وزارتِ تعلیم

صدر جمہوریہ  دروپدی مرمو نے راشٹرپتی بھون میں ملک بھر کے مختلف اسکولوں کے بچوں کے ساتھ رکشا بندھن منایا


جناب دھرمیندر پردھان نے طلباء کو آشیرواد دینے اور رہنمائی کرنے اور اس رکشا بندھن کو خصوصی بنانے کے لیے صدر جمہوریہ کا شکریہ ادا کیا

سولہ (16) ریاستوں کے سرکاری اسکولوں کے 180 سے زائد طلباء نے صدر جمہوریہ سے ملاقات کی

طلبا نے امرت ادیان کے ایک گائیڈڈ ٹور سے تقویت بھی حاصل كی

Posted On: 19 AUG 2024 7:24PM by PIB Delhi

ہندوستان کی عزت مآب صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو نے آج راشٹرپتی بھون میں ملک بھر کے مختلف اسکولوں کے بچوں اور طلباء کے ساتھ رکھشا بندھن منایا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001CJT6.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002FYYX.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003ACCU.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0044VUQ.jpg

2024-08-19 19:02:39.554000

اس تقریب میں مرکزی وزیر برائے تعلیم جناب دھرمیندر پردھان اور وزیر مملکت برائے تعلیم اور وزیر مملکت (آئی سی) ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزیر جناب جینت چودھری  موجود تھے۔ جناب سنجے کمار، سکریٹری، محکمہ اسکولی تعلیم اور خواندگی اور وزارت تعلیم کے دیگر افسران نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔

جناب دھرمیندر پردھان نے طلباء کو آشیرواد دینے اور رہنمائی کرنے اور اس رکشا بندھن کو ان کے لیے خاص بنانے کے لیے صدر ہند محترمہ دروپدی مرمو کا شکریہ ادا کیا۔ بعد ازاں انہوں نے طلباء سے غیر رسمی بات چیت کی اور ان سےان کے مقاصد اور خواہشات کے بارے میں دریافت کیا۔

سمبل پور واقع اڈیشہ سے تعلق رکھنے والی ایک طالبہ پریانشا پردھان نے صدر جمہوریہ ہند کے ساتھ رکھشا بندھن منانے کے بارے میں اپنے جوش و خروش کا اظہار کیا۔ طالبہ نے کہا کہ صدر کے ان الفاظ نے انہیں کافی حد تک متاثر کیا کہ رکشا بندھن کے تہوار کی روح صرف بھائیوں اور بہنوں کے درمیان نہیں  بلکہ اسے فوجیوں، والدین اور دوستوں کے ساتھ بھی بانٹنا ہے۔ اروناچل پردیش کی ایک ٹیچر نے کہا کہ صدر کی سادگی اور گرمجوشی نے ان کے دل کو چھو لیا ہے۔

آج 16 ریاستوں کے سرکاری اسکولوں کے 180 سے زیادہ طلباء نے صدر جمہوریہ سے ملاقات کی۔ طلباء کو راشٹرپتی بھون کے اندر واقع امرت ادیان کے گائیڈڈ ٹور سے مزید تقویت ملی، یہ ایک ایسا باغ ہے جو ہندوستان کی شاندار تعمیراتی اور باغبانی کی میراث کا ثبوت ہے۔ صدر کے ساتھ بات چیت کا یہ غیر معمولی موقع طلباء کے لیے ایک ناقابل فراموش تجربہ تھا جس سے ان میں ملک کی ثقافتی روایات کے لیے فخر اور احترام کا گہرا احساس پیدا ہوا۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا



(Release ID: 2046757) Visitor Counter : 41