وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

سی بی ایف سی ہیڈکوارٹر، ممبئی نے قابل رسائی معیارات کے رہنما خطوط پر ورکشاپ کا انعقاد کیا


ورکشاپ نے متعلقین کو قابل رسائی معیار کے رہنما خطوط سے متعلق التزامات اور لازمی تبدیلیوں کے بارے میں حساس بنانے کا کام کیا

Posted On: 09 AUG 2024 5:15PM by PIB Delhi

اطلاعات و نشریات کی وزارت (ایم آئی بی) نے 15.03.2024 کو سنیما تھیٹروں میں فیچر فلموں کی عوامی نمائش میں سماعت اور بصارت سے محروم افراد کے لیے قابل رسائی معیارات سے متعلق رہنما خطوط  (گائیڈلائنز آف ایکسسبلیٹی اسٹینڈرڈ)  جاری کیے تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/CBFC11C3M.JPG

اس سلسلے میں، 09.08.2024 کو سی بی ایف سی ہیڈکوارٹر، ممبئی میں متعلقین کے ساتھ ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا تاکہ انہیں رہنما خطوط کی دفعات/التزامات کے ساتھ ساتھ ہدایات کے مطابق لازمی تبدیلیوں کے بارے میں آگاہ کیا جا سکے۔ ورکشاپ میں جناب پرسون جوشی، چیئر پرسن، سی بی ایف سی، محترمہ ورندا منوہر دیسائی، جوائنٹ سکریٹری (فلم)، جناب راجندر سنگھ، سی ای او، سی بی ایف سی کے ساتھ سی بی ایف سی کے افسران، پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نمائندوں، سماعت کے لیے کام کرنے والے کارکنان اور بصارت سے محروم افراد  اور سنیما تھیٹر ایسوسی ایشنز  نے شرکت کی۔  چیئرپرسن (سی بی ایف سی) نے ان رہنما خطوط پر عمل درآمد کی اہمیت اور ضرورت سے آگاہ کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/CBFC23K99.JPG

ورکشاپ کے دوران بتایا گیا کہ رہنما خطوط کے مطابق کمرشل تھیٹر میں ریلیز کے لیے فلموں کے سرٹیفیکیشن کے لیے درخواست دہندگان درج ذیل شیڈیول کے مطابق اپنی فلموں کے لیے ایکسیسبلیٹی  سروس کا بندوبست کریں گے۔

  1. ایسی تمام فیچر فلمیں جن کو ایک سے زیادہ زبانوں میں سرٹیفائیڈ کیا جانا ہے ان میں سماعت اور  بصارت سے محروم افراد کے لئے کم از کم ایک ایکسیسبلیٹی  فیچر  یعنی کلوزڈ کیپشننگ (سی سی ) /اوپن کیپشننگ (او سی) اور آڈیو ڈسکرپشن (اے ڈی)، ہوناضروری ہے ۔ یہ سہولیات ان رہنماخطوط کے نفاذ کی تاریخ یعنی 15.09.2024   سے  چھ ماہ کے اندر فراہم ہوجانی چاہئیں۔
  2. قومی فلم ایوارڈز میں غور کے لیے پیش کی گئی فیچر فلمیں اور بین الاقوامی فلم فیسٹیول آف انڈیا، گوا کے انڈین پینورما سیکشن اور وزارت اطلاعات و نشریات کے زیر اہتمام دیگر فلم فیسٹیولز میں  پیش کی گئی  فلموں کے لئے کلوزڈ کیپشننگ اور آڈیوڈسکرپشن لازم ہوگا جس کا اطلاق یکم جنوری 2025سے ہو گا۔  
  3. ٹیزرز اور ٹریلرز سمیت سی بی ایف سی کے ذریعے تصدیق شدہ دیگر تمام فیچر فلمیں اور تھیٹر میں ریلیز (ڈیجیٹل فیچر فلموں) کے لیے لازمی طور پر 15.03.2026 سے سی سی/اوسی اور اے ڈی ایکسسبلیٹی فیچرز فراہم کرنا ضروری ہوگا۔

یہ بھی بتایا گیا کہ وزارت اطلاعات و نشریات، حکومت ہند کی طرف سے ایک مخصوص کمیٹی کا تقرر کیا گیا ہے، جس کے آدھے ارکان سماعت/بصارت سے محروم افراد اور فلم انڈسٹری کے نمائندے ہیں جو رسائی سے متعلق معیارات کے نفاذ کی نگرانی اور رہنمائی کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/CBFC3ZYTH.JPG

یہ اقدام معذور افراد کے حقوق کے قانون، 2016 (آر پی ڈبلیو ڈی ایکٹ) کے ساتھ بھی مطابقت رکھتا ہے، جو فلموں تک رسائی سمیت معلومات اور مواصلات میں عالمگیر رسائی اور شمولیت کو فروغ دینے کے لیے حکومتی کارروائی کو لازمی قرار دیتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/CBFC4TLL9.JPG

 ************

ش ح ۔ م م  ۔ م  ص

 (U:9796    )



(Release ID: 2045089) Visitor Counter : 25