ارضیاتی سائنس کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان 17ویں بین الاقوامی ارتھ سائنسز اولمپیاڈ میں درخشندہ

Posted On: 17 AUG 2024 11:02AM by PIB Delhi

ہندوستانی طلباء کی ٹیم نے 08-16 اگست 2024 کو  چین كے بیجنگ میں منعقدہ 17 ویں بین الاقوامی ارتھ سائنسز اولمپیاڈ  میں متعدد باوقار تمغے حاصل کیے ہیں۔چار رکنی ہندوستانی ٹیم نے جس میں گجرات، کیرالہ، چھتیس گڑھ، اور راجستھان کے طلباء شامل ہیں، مقابلہ کے تین زمروں (تھیوری اور پریکٹیکل، ارتھ سسٹم پروجیکٹ، اور انٹرنیشنل ٹیم فائلڈ انویسٹی گیشن) میں  فی زمرہ تین طلاءی اور  کانسے كے اور دو چاندی کے تمغے جیتے ہیں۔

ارضیاتی علوم اور سائنس و ٹیکنالوجی كی وزارتوں كے عزت مآب وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور  پی ایم او، محکمہ جوہری توانائی، محکمہ خلائی امور، عملہ، عوامی شکایات اور پنشن كے مملكتی وزیر  ڈاكٹر جتیندر سنگھ نے ہندوستانی ٹیم کو مبارکباد دی اور ملک کے لئےمشاندار تعلیمی اعزاز لانے کی ستائش كی۔

انٹرنیشنل ارتھ سائنس اولمپیاڈ ایک کامیاب ترین طلباء پر مبنی پروگرام ہے جو وزارت ارتھ سائنسز کی  ریسرچ، ایجوکیشن، ٹریننگ اور آؤٹ ریچ اسکیم کے تحت سہولت فراہم کرتا ہے۔  ڈاکٹر ایم روی چندرن، سکریٹری حکومت ہند، وزارت ارتھ سائنسز (ایم او ای ایس) نے جیتنے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا كہ ہمیں ارتھ سائنس کے اپنے نوجوان جادوگروں اور کامیابی حاصل کرنے والوں پر فخر ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0017T7F.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002D8Q7.jpg

کیلگری، کینیڈا میں بین الاقوامی جیو سائنس ایجوکیشن آرگنائزیشن کونسل میٹنگ میں انٹرنیشنل ارتھ سائنس اولمپیاڈ 2003 میں  قائم کیا گیا تھا۔ یہ دنیا بھر سے سیکنڈری اسکول کے طلباء کے لیے ایک سالانہ مقابلہ ہے۔ اس کا مقصد ٹیم ورک، تعاون، خیالات کا تبادلہ، اور مسابقت کے ذریعے زمینی علوم کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے۔ ڈاکٹر جگویر سنگھ، سائنسدان جی اینڈ ایڈوائزر، ایم او ای ایس نے کہا کہ مجموعی نظریہ ہے کہ زمینی نظام سائنس کے مختلف شعبوں میں نوجوانوں کی دلچسپی پیدا کی جائے، جس کا مقصد ماحولیاتی چیلنجوں کے بارے میں بیداری اور حل پر مبنی بات چیت کو فروغ دینا ہے۔ وہ 17ویں انٹرنیشنل ارتھ سائنس اولمپیاڈ کے مبصرین میں سے ایک تھے۔

ہندوستان نے 2007 سے انٹرنیشنل ارتھ سائنس اولمپیاڈ میں حصہ لیا ہے اور میسور میں اس کے 10ویں ایڈیشن کی میزبانی کی ۔ اس سال 17ویں انٹرنیشنل ارتھ سائنس اولمپیاڈ میں 35 ممالک کی ٹیموں نے حصہ لیا جن میں سے 32 نے فائنل میں جگہ بنائی۔ مقابلے چار زمروں میں تھے: تھیوری اور پریکٹیکل، ارتھ سائنس پروجیکٹ، انٹرنیشنل ٹیم فیلڈ انویسٹی گیشن، اور ڈیٹا مائننگ۔

ہندوستانی طلباء (گریڈ 9 سے 12 تک) کی شرکت کی حوصلہ افزائی کے لیے وزارت ہندوستان بھر کے مختلف اسکولوں میں منعقد ہونے والے انڈین نیشنل ارتھ سائنس اولمپیاڈ  کی حمایت کرتا ہے۔ انڈین نیشنل ارتھ سائنس اولمپیاڈ زانٹرنیشنل اولمپیاڈ کا قومی سطح کا ابتداءی پروگرام ہے، جسے جیولوجیکل سوسائٹی آف انڈیا کے ذریعہ  وزارت اور ملک میں منتخب تعلیمی اداروں کے تعاون سے ہر سال سہولت فراہم کی جاتی ہے۔ طلباء کے لیے تشخیص کے عنوانات میں ارضیات، موسمیات، سمندری سائنس اور ماحولیاتی علوم شامل ہیں۔ انڈین نیشنل ارتھ سائنس اولمپیاڈ کے اعلیٰ کارکردگی کے شرکاء کو انٹرنیشنل ارتھ سائنس اولمپیاڈ میں ہندوستان کی نمائندگی کرنے کا موقع ملتا ہے، جسے وزارت سے بھی تعاون حاصل ہوتا ہے۔

وزارت جنوری 2024 میں مرکزی کابینہ کے ذریعہ منظور شدہ پرتھوی (پرتھوی وگیان) اسکیم کے تحت ریچ آوٹ اسکیم کے حصے کے طور پر انڈین نیشنل ارتھ سائنس اولمپیاڈ اور انٹرنیشنل ارتھ سائنس اولمپیاڈ کی اعانت کرتا ہے۔ اسکیم کا مقصد تحقیق اور ترقیاتی سرگرمیوں کے ذریعے ارتھ سسٹم سائنسز کی سمجھ کو بہتر بنانا اور ملک کو قابل اعتماد خدمات فراہم کرنا ہے۔

***

ش ح۔ع س۔ ک ا


(Release ID: 2046252) Visitor Counter : 53