محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اشوک کمار سنگھ نے ای ایس آئی سی کے ڈائریکٹر جنرل کا عہدہ سنبھالا

Posted On: 19 AUG 2024 3:05PM by PIB Delhi

جناب اشوک کمار سنگھ، آئی اے ایس نے آج نئی دہلی میں حکومت ہند کی محنت اور روزگار کی وزارت کے تحت کام کرنےوالے ادارے امپلائز اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن(ای ایس آئی سی)کے ہیڈ کوارٹر میں  ڈائریکٹر جنرل کا  عہدہ سنبھالا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Screenshot2024-08-19150643DNI1.png

 

جناب اشوک کمار سنگھ کیرالہ کیڈر کے 1999 بیچ کے آئی اے ایس آفیسر ہیں۔ اس سے قبل وہ کیرالہ حکومت کے آبی وسائل کے محکمے کے پرنسپل سکریٹری کے طور پر کام کر چکے ہیں۔ انہیں ضلعی اور ریاستی سطح کی تنظیموں کی حکمرانی اور انتظام کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔

مرکز کی سطح پر انہوں نے قومی مشن برائے صاف گنگا میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر، وزارت دفاع میں جوائنٹ سکریٹری اور حکومت ہند کی وزارت خزانہ میں ڈائریکٹر کے طور پر کام کیا ہے۔

جناب سنگھ نے نیشنل ڈیفنس کالج، نئی دہلی سے ایم فل کی ڈگری حاصل کی ہے اور وہ آئی آئی ٹی کانپور سے مکینیکل انجینئرنگ میں گریجویٹ ہیں۔

****

ش ح۔ا گ۔ن ع

U:9973


(Release ID: 2046603) Visitor Counter : 72