عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
پنشن اور پنشن پانے والوں کی بہبود کے محکمے نے ملک گیر ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ مہم 3.0 کے لیے رہنما خطوط جاری کیے
ڈی ایل سی مہم 3.0 ٹکنالوجی کےدیگر اختیارات کے ساتھ چہرے کی تصدیق کی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے مکمل نقطہ نظر کے ساتھ پنشن پانے والوں کے ڈیجیٹل طور پربااختیار بنانے کو فروغ دے گی
پنشن تقسیم کرنے والے بینک، انڈیا پوسٹ پیمنٹس بینک، پنشنرز ویلفیئر ایسوسی ایشنز، وزارتیں/محکمے، یو آئی ڈی اے آئی ایک ماہ طویل مہم میں تعاون کریں گے
Posted On:
10 AUG 2024 7:34PM by PIB Delhi
پنشن اور پنشن پانے والوں کی بہبود کے محکمے نے 1-30 نومبر، 2024 تک ہندوستان بھر کے 800 شہروں/اضلاع میں منعقد ہونے والی تیسری ملک گیر ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ مہم کے لیے رہنما خطوط کو مطلع کیا ہے۔
پنشنرز کو پنشن کو جاری رکھنے کے لیے ہر سال نومبر کے مہینے میں لائف سرٹیفکیٹ جمع کرانا ہوتا ہے، پنشنرز کو ڈیجیٹل بااختیار بنانے کے لیے، آئی پی پی بی کا استعمال کرتے ہوئے گرامین ڈاک سیوک کے ذریعے بائیو میٹرک ڈیوائسز، آئیرس اسکینر، ویڈیو-کے وائی سی کا استعمال کرتے ہوئے ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ جمع کروانا ہوتا ہے۔ سپر سینئر پنشنرز کے لیے پبلک سیکٹر بینکوں کے ذریعے ایپ اور ڈور اسٹیپ ڈیلیوری سروس مہیا ہوتی ہے۔
ملک گیر مہم کو محکمہ پنشن اور پنشنرز ویلفیئر وزارتوں/محکموں، پنشن تقسیم کرنے والے بینکوں، پنشنرز ویلفیئر ایسوسی ایشنز، سی جی ڈی اے، یو آئی ڈی اے اائی اور الیکٹرانکس اینڈ انفارمیشن ٹیکنولوجی کی وزارت کے ساتھ مل کر چلائے گا۔
ڈی ایل سی 1.0 مہم نومبر 2022 کے مہینے میں 37 شہروں میں منعقد کی گئی تھی، جس کے تحت 35 لاکھ مرکزی حکومت کے پنشنرز نے پورے ہندوستان میں ڈی ایل سی جمع کرائے تھے۔ ڈی ایل سی مہم 2.0 نومبر 2023 میں 100 شہروں میں 597 مقامات پر منعقد کی گئی تھی جس کے تحت 45.46 لاکھ مرکزی حکومت کے پنشنرز نے اپنے ڈی ایل سی جمع کرائے تھے۔ ڈی ایل سی مہم 3.0 اب تک کی سب سے بڑی مہم ہو گی اور مکم نقطہ نظر کے ساتھ پنشنرز کو اعلیٰ ڈیجیٹل بااختیار بنانے کی کوشش کرے گی۔
ڈی ایل سی مہم 3.0 کی نگرانی ڈی ایل سی مہم پورٹل پر حقیقی وقت کی بنیاد پر کی جائے گی۔ تمام پنشن تقسیم کرنے والے بینک کیمپین کے مقامات/ تاریخوں/ نوڈل افسران سمیت مہم کے منصوبے تیار کریں گے جنہیں ڈی ایل سی مہم کے پورٹل پر شیئر کیا جائے گا۔ پنشنر ویلفیئر ایسوسی ایشن تمام پنشنرز کو معلومات کی فراہمی کے لیے پنشن تقسیم کرنے والے بینکوں کے ساتھ رابطہ قائم کریں گی۔ مرکزی حکومت کے پنشنرز، ڈیفنس پنشنرز اور ای پی ایف او پنشنرز ڈی ایل سی مہم 3.0 کے تحت ڈی ایل سی جمع کر سکتے ہیں۔
************
ش ح۔ا م ۔ م ر۔
(U: 9697)
(Release ID: 2044226)
Visitor Counter : 44