وزارت دفاع
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے یوم آزادی 2024 کے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ ہندوستان دفاع میں ’آتم نر بھر‘ بن رہا ہے اور ایک مینوفیکچرنگ کے عالمی مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے
’’ہندوستان پہلے دہشت گرد حملوں کا شکار تھا، آج وہ مضبوط اور جرات مند ہے؛ جو بھی ہمیں نقصان پہنچانے کی کوشش کرتا ہے، مسلح افواج اسے منہ توڑ جواب دیتی ہیں‘‘
Posted On:
15 AUG 2024 11:53AM by PIB Delhi
ہندوستان دفاع میں ’آتم نربھرتا‘ حاصل کر رہا ہے اور پچھلے کچھ سالوں میں حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کی وجہ سے مینوفیکچرنگ کے ایک عالمی مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے۔ یہ بات وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 15 اگست 2024 کو 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر، دہلی کے مشہور لال قلعہ کی فصیل سے قوم سے اپنے خطاب کے دوران کہی۔
وزیر اعظم نے نشاندہی کی کہ ایک وقت تھا جب دفاعی بجٹ کا زیادہ تر حصہ بیرون ملک سے ہتھیاروں/آلات کی خریداری کے لیے استعمال کیا جاتا تھا، لیکن ان کی حکومت نے ملک کو خود کفیل بنانے کے لیے مقامی مینوفیکچرنگ پر توجہ دی۔ انہوں نے متعدد فیصلے لینے کے لیے وزارت دفاع اور مسلح افواج کی تعریف کی، جس میں متعدد مثبت اندرونِ ملک تیار کرنے کی فہرستوں کا نوٹیفکیشن بھی شامل ہے، جس میں 5600 سے زیادہ اشیاء ہیں جو مقررہ وقت کے بعد، صرف ہندوستانی صنعت سے حاصل کی جائیں گی۔ انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ ہندوستان، جو کبھی مکمل طور پر دفاعی ساز و سامان کی درآمد پر منحصر تھا، آج متعدد ممالک کو دفاعی سازوسامان برآمد کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ حکومت کی مسلسل کوششوں کی وجہ سے، مالی سال 24-2023 میں سالانہ دفاعی پیداوار 1.27 لاکھ کروڑ روپے مالیت کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ اسی مالی سال میں، دفاعی برآمدات 21083 کروڑ روپے کی بلند ترین سطح کو چھو گئیں، جو مالی سال 23-2022 کے مقابلے میں 32.5 فیصد زیادہ ہے۔ اس کے علاوہ، مالی سال 25-2024 کی پہلی سہ ماہی میں، دفاعی برآمدات میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ پہلی سہ ماہی میں 6915 کروڑ روپے مالیت کا دفاعی سامان برآمد کیا گیا ہے، جو کہ مالی سال 24-2023 کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں 78 فیصد زیادہ ہے، جب یہ رقم 3885 کروڑ روپے تھی۔
سال 2016 کے سرجیکل اسٹرائیک اور 2019 کے فضائی حملے کا حوالہ دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے یوم آزادی کے موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ ایک وقت تھا جب ملک دہشت گردی کے حملوں کا شکار تھا۔ لیکن آج یہ جرات مند اور مضبوط ہے، مسلح افواج ملک کی خودمختاری، اتحاد اور سالمیت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دیتی ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ قوم کو اپنے بہادر سپاہیوں پر فخر ہے، جو مادر وطن کی بے لوث خدمت کرتے ہیں۔
تمام شعبوں میں خواتین کے بڑھتے ہوئے کردار پر وزیراعظم نے زور دے کر کہا کہ خواتین نہ صرف ملک کی ترقی میں حصہ لے رہی ہیں بلکہ قائدانہ کردار بھی ادا کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’ فوج، بحریہ، فضائیہ یا خلائی شعبہ ہو، ہم اپنے ملک کی مسلسل بڑھتی ہوئی ناری شکتی کو دیکھ رہے ہیں۔ ‘‘
************
ش ح۔ ا ع ۔ را
U-9857
(Release ID: 2045552)
Visitor Counter : 65