ٹیکسٹائلز کی وزارت

پی ایم مترا پارکس مقامی معیشت اور ٹیکسٹائل کے ایکو سسٹم کے استحکام کو یقینی بنائیں گے

Posted On: 09 AUG 2024 6:16PM by PIB Delhi

 حکومت نے گرین فیلڈ / براؤن فیلڈ سائٹس میں 7 (سات) پی ایم میگا انٹیگریٹڈ ٹیکسٹائل ریجن اینڈ اپیرل (پی ایم ایم ٹی آر اے) پارکوں کے قیام کو منظوری دی ہے جس میں پلگ اینڈ پلے کی سہولت سمیت عالمی معیار کے بنیادی ڈھانچے شامل ہیں۔ حکومت نے پی ایم مترا پارکس کے قیام کے لیے تمل ناڈو (ویرودھ نگر)، تلنگانہ (ورنگل)، گجرات (نوساری)، کرناٹک (کلبرگی)، مدھیہ پردیش (دھار)، اترپردیش (لکھنؤ)، مہاراشٹر (امراوتی) سمیت 7 مقامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔

ایک بار مکمل ہونے کے بعد، یہ تصور کیا جاتا ہے کہ ہر پارک سے تقریباً 10،000 کروڑ روپے (غیر ملکی اور گھریلو دونوں) کی سرمایہ کاری ہوگی، جس سے مقامی معیشت اور ٹیکسٹائل ایکو سسٹم کو فائدہ ہوگا۔

تمام 5 گرین فیلڈ سائٹس یعنی گجرات، تمل ناڈو، کرناٹک، مدھیہ پردیش اور اتر پردیش کے سلسلے میں اسپیشل پرپز وہیکل (ایس پی وی) کو شامل کیا گیا ہے۔ براؤن فیلڈ سائٹس کے حوالے سے مہاراشٹر اور تلنگانہ میں موجودہ نفاذ کے انتظامات کو رہنما خطوط کے مطابق جاری رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔

گرین فیلڈ پی ایم مترا اور براؤن فیلڈ پی ایم پارک کی ترقی کے لیے پی ایم مترا پارک اسکیم کے تحت حکومت ہند کے ذریعے گرین فیلڈ اور براؤن فیلڈ پی ایم مترا کے لیے بالترتیب 500 کروڑ روپے اور 200 کروڑ روپے فی پارک کی زیادہ سے زیادہ مدد کے ساتھ پروجیکٹ کی لاگت کے 30 فیصد کے حساب سے بنیادی بنیادی ڈھانچے کی تخلیق کے لیے ڈیولپمنٹ کیپیٹل سپورٹ (ڈی سی ایس) کا اہتمام ہے۔ اس کے علاوہ انفرادی اکائیوں کو مسابقتی ترغیبی معاونت (سی آئی ایس) فی پارک زیادہ سے زیادہ 300 کروڑ روپے اور پی ایم-مترا کے تحت اسکیم گائیڈ لائنز کے تحت بھی فراہم کی جاتی ہے تاکہ مینوفیکچرنگ یونٹس کو پی ایم مترا پارکس میں جلد سیٹ اپ حاصل کرنے کی ترغیب دی جاسکے۔

یہ جانکاری ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر مملکت جناب پوترا مارگریٹا نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 9662



(Release ID: 2043871) Visitor Counter : 6


Read this release in: Hindi , English , Tamil