ٹیکسٹائلز کی وزارت
ٹیکسٹائل کے وزیر جناب گری راج سنگھ نے ہینڈلوم پکھواڑا کی تقریبات کے لیےاین آئی ایف ٹی گاندھی نگر کا دورہ کیا
Posted On:
12 AUG 2024 2:35PM by PIB Delhi
ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب گری راج سنگھ نے 10 اگست 2024 کو نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ٹیکنالوجی (این آئی ایف ٹی)، گاندھی نگر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ہینڈلوم(ہتھ کرگھہ) پکھواڑا کی تقریبات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ دورے کے دوران، وزیر نے ایک متحرک اور باریک بینی سے تیار کی گئی ہینڈلوم نمائش کا افتتاح کیا جو ہندوستانی ٹیکسٹائل کی بے مثال میراث کو ظاہر کرتی ہے۔
یہ نمائش ایک بصری دعوت تھی جس میں ہاتھ سے بنے ہوئے شاہکاروں کا ایک سلسلہ پیش کیا گیا تھا جو صدیوں سے ہندوستان کی ٹیکسٹائل روایات کے لیے تخلیقی صلاحیتوں، دستکاری اور لگن کی عکاسی کرتی ہیں۔نمائش میں موجود ہر ٹکڑا بنکروں کی مہارت اور فنکارانہ صلاحیتوں اور اس شاندار ثقافتی ورثے کے تحفظ اور فروغ کے لیے ان کے عزم کا ثبوت تھا۔
نمائش کے بعد، جناب گری راج سنگھ نے این آئی ایف ٹی گاندھی نگر کے طلباء اور فیکلٹی ممبران کے ساتھ بصیرت انگیز اور معنی خیز بات چیت کی۔ ان تعاملات نے انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے پیش کردہ اختراعی سرگرمیوں اور آگے کی سوچ والے نصاب کے بارےمیں گہری معلومات فراہم کئے۔
جناب سنگھ نے دریافت کیا کہ کس طرح این آئی ایف ٹی جدید ڈیزائن کے تصورات کو روایتی ٹیکسٹائل تکنیکوں کے ساتھ مربوط کر رہا ہے، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ ہندوستانی ٹیکسٹائل کی ثقافتی وراثت کو نہ صرف محفوظ رکھا جائے بلکہ مستقبل کے لیے اس کا دوبارہ تصور بھی کیا جائے۔ وزیر موصوف نے ڈیزائنرز کی نئی نسل کو پروان چڑھانے کے لیے انسٹی ٹیوٹ کی کوششوں کی تعریف کی جو ہندوستان کے ٹیکسٹائل ورثے کو برقرار رکھنے اور آگے بڑھانے کے لیے پرجوش ہیں۔
جناب گری راج سنگھ ہندوستانی ٹیکسٹائل کے مستقبل کے بارے میں پُرامید تھے، اس یقین کے ساتھ کہ این آئی ایف ٹی کی مسلسل اختراع، عزم اور ڈیزائن، نظم و نسق اور تکنیکی اقدامات کے ساتھ، ہینڈلوم سیکٹر کی بھرپور روایات آنے والے سالوں میں آگے بڑھتی رہیں گی اورترقی کرتی رہیں گی ۔
اس دن کی تقریبات کی سب سے بڑی خاص بات ایک شاندار ہینڈلوم فیشن واک تھی، جس میں ہندوستان کے ہنر مند کاریگروں کی فن کاری اور کاریگری کا جشن منایا گیا۔ فیشن شو نے ہندوستانی ہینڈلوم کو فروغ دینے کے لیے ایک طاقتور پلیٹ فارم کے طور پر کام کیا، جس میں پیچیدہ اور متنوع ڈیزائنوں کی نمائش کی گئی جو کہ ملک کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کی پہچان ہیں۔
فیشن شو ایک بصری لذت اور ثقافتی اہمیت کی ایک مضبوط یاد دہانی تھی جو ہندوستانی ٹیکسٹائل کی ہر بنائی اور دھاگے میں سرایت کر گئی تھی۔ اس نے ہتھ کرگھے کے شعبے کی حمایت اور فروغ کی اہمیت پر زور دیا، جو کہ ہندوستان کی ثقافتی شناخت اور اقتصادی منظر نامے کا ایک اہم حصہ ہے۔
این آئی ایف ٹی گاندھی نگر میں ہینڈلوم پکھواڑا کی پوری تقریب ایک شاندار کامیابی تھی، جو ہندوستانی ٹیکسٹائل کو فروغ دینے کے لیے انسٹی ٹیوٹ کی غیر متزلزل لگن کا منہ بولتا ثبوت تھی۔ اس تقریب نے ٹیکسٹائل صنعت کی ناقابل یقین صلاحیت اور اس شعبے کی نشو نما اور فروغ میں این آئی ایف ٹی جیسے اداروں کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔
*****
ش ح ۔ اک ۔م ش
U. No.9727
(Release ID: 2044538)
Visitor Counter : 41