امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر داخلہ اورامدادباہمی کےوزیر جناب امت شاہ نے 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے خطاب کو وکست اور آتم نر بھر بھارت کی تعمیر کی سمت میں حکومت کے عزم کا عکاس قرار دیا


وزیراعظم مودی کا خطاب گزشتہ 10 سالوں کی کامیابیوں سے متاثر ہوکر ملک کو آگے لے جانے کے عزم کو ظاہر کرتا ہے

وزیر اعظم مودی کا خطاب نہ صرف ملک کے روشن مستقبل کا ایک وسیع منظرنامہ پیش کرتا ہے بلکہ ہندوستان میں اس ہدف کو حاصل کرنے کےغیرمتزلزل یقین کی توانائی بھی بھرتا ہے

وزیر داخلہ نے تمام ہم وطنوں سے وزیر اعظم مودی کا خطاب سن کر ایک مضبوط ہندوستان کی تعمیر کا عہد کرنے کی اپیل کی

Posted On: 15 AUG 2024 12:43PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر داخلہ اور امدادباہمی کے وزیر جناب امت شاہ نے 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے خطاب کو وکست اور آتم نر بھر بھارت کی تعمیر کی سمت میں حکومت کے عزم کا عکاس قرار دیا۔

ایکس پلیٹ فارم پر اپنی پوسٹ میں، وزیرداخلہ جناب امت شاہ نے کہا کہ ‘‘78ویں یوم آزادی کے موقع پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا خطاب ایک ترقی یافتہ اور خود انحصار ہندوستان کی تعمیر کے لیے حکومت کے عزم کا عکاس ہے۔ قابل تجدید توانائی کے ذریعہ خودانحصاری، ون نیشن ون الیکشن، یو سی سی، طبی تعلیم کی توسیع، صنعتی مینوفیکچرنگ اور 'ڈیزائن ان انڈیا'، اورایس ایچ جیز کے ذریعے خواتین کو بااختیار بنانے، جیسے موضوعات پر روشنی ڈالتا ہوا مودی جی کا  یہ خطاب پچھلے دس سالوں کی کامیابیوں سے متحرک ملک کو آگے لے جانے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ میں تمام ہم وطنوں سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ اس خطاب کو سنیں اور ایک مضبوط ہندوستان بنانے کا عہد کریں۔’’

 

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے کہا، "وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کا خطاب نہ صرف ملک کے ایک روشن مستقبل کا ایک وسیع منظرنامہ پیش کرتا ہے بلکہ ہندوستان میں اس ہدف کو حاصل کرنے کے غیرمتزلزل یقین کی طاقت کو بھی  بیدارکرتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پچھلے 10 برسوں کے دوران، ہندوستان  نےاصلاحات کے توسط سے ازخود تبدیلی کا سفر طے کررہا ہے۔جناب شاہ نے کہا کہ  شہریوں پر مرکوز حکمرانی والا اور پختگی کے ساتھ یہ یقین رکھنے والا ایک نیا ہندوستان ہے کہ 140 کروڑ شہری یقینی طور پر اس عظمت، خوشحالی اور ترقی کو حاصل کر سکتے ہیں جس کے وہ حقدار ہیں۔

************

ش ح۔ ج ق  ۔ م  ص

 (U:9861 )


(Release ID: 2045577) Visitor Counter : 54