وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

بھارتی فضائیہ کی ٹیم ملیشیا میں مشق اُدار شکتی 2024 میں کامیاب شرکت کے بعد واپس لوٹی

Posted On: 10 AUG 2024 4:15PM by PIB Delhi

ملیشیا میں مشق اُدار شکتی 2024 میں کامیاب شرکت کے بعد، ہندوستانی فضائیہ (آئی اے ایف) کا دستہ 10 اگست 2024کو ہندوستان واپس آیا۔ مشترکہ فضائی مشق رائل ملیشیائی فضائیہ(آر ایم اے ایف) کے تعاون سے 05 سے 09 اگست 2024 تک کوانتان، ملائیشیا میں منعقد کی گئی۔ بھارتی فضائیہ نے سو-30 ایم کے آئی لڑاکا طیاروں کے ساتھ حصہ لیا۔

مشق کے دوران، بھارتی فضائیہ کے سو-30 ایم کے ایم لڑاکا طیارے آر ایم اے ایف کے سو-30 ایم کے ایم لڑاکا طیاروں کے ساتھ فضائی جنگی مشنوں میں مصروف تھے، جس سے دونوں فضائی افواج کے عملے کو ایک دوسرے کے آپریشنل پروٹوکول سے واقفیت حاصل ہوئی، اس طرح سو-30 ہوائی جہاز کے آپریشن میں باہمی تعاون، مشترکات اور مجموعی اثر انگیزی میں اضافہ ہوا۔ آپریشنل کارکردگی کو بڑھانے کے مقصد سے، دونوں فضائی افواج کے تکنیکی ماہرین اپنی دیکھ بھال کے طریقوں کے تبادلے میں مصروف رہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2222222222221111111111111Z88Z.png

****

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:9685


(Release ID: 2044089) Visitor Counter : 57