ٹیکسٹائلز کی وزارت

ٹیکسٹائل کی وزارت  ہتھ کرگھے کے فروغ کے قومی پروگرام اور خام مال کی فراہمی کی اسکیم نافذ کررہی ہے


بنکروں کا مدرا       لون  /   رعایتی  قرض اسکیم، انفرادی  بنکروں اور ہتھ کرگھا تنظیموں کے لیے  معمولی مالی امداد فراہم کی جا رہی ہے 

ہینڈ لوم ایکسپورٹ پروموشن کونسل ہندوستانی ہتھ کرگھا مصنوعات کو فروغ دینے کے لیے بین الاقوامی میلوں میں حصہ لیتی ہے اور ان کا اہتمام کرتی ہے

’انڈیا ہینڈ لوم‘ برانڈ اعلی معیار کے ساتھ مخصوص ہتھ کرگھا مصنوعات کی پیداوار کو فروغ دے رہا ہے جو کسی بھی خامی سے معرا   اور ماحول کے لیے سازگار ہے

Posted On: 20 AUG 2024 3:25PM by PIB Delhi

حکومت نے ملک میں ہتھ کرگھے کے شعبے کو فروغ دینے کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں ۔  ہتھ کرگھا  شعبے  کے فروغ اور ہتھ کرگھا کاریگروں کی فلاح و بہبود کے  مقصد سے تمام تر  متعلقہ لوگوں  کو مدد فراہم کرنے کے لیے، کپڑے کی صنعت کی وزارت ملک بھر میں نیشنل ہتھ کرگھا ڈیولپمنٹ پروگرام اور خام مال کی فراہمی کی اسکیم  نافذ کر رہی ہے ۔

نیشنل ہتھ کرگھا ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت  ، اہل ہتھ کرگھا تنظیموں/ کارکنوں کو جدید ترین ہتھ کرگھے اور لوازمات، سولر لائٹنگ یونٹس، ورک شیڈ کی تعمیر، مصنوعات اور ڈیزائن کی ترقی، تکنیکی اور عام بنیادی ڈھانچہ ، گھریلو /بیرونی مارکیٹوں میں ہتھ کرگھا مصنوعات کی مارکیٹنگ  وغیرہ کے لیے مالی مدد فراہم کی جاتی ہے ۔  

بنکروں  کے مدرا لون/ رعایتی قرض اسکیم کے تحت، انفرادی بنکر  اور ہتھ کرگھا تنظیموں کے لیے معمولی مالی امداد؛ تین سال کی مدت کے لیے قرضوں پر سود میں رعایت اور قرض گارنٹی فیس فراہم کی جاتی ہے ۔

ہتھ کرگھے کے مزدوروں کی زندگی اور حادثاتی بیمہ کے ذریعے فلاح و بہبود کا  انتظام کیا گیا ہے، ان کے وارڈوں کو اعلیٰ تعلیم کے لیے اسکالرشپ وغیرہ  فراہم کی گئی ہے ۔  رہنما خطوط کے تحت  نامساعد  حالات میں 60 سال سے زیادہ عمر کے ایوارڈ یافتہ بنکروں کے لیے مالی مدد فراہم کی گئی ہے ۔

خام مال کی فراہمی کی اسکیم کے تحت، وزارت استفادہ کنندگان کی دہلیز تک یارن کی نقل و حمل کے لیے ٹرانسپورٹ سبسڈی فراہم کرتی ہے، اور کاٹن ہانک یارن، گھریلو ریشم، اونی اور لینن یارن اور قدرتی ریشوں کے ملاوٹ شدہ سوت پر 15فیصد قیمت سبسڈی فراہم کرتی ہے ۔

ہتھ کرگھے کی مصنوعات کے برآمدی فروغ کے لیے، ہتھ کرگھا ایکسپورٹ پروموشن کونسل ہندوستانی ہینڈ لوم مصنوعات کو عالمی سطح پر اہمیت دینے کے لیے بین الاقوامی مارکیٹنگ میلوں/  نمائشوں میں حصہ لے رہی ہے ۔

