کوئلے کی وزارت

کوئلہ کی وزارت نے ویژن 2030 ء اور وِکست بھارت 2047 ء کے کوئلے کی پیداوار کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے ،  کوئلے کے اخراج کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو تیز کیا ہے

Posted On: 09 AUG 2024 3:14PM by PIB Delhi

ہندوستان کے کوئلہ نکالنے کے بنیادی ڈھانچے کو وسعت دینے  کے لیے ایک اہم اقدام میں، وزارت کوئلہ نے ایک جامع حکمت عملی کا اعلان کیا ہے  ، جس کا مقصد لاجسٹکس کے اہم منصوبوں کی ترقی کو تیز کرنا ہے۔ یہ پہل ’’مربوط منصوبہ بندی اور ہم آہنگ وقت کی پابند عمل آوری‘‘ کے لیے وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق ہے، جو کہ وکست  بھارت  2047 ء کے با مقصد  ہدف کو حاصل کرنے کے لیے اہم ہے۔

ہندوستان کے توانائی کے منظر نامے میں  کوئلے کے اہم کردار کو تسلیم کرتے ہوئے، وزارت  ، رسد کی رکاوٹوں کو کم کرنے کے  تئیں  پرعزم ہے ،  جو فی الحال کوئلے کی موثر نقل و حمل میں رکاوٹ ہیں۔ اس مقصد کے لیے، وزارت  ، ریلوے کی وزارت، ریاستی سرکاروں  اور مختلف ایجنسیوں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے ،  تاکہ بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی بروقت پیش رفت کو متاثر کرنے والے مسائل کو حل کیا جا سکے۔ اس باہمی تعاون کے انداز سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ عمل کو ہموار کرے گا اور ترقی کے لیے زیادہ سازگار ماحول کو فروغ دے گا۔

کوئلہ نکالنے کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کے بنیادی مقاصد-

دستیابی: کوئلے کی مناسب لوڈنگ اور اخراج  کا بنیادی ڈھانچہ

پیش کار کردگی :نیٹ ورک کی معقولیت کے ذریعے ، مجموعی  لاجسٹکس لاگت، لوڈنگ اور ٹرانسپورٹیشن کی اصلاح

جدید کاری: اپ گریڈ شدہ بنیادی ڈھانچہ ، مصنوعی ذہانت ، ڈرون، سینسرز اور اختراع کے استعمال کے ساتھ ٹیکنالوجی کو فروغ دینا

انضمام: باہم مربوط کثیر  موڈل نیٹ ورک اور آلودگی سے پاک  نقل و حمل کے اقدامات کو فروغ دینا

موثرات: پیداواری مقامات سے صارفین تک  ، کوئلے کی بروقت اور سستی نقل و حرکت کو یقینی بنانے کے لیے لاجسٹکس اور نقل و حمل کے نظام کو بہتر بنانا

شمولیت: تمام متعلقہ فریقوں  کی ضروریات کو پورا کرتے ہوئے شمولیت کو فروغ دینا

کلیدی اقدامات

پیداواری صلاحیت میں اضافہ: مالی سال 30 تک 1.5 ارب  ٹن کوئلہ پیدا کرنے کے ہدف کی حمایت اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ بنیادی ڈھانچہ  ، پیداوار میں اضافے کے ساتھ رفتار برقرار رکھے۔

ریل نقل و حمل  میں موڈل شفٹ: مالی سال 2030 ء تک کوئلے کے لیے ریل ٹرانسپورٹ کے ماڈل شیئر کو 64 فی صد سے بڑھا کر 75فی صد کر دینا ، اس طرح سڑکوں کی بھیڑ میں کمی آئے گی اور ماحولیاتی پائیداری میں اضافہ ہوگا۔ وزارت نے 38 ترجیحی ریل پروجیکٹوں کی نشاندہی کی ہے ،  جنہیں وزارت ریلوے کے ساتھ قریبی تال میل میں تیزی سے آگے بڑھایا جائے گا۔ یہ منصوبے ریل رابطے کو بہتر بنانے اور ملک بھر کے پاور پلانٹس اور صنعتوں کو بروقت کوئلے کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اہم ہیں۔

لازمی میکانائزڈ کول ہینڈلنگ کی سہولیات: ہر سال 2 ملین ٹن (ایم ٹی ) سے زیادہ پیدا کرنے والی کوئلے کی تمام بڑی کانوں کو اگلے پانچ سالوں کے اندر ، میکانائزڈ کول ہینڈلنگ کی سہولیات کو نافذ  کرنے کی ضرورت ہوگی۔ اس اقدام کا مقصد آپریشنل کارکردگی کو بڑھانا، کام کے محفوظ حالات کو یقینی بنانا اور کوئلے کی نقل و حمل کے ماحولیاتی اثرات کو کم کرنا ہے۔

بنیادی ڈھانچے کی مربوط ترقی: پی ایم گتی شکتی پہل کے ذریعے ملٹی ماڈل کنیکٹیویٹی کو فروغ دینا، بغیر کسی رکاوٹ کے کوئلے کے انخلاء کے لیے مختلف وزارتوں میں مربوط کوششوں کو یقینی بنانا۔

پائیداری اور ماحولیاتی تحفظات: وزارت  ، کوئلے کے اخراج  کے ماحولیاتی اثرات کو کم کرنے، صاف ستھری ٹیکنالوجیوں اور طریقوں کو اپنانے پر توجہ مرکوز کرے گی  ،  جو ہندوستان کے آب و ہوا کے اہداف سے ہم آہنگ ہوں۔

متوقع نتائج

کوئلہ کی وزارت جامع  منصوبہ بندی اور عمل درآمد کے ذریعے ،  ہندوستان کے کوئلے کے شعبے کو تبدیل کرنے کے لیے وقف ہے۔ بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو تیزی سے ٹریک کرتے ہوئے اور متعلقہ فریقوں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے ذریعے، وزارت کا مقصد ،  ہندوستان کو کوئلے کی پائیدار پیداوار اور لاجسٹکس میں ایک رہنما کے طور پر قائم کرنا  ہے، جس سے 2047 ء تک ایک خوشحال اور ترقی یافتہ ملک کی راہ ہموار ہوگی۔

.................

) ش ح – ا ع   -  ع ا )

U.No. 9632



(Release ID: 2043683) Visitor Counter : 7


Read this release in: English , Hindi , Tamil