وزارت دفاع
ڈی آر ڈی اوکے ذریعے تیار کردہ لائٹ بلٹ پروف جیکٹ
Posted On:
09 AUG 2024 3:08PM by PIB Delhi
ڈی آر ڈی او نے ایسی بلٹ پروف جیکٹ (بی پی جے ) تیار کی ہے ، جس میں سب سے ہلکے فرنٹ ہارڈ آرمر پینل (ایف ایچ اے پی ) شامل ہیں۔ یہ جیکٹ ، دو کنفیگریشن یعنی اِن – کنجکشن – وِد تھ ( آئی سی ڈبلیو ) اور ایف ایچ اے پی کے مختلف ایرئیل ڈینسٹی کے ساتھ اسٹینڈ اَلون میں تیار کی گئی ہے۔ بلٹ پروف جیکٹ ، ڈی آر ڈی او کے پروجیکٹ کے تحت تیار کی گئی ہے۔ ترقی یافتہ ٹیکنالوجی کو ہندوستانی صنعتوں میں منتقل کرنے کا عمل ، ٹیکنالوجی کی منتقلی (ٹی او ٹی ) کی پالیسی اور پیداوار کے لیے ، ڈی آر ڈی او کی طریقہ کار کے مطابق شروع کیا گیا ہے۔
یہ بی پی جے ، نئے ڈیزائن کے نقطہ نظر پر مبنی ہے، جہاں نئے مواد کے ساتھ ساتھ نئے عمل کا استعمال کیا گیا ہے۔ یہ بی پی جے – بی آئی ایس معیار 17051 کی تصدیق کرتا ہے اور اس وجہ سے، یہ تقریباً سطح 6 کا ، درمیانے سائز کے لیے 10.1 کلوگرام وزن والی سب سے ہلکا بی پی جے ہے ، جو آپریشن کے دوران پہننے کی صلاحیت اور آرام کو بڑھاتا ہے۔ اس جیکٹ میں دیگر متعلقہ خصوصیات کے ساتھ ، کوئیک ریلیز میکانزم (کیو آر ایم ) کی ایک منفرد خصوصیت بھی ہے۔ یہ بی پی جے ، ہندوستانی مسلح افواج / سی اے پی ایفز کے عملے کے افراد کو 7.62×54 آر اے پی/اے پی آئی راؤنڈز کے زیادہ سے زیادہ ممکنہ خطرے سے محفوظ رکھے گا۔
یہ معلومات دفاع کے وزیر مملکت جناب سنجے سیٹھ نے آج لوک سبھا میں جناب سی ایم رمیش کو ایک تحریری جواب میں فراہم کیں ۔
.................
) ش ح – ا ع - ع ا )
U.No. 9634
(Release ID: 2043666)
Visitor Counter : 58