مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

محکمہ ڈاک نے 78 واں یوم آزادی جوش و خروش سے منایا، پوسٹ ماسٹر جنرل کرشنا کمار یادو نے احمد آباد جی پی او میں قومی پرچم لہرایا


یوم آزادی صرف ایک تہوار نہیں بلکہ افتخار و وقار کی علامت ہے- پوسٹ ماسٹر جنرل کرشن کمار یادو

حکومت کی فلاحی خدمات سے آگاہی کے لیے یوم آزادی کے ساتھ تمام ڈاک خانوں میں ڈاک چوپالوں کا اہتمام

Posted On: 15 AUG 2024 1:30PM by PIB Delhi

محکمہ ڈاک نے 78 واں یوم آزادی جوش و خروش سے منایا۔ شمالی گجرات خطے كے پوسٹ ماسٹر جنرل جناب کرشنا کمار یادو نے احمد آباد جی پی او میں قومی پرچم لہرایا اور مختلف شعبوں میں نمایاں کام کرنے والے ڈاک ملازمین کو اعزاز سے سرفراز كیا۔ شمالی گجرات کے تمام ڈاکخانوں پر قومی پرچم لہرایا گیا اور مختلف سرکاری اسکیموں کے بارے میں عوام کو آگاہ کرنے کے لیے ڈاک چوپالوں کا اہتمام کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2024-08-15at1.16.36PMQXUQ.jpeg

پوسٹ ماسٹر جنرل جناب کرشن کمار یادو نے کہا کہ یوم آزادی محض ایک تہوار نہیں ہے بلکہ افتخار و وقار کی علامت ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ قومی پرچم قومی سالمیت کی نمائندگی کرتا ہے اور ہر ہندوستانی کی امیدوں اور امنگوں کو مجسم کرتا ہے۔ 'ہر گھر ترنگا' اقدام کے تحت محکمہ ڈاک نے ہر گھر میں قومی پرچم تقسیم کرکے حب الوطنی کو فروغ دیا ہے۔ انہوں نےیہ بھی كہا کہ اپنے شعبے میں ایمانداری سے کام  اور لوگوں کی مدد کر کے ہم ملک کی ترقی میں اپنا كردار ادا كر سکتے ہیں۔ یوم آزادی ہمیں آزادی کے احساس کی تجدید اور اپنے حقوق کے ساتھ ساتھ اپنے فرائض سے آگاہ ہونے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ جناب یادو نے كہا ہ یہ آزادی کی اقدار کو پہچاننے اور نوجوان نسل کو شامل کرتے ہوئے عظیم شخصیات کی قربانیوں کو یاد کرنے کا بھی وقت ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2024-08-15at1.16.36PM(1)E4JH.jpeg

ڈاک چوپال کے افتتاح کے دوران پوسٹ ماسٹر جنرل جناب کرشن کمار یادو نے كہا  کہ ڈاک خانے حکومت اور عوام کے درمیان خدمات فراہم کرنے میں ایک اہم کڑی کے طور پر ابھرے ہیں۔ ڈاک خانوں کے ذریعے حکومت کی مختلف فلاحی اسکیمیں نافذ کی جارہی ہیں۔ ہم معاشرے کے تمام طبقات تک ان خدمات کو یقینی بنا کر لوگوں کے حقوق کو برقرار رکھتے ہوءے اپنے فرائض کو پورا کر سکتے ہیں اور یہی یوم آزادی کا اصل خاصہ ہے۔ انہوں نے خواتین کو بااختیار بنانے والے ایک مضبوط اور خوشحال معاشرے كی پكار كے ساتھ سوکنیا سمردھی یوجنا اور مہیلا سمان سیونگ سرٹیفکیٹ کے استفادہ کنندگان میں پاس بکس بھی تقسیم کیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2024-08-15at1.16.42PM0V99.jpeg

پوسٹ ماسٹر جنرل جناب کرشنا کمار یادو نے مزید کہا کہ محکمہ ڈاک کئی عوامی کاموں میں سرگرم ہے جس كا دائرہ  خطوط اور پارسل بشمول بچت بینک، پوسٹل لائف انشورنس، انڈیا پوسٹ پیمنٹس بینک، پاسپورٹ خدمات، آدھار اندراج اور اپ ڈیٹس، کامن سروس سینٹرز، اور ڈاک گھر نریات كیندر سے آگے ہے۔  پوسٹ مین اب آئی پی پی بی کے ذریعے موبائل بینک کے طور پر بھی کام کرتے ہیں۔ آئی پی پی بی کے پلیٹ فارم سے پوسٹ مین کے ذریعے گھر پر ہی بچوں کے لیے آدھار اندراج، موبائل اپ ڈیٹس، ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ، ڈی بی ٹی، بل کی ادائیگی، اے ای پی ایس لین دین، گاڑیوں کی انشورنس، ہیلتھ انشورنس، ایکسیڈنٹ انشورنس، اور وزیر اعظم کی جیون جیوتی بیمہ یوجنا جیسی خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2024-08-15at1.16.40PMMWC3.jpeg

78ویں یوم آزادی کے موقع پر پوسٹل سروسز کی ڈائریکٹر محترمہ ایم کے شاہ نے سب کو دلی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں اس اہم کردار پر زور دیا جو پوسٹل سروسز نے آزاد ہندوستان میں ادا کیا ہے جس نے ملک کی ترقی اور رابطے میں ان کے اہم کردار کو اجاگر کیا۔

اس موقع پر ڈائرکٹر پوسٹل سروسز محترمہ ایم کے شاہ، منیجر ایم ایم ایس جناب دھرم ویر سنگھ، چیف پوسٹ ماسٹر جناب گووند شرما، ڈپٹی چیف پوسٹ ماسٹر جناب رتول گاندھی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محترمہ ایم اے پٹیل، اکاؤنٹس آفیسر جناب  پنکج سنیہی، اسسٹنٹ اکاؤنٹس آفیسر جناب چیتن۔ سائین، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جناب دھول باویسی، جناب جنیش پٹیل، جناب رمیش پٹیل، انسپکٹر پوسٹس جناب بھاوین پرجاپتی، محترمہ پائل پٹیل، جناب یوگیندر راٹھوڑ، جناب وپل چڈوتارا سمیت کئی عہدیدار موجود تھے۔سب نے یوم آزادی خوشی اور جوش کے ساتھ منایا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2024-08-15at1.16.48PMLV8C.jpeg

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا


(Release ID: 2045618) Visitor Counter : 45