وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
azadi ka amrit mahotsav

پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل نے بنیادی سطح پر جامع تربیت اور صلاحیت سازی کی ضرورت پر روشنی ڈالی


مویشی پروری  اور ڈیری کا محکمہ نے، گوا اور کیرالہ کے ریاستی اور ضلعی نوڈل افسروں کو سافٹ ویئر اور نسلوں پر 21ویں مویشیوں کی مردم شماری کی علاقائی تربیت کا انعقاد کیا

Posted On: 13 AUG 2024 5:28PM by PIB Delhi

حکومت ہند  کی ماہی پروری، حیوانات اور ڈیری کی وزارت  کےمویشی پروری اور ڈیری کے محکمے  (ڈی اے ایچ ڈی) اور میزبان ریاست گوا نے ،گوا اور کیرالہ کے ڈسٹرکٹ نوڈل آفیسرز (ایس این او/ ڈی این او) کے لیے’’21 ویں مویشیوں کی مردم شماری اور ریاست کے لیے نسلوں کے بارے میں علاقائی تربیت، سافٹ ویئر (موبائل اور ویب ایپلیکیشن/ڈیش بورڈ)  پرکی۔  یہ ورکشاپ آج پنجی، گوا میں منعقد کی گئی ،تاکہ ان ریاستوں کے ریاستی/ضلعی نوڈل افسروں کو 21ویں مویشی شماری کے انعقاد کے لیے نئے شروع کیے گئے موبائل اور ویب ایپلیکیشنز پر تربیت دی جا سکے جو کہ ستمبر سےدسمبر 2024 کے دوران ہونی ہے۔

A group of men standing around a table with a plate of food  Description automatically generated

ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کی وزارت کے وزیر مملکت پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل نے حکومت کے ڈی اے ایچ ڈی کے مشیر (شماریات) جناب جگت ہزاریکا کی موجودگی میں ورکشاپ کا افتتاح کیا۔ گوا کی سرکار میں  مویشی پروری اور ویٹی سروسز  کےسکریٹری جناب ارون کمار مشرا، آئی سی اے آر- این بی اے جی آر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر بی پی مشرا ،اے ایچ ایس،  ڈی اے ایچ ڈی، حکومت ہند کے ڈائریکٹر  جناب وی پی  سنگھ، اور گوا سرکار کے اے ایچ ڈی کے ڈائرکٹر ڈاکٹر نتن نائک اس موقع پر موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002Y9WF.jpg

تقریب کا آغاز، قومی ترانے اور چراغاں کی رسم سے ہوا۔ ان سرکردہ معززین کے خطابات نے افتتاح کی شان کو دوبالا  کیا نیز مویشیوں کی مردم شماری کے انعقاد کے لیے ضلع اور ریاستی سطح کے نوڈل دفاتر کی کامیاب تربیت کے لیے ایک مشترکہ کوشش کا آغاز کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003CFD0.jpg

پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل نے ورکشاپ سے خطاب کیا اور بنیادی سطح پر جامع تربیت اور صلاحیت سازی کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے ہندوستان کی معیشت اور غذائی تحفظ کے لیے مویشیوں کے شعبے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے مردم شماری کی محتاط منصوبہ بندی اور اس پر عملدرآمد پر زور دیا۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ اکٹھا کیا گیا اعداد وشمار  مستقبل کے اقدامات کی تشکیل اور اس شعبے میں درپیش چیلنجوں سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004P6M2.jpg

جناب جگت ہزاریکا نے اپنے خطاب میں اس ورکشاپ کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور درست اور موثر اعداد وشمار اکٹھا کرنے کے لیے ٹکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کے محکمے کے عزم پر زور دیا۔ انہوں نے 21ویں لائیو سٹاک مردم شماری کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے تمام متعلقہ فریقین کی اجتماعی ذمہ داری پر زور دیا، جو کہ مویشی پروری کے شعبے کی مستقبل کی پالیسیوں اور پروگراموں کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرے گی۔ انھوں نے ان پر زور دیا کہ وہ جدید ترین ٹیکنالوجی سے استفادہ کریں تاکہ اس مردم شماری کی کامیابی کو یقینی بنایا جا سکے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0058FPO.jpg

اپنے خطاب میں، جناب ارون کمار مشرا نے مویشیوں کے شعبے میں پائیدار طریقوں کے انضمام پر زور دیا۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ کسان کے لائیو سٹاک کی مردم شماری کے بعد حاصل ہونے والے اعداد و شمار کا تجزیہ اور منطقی استعمال، مستقبل کی محکمانہ پالیسیاں بنانے اور پروگراموں پر عمل درآمد کی راہ ہموار کرے گا، ساتھ ہی نئی اسکیمیں تشکیل دینے اور مویشیوں کے فائدے کے لیے مویشیوں کے شعبے میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/6KFSL.jpeg

ڈاکٹر نتن نائک نے گوا سرکار کی طرف سے ہندوستان بھر میں دودھ کی پیداوار میں بہترین طریقوں کو اپنانے پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ کس طرح مویشی، کسانوں کو مالیاتی بااختیار بنانے میں تعاون کرتے ہیں، ان کی نقدی کی ضروریات کو مؤثر طریقے سے پورا کرتے ہیں۔ انہوں نے محکمہ مویشی پروری اور ڈیری (ڈی اے ایچ ڈی) کی طرف سے تیار کردہ جدید ترین ٹیکنالوجیوں کے بارے میں بھی بات کی، جیسے کہ جنس کے مطابق مادہ تولید کا استعمال۔ انہوں نے تمام ریاستوں کے مندوبین کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور انہیں کامیاب تربیتی اجلاس کی خواہش کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007MTOO.jpg

آئی سی اے آر-این بی اے جی آر کرنال  کے ڈائرکٹر ڈاکٹر بی پی مشرا ، نے اپنے افتتاحی خطاب میں نسل کے لحاظ سے درست مردم شماری کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور اس بات پر زور دیا کہ اس کے نتائج سے ریاست/ملک کے این جی آر کے موثر انتظام میں مدد ملے گی۔ انہوں نے ڈی این او/ ایس این او  پرآنے والی لائیو سٹاک مردم شماری 2024 کے دوران نسل کی درست گنتی کے لیے زور دیا۔ ورکشاپ میں اجلاس کا ایک سلسلہ پیش کیا گیا جس کا آغاز 21ویں لائیو سٹاک کی مردم شماری کی مختصر تفصیل کے ساتھ ہوا جس کے بعد ٹیم کی طرف سے تفصیلی پریزنٹیشن دی گئی۔ آئی سی اے آر- مویشیوں کے نسلی وسائل کی قومی بیورو (این بی اے جی آر) کی طرف سے مردم شماری میں شامل ہونے والی نسلوں کی تفصیلات پرروشنی ڈالی گئی۔ نسل کی درست شناخت کی اہمیت پر زور دیا گیا، جو کہ لائیو سٹاک شعبے  کے مختلف پروگراموں اور پائیدار ترقیاتی اہداف (ایس ڈی جی) کے نیشنل انڈیکیٹر فریم ورک (این آئی ایف) کے لیے درست اعدادوشمار تیار کرنے کے لیے اہم ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image008NG2F.jpg

ورکشاپ میں 21ویں لائیو سٹاک مردم شماری کے سافٹ ویئر کے طریقہ کار اور لائیو ایپلی کیشن کے بارے میں تفصیلی اجلاس شامل تھے، جن میں حکومت ہند کے محکمہ مویشی پروری اور ڈیری کی سافٹ ویئر ٹیم نے، ریاستی اور ضلعی نوڈل افسران کے لیے موبائل ایپلیکیشن اور ڈیش بورڈ سافٹ ویئر کی تربیت دی تھی۔ یہ نوڈل افسران اپنے متعلقہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز میں شمار کنندگان کے لیے تربیت کا انعقاد کریں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0092IMV.jpg

ورکشاپ کا اختتام جناب وی پی سنگھ کے شکریے کی تحریک کے ساتھ ہوا۔  اپنے خطاب میں انہوں نے تمام معززین اور متعلقہ فریقین  کا ان کی موجودگی  کے لیے  شکریہ ادا کیا اور اس امید کے ساتھ اجلاس کا  اختتام کیا کہ مردم شماری کا آپریشن کامیاب ہوگا۔

************

ش ح۔ ا ع   ۔ را

U-9771




(Release ID: 2044921) Visitor Counter : 28