وزارت آیوش
ایم ڈی این آئی وائی مسلسل طبی تعلیم کے پروگرام کے ساتھ یوگا میں تعلیم اور علاج معالجے کو آگے بڑھا رہا ہے
Posted On:
20 AUG 2024 2:12PM by PIB Delhi
مرارجی دیسائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یوگا (ایم ڈی این آئی وائی) اپنے احاطے میں 19 سے 24 اگست 2024 تک آیوش اساتذہ، ڈاکٹروں اور سائنسدانوں کے لیے چھ روزہ مسلسل طبی تعلیم کا پروگرام منعقد کر رہا ہے۔ اس پروگرام کو فلسفیانہ، سائنسی اور عملی جہتوں میں یوگا میں شرکاء کی علمی اور علاج کی مہارت کو بڑھانے اور اپ گریڈ کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس 6 روزہ پروگرام کا مقصد شرکاء کے تعلیمی اور علاج کے علم کو دوبارہ متحرک کرنا اور بڑھانا ہے۔
ایم ڈی این آئی وائی کے ڈائریکٹر ، ڈاکٹر کاشی ناتھ سماگندی نے اپنے خطاب میں مسلسل جاری رہنے والی طبی تعلیم کے پروگرام کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ "آیوش کی وزارت کی طرف سے اسپانسر کردہ اس اقدام کا مقصد، راشٹریہ آیوروید ودیاپیٹھ کے تعاون سے، آیوش ڈاکٹروں کی یوگا کو ان کے معیاری طبی طریقوں میں شامل کرنے کی صلاحیت کو بڑھانا ہے"۔ ڈاکٹر سماگندی نے مزید اجاگر کیا کہ "وزارت کا جاری رہنے والی طبی تعلیم (سی ایم ای) پروگرام، خاص طور پر آیوش ڈاکٹروں کو شواہد کی بنیاد پر مبنی علم سے آراستہ کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، تاکہ یوگا کو ان کے روزمرہ کی مشق میں بغیر کسی رکاوٹ کے ضم کیا جا سکے۔
افتتاحی اجلاس کے دوران سنٹر فار بایومیڈیکل انجینئرنگ (سی بی ایم ای) کے وزیٹنگ پروفیسر ڈاکٹر کے.کے دیپک نے پروگرام کی اہمیت پر زور دیا، اور اسے "یوگا اور الائیڈ سائنسز میں اپ اسکلنگ" کا پلیٹ فارم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ "مناسب تحقیقی طریقہ کار کے بغیر، انسانی زندگی پر یوگا کے گہرے اثرات کا مناسب شواہد پیش نہیں کئے جاسکتے "۔ ڈاکٹر دیپک نے یوگا کی سائنسز میں تحقیقی طریقہ کار کو بہتر بنانے کی خاطر وزارت آیوش کی جاری کوششوں ، خاص طور پر ایلوپیتھک سائنسز میں ریسرچ پروٹوکول میں معیار کاری کا، خاص طور پر آیورگیان اسکیم جیسے اقدامات کے ذریعے موازنہ کیا۔ اس صف بندی کا مقصد ایک غیر جانبدارانہ ڈیٹا بیس تیار کرنا ہے، جو سائنسی طور پر یوگا کے طور طریقوں کے اثرات اور تحفظ کی توثیق کرتا ہے۔
یہ پروگرام جدید ترین تحقیقی بصیرت کے ساتھ روایتی یوگا، اصولوں کا امتزاج پیش کرتا ہے۔ ہندوستان بھر سے یوگا ریسرچ کے سرکردہ ماہرین کو اپنی معلومات کو بیان کرنے کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔ سی ایم ای ،پروپ یوگا، ماڈیولڈ یوگا فارمز، عملی مظاہرے، خوراک اور یوگا، اور آیوروید اور یوگا کا انضمام سمیت مختلف موضوعات کا احاطہ کرے گا۔ ملک بھر سے 30 منتخب شرکاء کو یہ موقع فراہم کیا گیا ہے۔"
معزز مقررین کلیدی موضوعات پر بصیرت انگیز سیشن پیش کریں گے، جس میں یوگا کا متن پر مبنی علم، تندرستی کے لیے یوگاکے طور طریقے، یوگا کے علاج کے استعمال، یوگا میں حالیہ سائنسی تحقیقی رجحانات، اور جدید تدریسی طریقہ کار شامل ہیں۔
اس پروگرام کا بنیادی مقصد یوگا کے اہم شعبوں میں شرکاء کی فہم کو وسیع کرنا اور روایتی اور عصری سائنسی فریم ورک ، دونوں میں ان کے علم کو فروغ دینا ہے۔
************
U.No:10012
ش ح۔وا۔ق ر
(Release ID: 2046904)
Visitor Counter : 54