نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

نائب صدر جمہوریہ ہند 16-17 اگست 2024 کو تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے دورے پر ہوں گے


نائب صدر سوَرن بھارت ٹرسٹ، وینکٹ چلم، آندھراپردیش کی 23ویں سالانہ تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے

Posted On: 15 AUG 2024 11:46AM by PIB Delhi

نائب صدر جمہوریہ ہند جناب جگدیپ دھنکڑ 16-17 اگست 2024 کو حیدرآباد، تلنگانہ، اور نیلور، آندھراپردیش کے دورے پر جائیں گے۔

جناب دھنکڑ 16 اگست کو حیدرآباد میں کانہا شانتی ونم کا دورہ کریں گے۔

17 اگست کو جناب دھنکڑ اکشر ودیہ کیمپس اور اسکل ڈیولپمنٹ سینٹر جائیں گے جو نیلور، آندھرا پردیش میں سوَرن بھارت ٹرسٹ اور مپاورپّو فاؤنڈیشن میں واقع ہے۔

اپنے دورے کے دوسرے دن جناب دھنکڑ سوَرن بھارت ٹرسٹ، وینکٹا چلم، آندھرا پردیش میں منعقد ہونے والی 23ویں سالانہ تقریبات میں بطور مہمان خصوصی اس تقریب کی صدارت کریں گے۔

**********

(ش ح – م ن - ا ب ن)

U.No:9855



(Release ID: 2045534) Visitor Counter : 14


Read this release in: Telugu , English , Hindi , Tamil