وزارت دفاع

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ چنئی میں نئے جدید ترین انڈین کوسٹ گارڈ میری ٹائم ریسکیو کوآرڈینیشن سنٹر کا افتتاح کریں گے

Posted On: 17 AUG 2024 11:38AM by PIB Delhi

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ 18 اگست 2024 کو چنئی میں ایک جدید ترین انڈین کوسٹ گارڈ  میری ٹائم ریسکیو کوآرڈینیشن سینٹر (ایم آر سی سی) کی عمارت کا افتتاح کرنے جا رہے ہیں۔ وہ دو اضافی کلیدی سہولیات چنئی میں علاقائی میرین پولوشن ریسپانس سینٹر (آر ایم پی آر سی) اور پڈوچیری میں کوسٹ گارڈ ایئر انکلیو (سی جی اے ای) کا بھی افتتاح کریں گے۔

افتتاحی تقریب میں یونین اور ریاستی تنظیموں کے معززین شرکت کریں گے۔ یہ تاریخی موقع بحری حفاظت اور علاقائی رابطہ کاری میں ایک اہم پیش رفت کو نمایاں کرتا ہے جو ہندوستانی ساحلی پٹی کے ساتھ میری ٹائم سیکورٹی اور ہنگامی ردعمل کو وسعت دینے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔

چنئی میں نیا ایم آر سی سی سمندر میں مصیبت زدہ میرینرز اور ماہی گیروں کے لیے بحری امدادی کارروائیوں کے تال میل اور تاثیر کو نمایاں طور پر بڑھانے كے لیے ایک مشہور ڈھانچہ بننے کے لیے تیار ہے ۔ یہ جدید ترین سہولت سمندر میں زندگیوں کے تحفظ اور نازک حالات میں فوری ردعمل کو یقینی بنانے کے لیے آئی سی جی کے عزم کی دلالت کرتی ہے۔

چنئی پورٹ کے احاطے میں واقع انڈین كوسٹ گارڈ ریجنل میرین پولوشن ریسپانس سینٹر  سمندری آلودگی کے انتظام میں ایک اہم قدم کی نمائندگی کرتا ہے۔ خطے میں اپنی نوعیت کے پہلے کے طور پر، یہ سنٹر ساحلی ریاستوں سے ملحقہ پانیوں میں سمندری آلودگی کے واقعات، خاص طور پر تیل اور کیمیائی رساؤ کے ردعمل کو مربوط کرنے میں ایک اہم کردار ادا کرے گا۔

پڈوچیری میں انقلاب آفریں کوسٹ گارڈ ایئر انکلیو   پڈوچیری اور جنوبی تمل ناڈو کے ساحل کے ساتھ سمندری سلامتی کو تقویت دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ ایئر انکلیو چیتک اور ایڈوانسڈ لائٹ ہیلی کاپٹر  اسکواڈرن سے لیس ہو گا جس سے فضائی نگرانی اور ردعمل کی صلاحیتوں میں اضافہ ہو گا۔

نئی سہولتیں مضبوط بحری سلامتی کو یقینی بنانے اور ہنگامی صورت حال پر موثر ردعمل میں اہم کردار ادا کرنے کے لیے بالكل تیار ہیں۔ اس سے بحری حفاظت اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے ہندوستان کے عزم کو تقویت ملتی ہے۔

***

ش ح۔ع س۔ ک ا



(Release ID: 2046249) Visitor Counter : 6


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil