کامرس اور صنعت کی وزارتہ
انڈین انسٹی ٹیوٹ آف فارن ٹریڈ نےاین آئی آر ایف رینکنگ میں 12 رینک کی بہتری حاصل کی۔ سال2023 کے 27 ویں نمبر سے سال 2024 میں 15 ویں نمبر پر پہنچ گیا
آئی آئی ایف ٹی بین الاقوامی کاروبار میں مستقبل کے لیڈروں کی پرورش میں اہم کردار ادا کرے گا: جناب پیوش گوئل
Posted On:
13 AUG 2024 5:09PM by PIB Delhi
سال2023 کے 27 ویں رینک سے اس سال 15 ویں رینکنگ تک، وزارت تجارت اور صنعت کے تحت انڈین انسٹی ٹیوٹ آف فارن ٹریڈ(آئی آئی ایف ٹی) حکومت ہند نے وزارت تعلیم کے ذریعہ جاری کردہ تازہ ترین رینکنگ میں این آئی آر ایف (نیشنل انسٹی ٹیوشنل رینکنگ فریم ورک) رینکنگ میں 12 مقامات کی زبردست چھلانگ لگائی ہے۔ 2016 میں این آئی آر ایف کی درجہ بندی کے آغاز کے بعد سے ادارے کی درجہ بندی میں یہ ایک ریکارڈ بہتری ہے۔
اس شاندار کارنامے پر آئی آئی ایف ٹی کو مبارکباد دیتے ہوئے صنعت و تجارت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے اپنے اعتماد کا اظہار کیا کہ یہ ادارہ جلد ہی ایک عالمی معیار کے ادارے میں تبدیل ہو جائے گا جو تجارت اور سرمایہ کاری میں ہندوستان کی متاثر کن ترقی میں بہت زیادہ تعاون کرے گا۔ 2023 کے 27 ویں رینک سے اس سال 15 ویں رینک پرپہنچ کر انڈین انسٹی ٹیوٹ آف فارن ٹریڈ(آئی آئی ایف ٹی) دہلی نے ایک قابل ذکر ترقی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی تجارت میں ہندوستان کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کے ساتھ یہ کامیابی بین الاقوامی کاروبار میں مستقبل کے لیڈروں کی پرورش میں آئی آئی ایف ٹی کے اہم کردار کو اجاگر کرتی ہے۔
جناب سنیل برتھوال، سکریٹری، محکمہ تجارت اور چانسلر، آئی آئی ایف ٹی نے بھی اس شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور بین الاقوامی تجارت میں عصری مسائل جس میں دو طرفہ اور کثیرجہتی تجارتی مصروفیات، برآمدات کا فروغ اورادارہ جاتی ترقی شامل ہیں،پر جدید ترین تحقیق کرنے کے لیے محکمہ تجارت کی طرف سے مکمل تعاون کا اظہار کیا۔
حالیہ مہینوں میں انسٹی ٹیوٹ کے مختلف اقدامات کا اعتراف کیا گیا ہے۔ انسٹی ٹیوٹ نے اپنی تدریس، تعلیم اور وسائل، تحقیق اور پیشہ ورانہ طور طریقوں، گریجویشن کے نتائج، آؤٹ ریچ اور شمولیت اور تاثر کو بہتر بنانے کے لیے بہت سارے جامع اقدامات کیے ہیں۔
آئی آئی ایف ٹی جو،بین الاقوامی تجارت اور کاروبار پر خصوصی توجہ کے ساتھ عالمی شہرت کے عالمی معیار والے بی اسکول کی سمت میں تیزی سے تبدیلی کی راہ پر گامزن ہے، اسے ایک منفرد ادارہ بناتا ہے جو پی ایچ ڈی، ایم بی اے (انٹرنیشنل بزنس) ، ایم بی اے (بزنس اینالیٹکس) اور بین الاقوامی تجارت اور مالیات میں مہارت کے ساتھ ایم اے اقتصادیات جیسے اعلی تعلیمی پروگراموں کا اہتمام کرتا ہے۔
نئے اقدامات کے ایک حصے کے طور پر، ادارہ بین الاقوامی مذاکرات کے بارے میں کارپوریٹس اور پالیسی سازوں کو تربیت فراہم کرنے کے لیے ایک جدید ترین مرکز برائے بین الاقوامی مذاکرات(سی آئی این) کے قیام کے عمل میں ہے۔ اس کے علاوہ، آئی آئی ایف ٹی فارن ٹریڈ کیس اسٹڈی سینٹر (ایف ٹی سی ایس سی) بھی قائم کر رہا ہے تاکہ برآمد کنندگان، حکومتوں اور کاروباری اداروں کے ساتھ مل کر کام کیا جا سکے اور ہارورڈ کی طرز پر عالمی معیار کے کیس اسٹڈیز کو تیار کیا جا سکے اور بین الاقوامی تجارت پر ہندوستانی تجربات کو باقی دنیا کے ساتھ شیئر کیا جا سکے۔
انسٹی ٹیوٹ حکومتوں، مرکزی اور ریاستی ،دونوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کا ارادہ رکھتا ہے اور اعلی درجے کی صلاحیت سازی کے پروگراموں کے علاوہ عصری اہمیت کے مسائل پر بصیرت انگیز تحقیق کرتا ہے۔ مختلف برآمدات کو فروغ دینے والی تنظیموں جیسے کہ اے پی ای ڈی اے نے عصری تحقیقی دلچسپی کے شعبے میں پی ایچ ڈی کے طلباء کو اسپانسر کرنے میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے۔
آئی آئی ایف ٹی،تجارت اور صنعت کی وزارت کے محکمہ تجارت کے فعال تعاون سے دبئی میں ایک آف شور کیمپس شروع کرنے پر بھی غور کر رہا ہے۔
ش ح۔ م م ۔ ج
Uno-9770
(Release ID: 2044904)
Visitor Counter : 29