وزارات ثقافت
ہر گھر ترنگا 2024 کے ایک حصے کے طور پر دہلی میں ثقافت کی وزارت کے تحت اداروں کے ذریعہ ترنگا یاترا میں لوگوں نےبڑے پیمانے پر حصہ لیا
للت کلا اکادمی، ساہتیہ اکادمی اور سنگیت ناٹک اکادمی کی مشترکہ کوشش
ترنگا یاترا میں 2500 سے زائد اسکول کے طلباء، نوجوانوں، فنکاروں، تخلیقی پیشہ ور افراد، نوجوان بلاگرز اور عہدیداروں نے حصہ لیا
Posted On:
13 AUG 2024 6:57PM by PIB Delhi
ہندوستان کے 78 ویں یوم آزادی کی شاندار تقریب میں، وزارت ثقافت کی اکیڈمیوں کے تحت 3 اداروں یعنی للت کلا اکادمی، ساہتیہ اکادمی، اور سنگیت ناٹک اکادمی نے مل کر دہلی میں ایک شاندار ترنگا یاترا کا اہتمام کیا۔
اس متحرک تقریب میں نوجوانوں، فنکاروں، تخلیقی پیشہ ور افراد اور کالج کے طلباء سے لے کر اسکول کے بچوں، نوجوان بلاگرز، عہدیداروں اور عوام کے اراکین تک زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے 2500 سے زائد افراد کی پرجوش شرکت دیکھنے میں آئی۔
شرکاء میں مختلف اداروں جیسے کالج آف آرٹ، ودھیا وہار اسکول، کاسموس اسکول، اور کیتھرسس ورلڈ اسکول کے طلباء شامل تھے۔ اس کے علاوہ للت کلا اکادمی، ساہتیہ اکادمی، سنگیت ناٹک اکادمی، کتھک کیندر کے افسران اور عملہ کے اراکین اور پرجوش فنکاروں اور دیگر شرکاء نے بھی شرکت کی۔
ترنگا یاترا جس کی قیادت ثقافت کی وزارت کی جوائنٹ سکریٹری محترمہ اوما نندوری، چیئرپرسن سنگیت ناٹک اکادمی، ڈاکٹر سندھیا پوریچا، سکریٹری ساہتا اکادمی، ڈاکٹر سرینواس راؤ، سکریٹری للت کلا اکادمی ، جناب راجیو کمار، سکریٹری سنگیت ناٹک اکادمی ،جناب راجو داس نے رابندر بھون، منڈی ہاؤس سے آغاز کیا اور تقریباً 25 کلومیٹرکا فاصلہ طے کیا۔
اس دن کے حب الوطنی کے جوش میں اضافہ کرتے ہوئے، فنکاروں اور کالج آف آرٹ کے طلباء نے مل کر 30 فٹ لمبی کینوس پینٹنگ بنائی۔ "ہر گھر ترنگا" کے موضوع پر ایک پینٹنگ مقابلہ منعقد کیا گیا، جو نوجوان فنکاروں کی تخلیقی صلاحیتوں اور فن کو ظاہر کرتا ہے اور کمیونٹی کو تقریبات میں مزید شامل کرتا ہے۔
اس تقریب کو سنگیت ناٹک اکادمی کے فنکاروں کی پرفارمنس نے رونق بخشی۔ رن سے پہلے اور بعد میں ان کے دلکش ثقافتی شوکیس نے دن کی تقریبات کے لیے ایک متحرک لمحہ قائم کیا۔
2,500 سے زیادہ شرکاء میں مختلف اداروں جیسے کالج آف آرٹ، ودھیا وہار اسکول، کاسموس اسکول، اور کیتھرسس ورلڈ اسکول کے طلباء شامل تھے۔ اس کے علاوہ للت کلا اکادمی، ساہتیہ اکادمی، سنگیت ناٹک اکادمی، کتھک کیندر کے افسران اور عملہ کے اراکین اور پرجوش فنکاروں اور دیگر شرکاء نے بھی شرکت کی۔
ترنگا یاترا نے ہندوستان کے مشترکہ ورثے اور حب الوطنی کے جذبے کی ایک متحرک یاد دہانی کے طور پر کام کیا جو ہم سب کو متحد کرتا ہے۔
************
ش ح ۔ ا م ۔ م ص ۔
(U: 9784)
(Release ID: 2045016)
Visitor Counter : 29