7 اگست 2015 کو  ہتھ کرگھے کے قومی دن موقعے پر، ’انڈیا ہینڈ لوم‘ برانڈ  اعلیٰ معیار کی ہتھ کرگھا  مصنوعات کی برانڈنگ کے لیے شروع کیا گیا تھا تاکہ اعلیٰ معیار  کی ہتھ کرکھا مصنوعات کی پیداوار کو فروغ دیا جا سکے جو کسی بھی خامی سے معرا  اور ماحول  کے لیے سازگار ہو ۔ ’’انڈیا ہینڈلوم‘‘  برانڈ کے آغاز کے بعد سے، 184 مصنوعات کے زمروں کے تحت 1,998 رجسٹریشن  کیے گئے ہیں ۔

کووڈ – 19 وبائی امراض کے دوران ہتھ کرگھا  کاریگروں کو درپیش مسائل حل کرنے کے لیے حکومت نے ملک بھر میں درج ذیل اقدامات  کیے ہیں ۔

حکومت ہند نے ایک خصوصی اقتصادی پیکج کا اعلان کیا ۔  ملک کی معیشت کو فروغ دینے اور ہندوستان کو خود کفیل بنانے کے لیے آتم  نربھر بھارت ابھیان کے تحت ،  مختلف شعبوں میں اپنے کاروبار کو بحال کرنے کے لیے ریلیف اور قرض سپورٹ اقدامات کا اعلان کیا گیا تھا اور یہ اہل بنکروں اور ہتھ کرگھا تنظیموں کے لیے بھی دستیاب تھے ۔

ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے درخواست کی گئی تھی کہ وہ اپنی ریاستی ہتھ کرگھا کارپوریشنز /کوآپریٹیو /ایجنسیوں کو ہدایت دیں کہ وہ ہینڈ لوم بنانے والوں کے پاس دستیاب تیار شدہ  ساز و سامان خریدیں ۔

پیداواری صلاحیتوں میں اضافہ، مارکیٹنگ کی صلاحیتوں اور بہتر آمدنی کو آسان بنانے کے لیے ملک میں 151 ہتھ کرگھا پروڈیوسر کمپنیاں (پی سیز) تشکیل دی گئی ہیں ۔

ہتھ کرگھا بنانے والوں کو گورنمنٹ ای-مارکیٹ کی سائٹ پر رجسٹر کیا گیا تاکہ وہ اپنی مصنوعات کو براہ راست مختلف سرکاری محکموں اور تنظیموں کو فروخت کرسکیں ۔  جنرل فنانشل رول (جی ایف آر)  2017  کے قاعدہ 153 میں ایک ترمیم پیش کی گئی تھی، جس کے مطابق "مرکزی حکومت کے محکموں کو درکار ٹیکسٹائل کی تمام اشیاء میں سے، کم سے  کم 20 فیصد کی خریداری ہتھ کرگھے کی اصل اشیاء میں سے کرنا لازمی ہوگا ۔  کے وی آئی سی اور / یا ہتھ کرگھا کلسٹرس سے جیسے کہ کوآپریٹو سوسائٹیز، سیلف ہیلپ گروپ  (ایس ایچ جی ) فیڈریشنز، جوائنٹ لائبلٹی گروپ  (جے ایل جی ) ، پروڈیوسر کمپنیاں (پی سی ) ، کارپوریشنز، وغیرہ جن میں پہچان کارڈز رکھنے والے بنکر شامل ہیں ۔

ہتھ کرگھا پروڈیوسرز کو بی 2 بی خریداروں /  ہتھ کرگھا ورکرز کے لیے برآمدات کے لیے ہتھ کرگھا مصنوعات کی نمائش کے لیے ورچوئل میلوں کے انعقاد سے سہولت فراہم کی گئی ۔  سال 21- 2020 میں 10 ورچوئل میلوں اور 22 - 2021 میں 10 ورچوئل میلوں کا انعقاد کیا گیا ۔  اس کے علاوہ  22  - 2021 میں ملک کے مختلف حصوں میں 211 ڈومیسٹک مارکیٹنگ ایونٹس کا بھی اہتمام کیا گیا تھا تاکہ بنکر اپنی مصنوعات کی مارکیٹنگ اور فروخت کرسکیں ۔

 ************

ش ح ۔  ا س ۔ ت ح

 (U: 10016)



(Release ID: 2046955) Visitor Counter : 23