وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

امریكی اسمال بزنس ایڈمنسٹریشن کے وفد نے نئی دہلی میں آئیڈیكس-ڈیو کا دورہ کیا

Posted On: 12 AUG 2024 6:53PM by PIB Delhi

امریكی سمال بزنس ایڈمنسٹریشن  کی ایڈمنسٹریٹر محترمہ ازابیل کیسیلاس گزمین کی قیادت میں ایک امریکی وفد نے دفاعی پیداوار كے محكمے كی تنظیم انوویشنز فار ڈیفنس ایکسی لینس- ڈیفنس انوویشن آرگنائزیشن کا دورہ کیا اور ٹیکنو شوکیس کا مشاہدہ کیا۔ اس كا اہتمام  12 اگست 2024 کو آئی آئی ٹی دہلی میں آئیڈیكس-ڈیو کے ذریعہ کیا گیا۔ وفد نے جوائنٹ سکریٹری (دفاعی پیداوار) جناب امت ستیجا کی قیادت میں ہندوستانی فریق سے بات چیت کی۔

آئیڈیكس پر ایک جائزہ امریکی وفد کو پیش کیا گیا، جس میں اس بات پر روشنی ڈالی گئی کہ آئیڈیكس کس طرح نءی صنعتوں اور بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کے ساتھ منسلک ہو کر گہری ٹیک ٹیکنالوجیوں کی ترقی کو فروغ دے کر ایک مضبوط دفاعی اختراعی ماحولیاتی نظام بنانے میں کامیاب رہا ہے۔

امریكی سمال بزنس ایڈمنسٹریشن (ایس بی اے ) کی 27 ویں ایڈمنسٹریٹر محترمہ ازابیل کیسیلاس گزمین نے اسٹارٹ اپ شوکیس كی اور جس طرح سے آئیڈیكس اسکیم نے ہندوستان میں دفاعی اختراعی ماحولیاتی نظام میں جوش و خروش پیدا كیا ہے اس كی ستائش كی۔انہوں نے کہا کہ ایس بی اے آئندہ سربراہی اجلاس کے دوران آئیڈیكس اور اس کے اسٹارٹ اپس کے ساتھ باہمی تعاون کے مواقع تلاش کرنے کا منتظر رہے گا۔

امریكی ایس بی اے وفاقی حکومت کی ایک خود مختار ایجنسی ہے جو چھوٹے کاروباروں کو تعاون فراہم کرنے کے لیے چھوٹے قرضے سے لے کر قرض اور ایکویٹی سرمایہ کاری کے سرمائے تک مالیاتی اختیارات کی ایک رینج پیش کرتی ہے۔

دونوں فریقوں نے انڈس ایكس (انڈیا - یو ایس ایسیلریشن ایكو سسٹم) كی  پہل کی بھی ستائش کی جو دونوں ممالک کے درمیان ٹیکنالوجی پارٹنرشپ اور دفاعی صنعتی تعاون کو مضبوط بنا رہا ہے۔ انڈس ایكس کے تحت اہم اقدامات میں اہم ڈومینز میں مشترکہ اختراعی منصوبے اور سٹارٹ اپس کی استعداد کار میں اضافہ شامل ہے۔

آءیڈیكس نے دفاعی شعبے میں اسٹارٹ اپس کی ایک بڑھتی ہوئی کمیونٹی کو کامیابی کے ساتھ فروغ دیا ہے۔ یہ فی الحال 450 سے زیادہ اسٹارٹ اپس اور ایم ایس ایم ایز کے ساتھ منسلک ہے۔ اب تک آئی ڈی ای ایکس کے کامیاب پروجیکٹوں کے لیے  وزارت دفاع نے 2,300 کروڑ روپے سے زیادہ کی خریداری كی  منظوری دے دی ہے۔ اس طرح نوجوان جدت طرازوں کے لیے راہیں پیدا ہوءی ہیں اور  یہ  ادارہ میک ان انڈیا مہم کی چھتری تلے ایک اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

ا.jpeg

ب.jpeg

چ.jpeg

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا

U NO 9744


(Release ID: 2044687) Visitor Counter : 42


Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP , Tamil