اسٹیل کی وزارت
جناب سندیپ پونڈرک نے اسٹیل کی وزارت کے سکریٹری کا عہدہ سنبھالا
Posted On:
13 AUG 2024 2:32PM by PIB Delhi
جناب سندیپ پونڈرک نے آج ادیوگ بھون میں اسٹیل کی وزارت کے سکریٹری کے طور پر چارج سنبھالا۔ وہ بہار کیڈر سے 1993 بیچ کے آئی اے ایس افسر ہیں۔ چارج سنبھالنے پر وزارت کے سینئر افسران نے ان کا استقبال کیا۔
جناب پونڈرک محکمہ صنعت میں ایڈیشنل چیف سکریٹری کے عہدے پر فائز تھے اور حکومت بہار میں کئی دیگر عہدوں کے اضافی چارج بھی سنبھالے ہوئے تھے۔ اس سے قبل وہ وزارت داخلہ کے تحت نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) میں مشیر اور پٹرولیم و قدرتی گیس کی وزارت میں جوائنٹ سیکرٹری کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔
چارج سنبھالنے کے بعد، انہوں نے ملک میں اسٹیل کے شعبے کی ترقی کا جائزہ لینے کے لیے وزارت کے سینئر افسران کے ساتھ میٹنگ کی۔
****
ش ح۔ م م ۔ ج
Uno-9763
(Release ID: 2044804)
Visitor Counter : 55