سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمارنےنئی دہلی میں، نشہ مکت بھارت ابھیان کے تحت، منشیات کے استعمال کے خلاف ملک گیر ’اجتماعی عہد‘دلایا


ملک بھر میں 10,000 سے زائد مقامات پر منعقدہ مختلف پروگراموں میں 1 کروڑ سے زائد لوگوں نے حلف اٹھایا اور شرکت کی

این ایم بی اے کے تحت 11.26 کروڑ سے زیادہ لوگوں کو جن میں 3.55 کروڑ سے زیادہ نوجوان اور 2.35 کروڑ خواتین شامل ہیں، نشہ آور اشیا کے بارے میں حساس بنایا گیا ہے: ڈاکٹر وریندر کمار

Posted On: 12 AUG 2024 5:12PM by PIB Delhi

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات(ایس جے ای) کے مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار نے آج نئی دہلی کے ماڈرن اسکول باراکھمبا روڈ میں نشا مکت بھارت ابھیان (این ایم بی اے) کے تحت منشیات کے استعمال کے خلاف ملک گیر’بڑے پیمانے پراجتماعی عہد‘ دلایا۔اس موقع پر سماجی انصاف اورتفویض اختیارات کے وزیر مملکت جناب رام داس اٹھاولے اورجناب بی ایل ورمانے (ویڈیو کانفرنس کے ذریعے) تقریب میں شرکت کی۔

تقریب کے دوران ماڈرن اسکول کےتقریباً 2700 طلباء اوراساتذہ اور وزارت کے سینئر افسران حقیقی طور پر موجود تھے۔ مختلف اسٹیک ہولڈرز جیسے کہ اسکول، کالج، یونیورسٹیاں، ریاستی/ضلعی انتظامیہ وغیرہ نےملک کےتقریباً 10,000 مقامات سےورچول طور پرشامل رہے ۔ ملک بھر سے 1 کروڑ سے زیادہ لوگوں نے حلف اٹھایا اور اس موقع کو منانے کے لیے منعقد کیے گئے مختلف پروگراموں میں حصہ لیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001SL0A.jpg

 

نشہ مکت بھارت ابھیان (این ایم بی اے)  کا مقصد اعلی تعلیمی اداروں، یونیورسٹی کیمپس،اسکولوں وغیرہ پرخصوصی توجہ کے ساتھ  بڑے پیمانے پرعوام تک پہنچنا ہے اور نشہ کے استعمال کے بارے میں بیداری پھیلانا ہے۔ اس کا مقصد منحصر آبادی تک پہنچنا اور ان کی شناخت کرنا، اسپتالوں اور بحالی کے مراکز میں ان کی مشاورت اور علاج کی سہولیات پر توجہ مرکوز کرنا ساتھ ساتھ خدمت فراہم کرنے والوں کے لیے صلاحیت سازی کے پروگراموں  کو منعقد کرنا ہے۔ جیسے ہی ہندوستان اپنے 78 ویں یوم آزادی کے قریب آ رہا ہے، این ایم بی اے 2020 کو اپنے آغاز کے بعد سے اپنے پانچویں سال میں داخل ہو رہا ہے۔ اس سنگ میل کے اعتراف میں، سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے محکمے (ڈی او ایس جے ای) نے ملک بھر میں بڑے پیمانے پر حلف برداری کی تقریب کا اہتمام کیا۔

اپنے خطاب میں، ڈاکٹر وریندر کمار نے اجتماع کو یاد دلایا کہ یہ 15 اگست 2020 کی بات ہے، جب وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے لال قلعہ کی فصیل سے منشیات سے پاک ہندوستان کا اعلان کیا تھا۔ ان کی کال کا جواب دیتے ہوئے، سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت نے ملک کے 272 اضلاع کی نشاندہی کی جو منشیات کے استعمال سے سب سے زیادہ متاثر تھے اور این ایم بی اے کا آغاز کیا۔ وزیرموصوف نے مزید بتایا کہ اگست 2023 سے ہندوستان کے تمام اضلاع کو اس مہم میں شامل کیا گیا ہے۔

 

 

 وزیر موصوف نے کہا کہ آج ملک میں زمین پر کی جانے والی مختلف سرگرمیوں کے ذریعے،این ایم بی اے کے تحت 11.26 کروڑ سے زیادہ لوگوں کو، جن میں 3.55 کروڑ سے زیادہ نوجوان اور 2.35 کروڑ خواتین شامل ہیں، کو نشہ آور اشیا کے بارے میں حساس بنایا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 3.40 لاکھ سے زیادہ تعلیمی اداروں کی شرکت نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ ابھیان کا پیغام ملک کے بچوں اور نوجوانوں تک پہنچے۔

منشیات کی لعنت سے نمٹنے کے لیے مجموعی طور پر معاشرے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر موصوف نے زور دیا کہ اس چیلنج کے لیے معاشرے کے ہر فرد کو مل کر اس سماجی مقصد کے لیے لڑنے کی ضرورت ہے۔ مزیدبرآں، وزیرموصوف نے کہا کہ نوجوانوں میں بیداری پھیلانے کی ضرورت ہے اور نشے کے استعمال کی جلد شناخت اور روک تھام بہت ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ طلباء ملک کا مستقبل ہیں اور انہیں منشیات کے خلاف مہم کی قیادت کرنی چاہیے۔ طلباء سے درخواست کی گئی کہ وہ مزید چوکس رہیں اور منشیات کے استعمال کے خلاف معاشرے میں پیغام پھیلائیں۔

اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر مملکت جناب رام داس اٹھاولے نے کہا کہ حکومت منشیات کی لعنت سے نمٹنے کے لیے مشن موڈ میں کام کر رہی ہے۔ انہوں نے این ایم بی اے کی کامیابیوں پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ کس طرح اس نے منشیات کی مانگ کو کم کرنے میں مدد کی ہے۔ وزیرموصوف نے اس پہل میں حصہ لینے پر طلباء کی تعریف کی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002CDQR.jpg

 

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات  کے محکمہ (ڈی او ایس جے ای) کےسکریٹری  جناب امت یادو نے اپنے کلیدی خطاب میں، منشیات سے پاک ہندوستان کے حصول میں اس تقریب کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ منشیات کا استعمال قومی معیشت کے لیے نقصان دہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ منشیات کی لت قوم پر سماجی اور معاشی دونوں طرح کے اثرات مرتب کرتی ہے اور اجتماعی کوششوں سے اس لعنت کو ختم کیا جا سکتا ہے۔

مرکزی وزیر اور ایم او ایس کے ذریعہ اسکول کے کیمپس میں سکریٹری (ڈی او ایس جے ای)، پرنسپل (ماڈرن اسکول)، طلباء اور اساتذہ کی موجودگی میں مہم ’’ایک پیڑ ماں کے نام‘‘ کے تحت پودے بھی لگائے گئے۔ ماڈرن اسکول کے تمام طلباء میں گھروں میں پودے لگانے کے لیے پودے تقسیم کیے گئے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003GQU7.jpg

 

تقریب کا ویڈیو لنک: https://www.youtube.com/live/JMfhB85xAbE

 

 

ش ح ۔ اک  ۔م ش

U. No.9739

 



(Release ID: 2044630) Visitor Counter : 25