شہری ہوابازی کی وزارت
کابینہ نے مغربی بنگال کے باگڈوگرا ہوائی اڈے پر 1549 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے نئے سول انکلیو کی ترقی کو منظوری دی
Posted On:
16 AUG 2024 8:21PM by PIB Delhi
وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے مغربی بنگال کے سلی گوڑی کے باگڈوگرا ہوائی اڈے پر 1549 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے نیو سول انکلیو کی ترقی کے لیے ائیرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا (اے اے آئی) کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔
مجوزہ ٹرمینل بلڈنگ 70,390 مربع میٹر پر پھیلی ہوئی ہے اور اسے 3000 پیک آور مسافروں (پی ایچ پی) کی گنجائش کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا ہے، جس میں سالانہ 10 ملین مسافروں کو سنبھالنے کی گنجائش ہے۔ منصوبے کے اہم اجزاء میں اے پیرون کی تعمیر شامل ہے جو اے -321 قسم کے طیاروں کے لیے موزوں 10 پارکنگ بے کے ساتھ ساتھ دو لنک ٹیکسی ویز اور ملٹی لیول کار پارکنگ کی گنجائش رکھتا ہے۔ ماحولیاتی ذمہ داری پر زور دیتے ہوئے ، ٹرمینل بلڈنگ ایک گرین بلڈنگ ہوگی ، جو قابل تجدید توانائی کے ذرائع کو مربوط کرے گی اور ماحولیاتی اثرات کو کم سے کم کرنے کے لیے قدرتی روشنی کو زیادہ سے زیادہ بنائے گی۔
اس پیش رفت سے باگ ڈوگرہ ہوائی اڈے کی آپریشنل کارکردگی اور مسافروں کے تجربے میں نمایاں اضافہ ہوگا ، جس سے خطے کے لیے ایک اہم ہوائی سفر ی مرکز کے طور پر اس کے کردار کو تقویت ملے گی۔
***
(ش ح – ع ا – ع ر)
U. No. 9923
(Release ID: 2046146)
Visitor Counter : 46