ٹیکسٹائلز کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب گری راج سنگھ اور محترمہ  پبترا مارگریٹا نے ہینڈلوم ہاٹ، نئی دہلی میں ثقافتی نمائش کا دورہ کیا

Posted On: 12 AUG 2024 5:30PM by PIB Delhi

ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب گری راج سنگھ اور ٹیکسٹائل کی وزیر مملکت محترمہ  پبترا مارگریٹا نے 3 اگست سے 16 اگست 2024 تک جاری  10ویں قومی ہینڈلوم ڈے کو منانے کے لیے وقف ایک پندرہ روزہ نمائش ‘‘وراثت’’ ہینڈلوم ہاٹ، جن پتھ، نئی دہلی کا دورہ کیا۔

WhatsApp Image 2024-08-12 at 14.01.52_30d23764.jpg

جناب گری راج سنگھ نے ہینڈلوم بنکروں  اور دستکاروں کے ساتھ بات چیت کی اور اس بات پر زور دیا کہ حکومت بنکروں اور ان کے خاندانوں کے لیے بہتر آمدنی کے مواقع کے لیے ٹیکسٹائل ویلیو چین کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان میں دنیا کی سب سے بڑی ہینڈلوم برادری ہے جو پائیداری اور توانائی کے سمجھداری سے استعمال اور اسے بچانے پر توجہ مرکوز کرتی ہے۔ دنیا پائیدار مصنوعات کے استعمال کی طرف بڑھ رہی ہے اور ہینڈلوم صنعت کاربن کے صفر اخراج پر کام  کرتی ہے اور کوئی توانائی استعمال نہیں کرتی اور ہینڈلوم انڈسٹری بھی زیرو واٹر فوٹ پرنٹ شعبہ ہے۔

محترمہ پبترا مارگریٹانے ہینڈلوم کے شعبہ میں قدرتی رنگوں کے استعمال کے لائیو مظاہرے کا دورہ کرتے ہوئے اس بات پر روشنی ڈالی کہ موجودہ وقت میں، قدرتی رنگوں کے ساتھ ہینڈلوم کپڑوں کی فیشن انڈسٹری کی مارکیٹ میں بہت زیادہ مانگ دیکھی جا رہی ہے۔ قدرتی رنگوں کا استعمال  نہ صرف ویلیو ایڈیشن کرتا ہے بلکہ اس سے بنکروں کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

WhatsApp Image 2024-08-12 at 13.23.54_72c1e215.jpg

وزراء نے ہتھ کرگھا بازار میں پودے لگا کر ‘‘ایک پیڑ ماں کے نام ’’ مہم کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے "ہر گھر ترنگا" مہم کے تحت ہینڈلوم بنکروں  اور کاریگروں میں ترنگے جھنڈے بھی تقسیم کئے۔

یہ نمائش عوام کے لیے صبح 11 بجے سے رات 8 بجے تک کھلی رہے گی۔ نمائش میں ہندوستان کے مختلف خطوں سے لی گئی ہینڈلوم مصنوعات کو نمائش کے لیے پیش کیا گیا ہے۔ ان میں کوسا، چندیری، مدھوبنی، منگل گری، میکھلا چادر، مویرانگ فیس، اکت وغیرہ شامل ہیں۔

ہینڈلوم ہاٹ میں بہت سی سرگرمیاں بھی منعقد کی جا رہی ہیں، جیسے ہینڈلوم بنکروں  اور کاریگروں کے لیے 75 اسٹالز، جہاں وہ مصنوعات کی براہ راست فروخت کر سکتے ہیں اور اعلیٰ کمیٹیوں، بورڈز، وغیرہ کے ذریعے 07 اسٹالز قدرتی رنگوں، کستوری کپاس، ہینڈ لوم ہاٹ میں ڈیزائن اور برآمدات، 12 اگست 2024 کو بُنکروں اور کاریگروں کے لیے خصوصی صحت کیمپ، لون لوم اور فریم لوم کا لائیو مظاہرہ، ہندوستان کے لوک رقص اور مزیدار علاقائی کھانے وغیرہ شامل ہیں۔

ہندوستان کا ہینڈلوم شعبہ  بالواسطہ یا بلاواسطہ 35 لاکھ لوگوں کو روزگار فراہم کرتا ہے، جو ملک میں زراعت کے شعبے کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔ حکومت ہند نے ہینڈلوم کے لیے مختلف اسکیمیں شروع کی ہیں جن میں صفر نقائص اور ماحولیات کے تئیں موثر اور اعلیٰ معیار کی مصنوعات کی برانڈنگ کی جائے گی تاکہ انھیں ایک الگ شناخت فراہم کی جاسکے اور مصنوعات کی انفرادیت کو بھی اجاگر کیا جاسکے۔ یہ خریدار کے لیے اس بات کی ضمانت بھی ہے کہ جو پروڈکٹ خریدا جا رہا ہے وہ واقعی ہاتھ سے بنا ہوا ہے۔ اس نمائش نے تمام نمائش کنندگان کی حوصلہ افزائی کی ہے کہ وہ اپنی بہترین مصنوعات کی نمائش کریں اور اس طرح اس کا مقصد ہینڈلوم مصنوعات کے بازار اور ہینڈلوم  برادری کی آمدنی کو بہتر بنانا ہے۔

‘‘وراثت’’ سیریز – ‘‘خصوصی ہینڈلوم نمائش’’ گزشتہ سال قومی یوم ہتھ کرگھا کے موقع پر منعقد کی گئی تقریبات کا تسلسل ہے۔ اس سال 7 اگست کو 10 واں قومی ہینڈلوم ڈے منایا گیا۔ یہ پروگرام ہینڈلوم اور دستکاری کی شاندار روایت پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ یہ ہینڈلوم بنکروں  اور کاریگروں کو بھی بازار سے جوڑتا ہے۔

 

ش ح۔ ش ت ۔ ج

Uno-9740

 



(Release ID: 2044642) Visitor Counter : 27