمنٹ سسٹم ڈی ایف پی ڈی اور ایف سی آئی میں کوالٹی کنٹرول لیبز کے انضمام کے لیے ایک ڈیجیٹل ایپلی کیشن ہے۔ کوالٹی کنٹرول لیبز کے لیے ڈیجیٹل کیو ایم ایس ایک اہم ٹول ہے، جو خریداری، اسٹوریج اور تقسیم کے مراحل کے دوران تمام اہم لین دین کو حقیقی وقت پر حاصل کرنے کے قابل ہے۔ڈی ایف پی ڈی  نے کوالٹی کنٹرول کی ایک جامع ہینڈ بک تیار کی ہے، جو مرکزی پول فوڈ اناج کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے اپنائے جانے والے مختلف طریقہ کار، معیارات، روڈ میپ اور پالیسیوں کی قطعی وضاحت کرتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005KDIL.jpg

فوڈ کارپوریشن آف انڈیا (ایف سی آئی) کے کنٹریکٹ مینول کا بھی افتتاح کیا گیا۔ ایف سی آئی کے کنٹریکٹ مینوئل کو تمام ابہام کو دور کرنے، مسابقت کو یقینی بنانے اور معاہدوں میں انتہائی شفافیت لانے کے لیے رہنما اصول پر تیار کیا گیا ہے۔  یہ  ایف سی آئی کے ٹینڈرز  میں  شرکت کو زیادہ سے زیادہ بنا رہا ہے۔ این اے بی ایل  لیبارٹریوں کا ایکرڈیٹیشن بین الاقوامی معیارات کی تعمیل، ٹیسٹنگ اور کیلی بریشن سروسز کے معیار اور بھروسے کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ صارفین کے اعتماد اور اطمینان کو یقینی بنانے کے لیے بہت ضروری ہے۔

************

 

U.No:10017

ش ح۔وا۔ق ر



(Release ID: 2046957) Visitor Counter : 39