جل شکتی وزارت
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 78ویں یوم آزادی پر جل جیون مشن کی کامیابی کا جشن منایا
Posted On:
15 AUG 2024 2:55PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 78ویں یوم آزادی کے موقع پر آج نئی دلّی میں لال قلعہ کی تاریخی فصیل سے ایک اہم خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں، وزیر اعظم نے 15 کروڑ مستفیدین کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ، جل جیون مشن کی نمایاں کامیابی کو اجاگر کیا ۔
وزیر اعظم مودی نے جل جیون مشن کےیکسر تبدیلی والے اثرات کونمایاں کیا ، جس کے ایک اہم اقدام کا مقصد پورے بھارت میں دیہی گھرانوں کو نل کا پانی فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جب یہ مشن شروع کیا گیا تو صرف 3 کروڑ دیہی گھرانوں کو نل کے پانی تک رسائی حاصل تھی۔ پچھلے پانچ برسوں میں، مشن نے کافی ترقی کی ہے، جس کے تحت ’ نل سے جل ‘ کو مزید 12 کروڑ گھرانوں تک پہنچایا گیا ہے۔ اس کے نتیجے میں، تقریباً 15 کروڑ مستفیدین ، اب اس اہم پروگرام کے تحت نل کے پانی کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
وزیر اعظم نے پینے کے صاف پانی تک رسائی کو بڑھانے میں مشن کی کامیابی کی ستائش کی ، جس سے دیہی علاقوں میں معیار زندگی میں نمایاں بہتری آئی ہے اورا س نے ملک کی مجموعی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
*********
( ش ح ۔ ف ا ۔ ع ا )
U.No. 9868
(Release ID: 2045658)
Visitor Counter : 52