قانون اور انصاف کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

عدلیہ میں مصنوعی ذہانت

Posted On: 09 AUG 2024 12:39PM by PIB Delhi

قانون اور انصاف کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)  اور پارلیمانی امور کی وزارت میں وزیر مملکت جناب ارجن رام میگھوال نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ سپریم کورٹ آف انڈیا نے عدالتی دستاویزات کے ترجمے کے ساتھ ساتھ قانونی تحقیق اور  عدالتی کارروائی کو خود کار بنانے کی خاطر  مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی لسانی  ٹیکنالوجی کا استعمال کررہا ہے۔ اے آئی کو  فروری 2023 سے زبانی دلائل،خاص طور پر آئینی بنچ کے معاملات میں  دلائل کی  ترجمای  کے لیے بھی استعمال  کیا  جارہا  ہے۔

سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے اہم فیصلوں کے مقامی زبانوں میں ترجمے کی نگرانی کے لیے سپریم کورٹ آف انڈیا کے معزز جج کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ کمیٹی ترجمے کے عمل کو تیز کرنے کے لیے معزز ججوں پر مشتمل ہائی کورٹس کی ذیلی کمیٹیوں کے ساتھ باقاعدگی سے میٹنگیں کر رہی ہے۔

ہائی کورٹس کی اے آئی ٹرانسلیشن کمیٹیاں سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے فیصلوں کا مقامی زبان میں ترجمہ کرنے سے متعلق پورے کام کی نگرانی کر رہی ہیں۔ اب  تک، 8 ہائی کورٹس نے پہلے ہی ای-ہائی کورٹ رپورٹس (ای-ایچ سی آر) شروع کر دی ہیں اور دیگر ہائی کورٹس ای-ایچ سی آر شروع کرنے کے عمل میں ہیں۔

ہائی کورٹس کی اے آئی کمیٹیوں کو مطلع کیا گیا ہے کہ وہ متعلقہ ریاستی حکومتوں سے درخواست کریں کہ وہ تمام مرکزی اور ریاستی قوانین و ضوابط وغیرہ کا علاقائی زبان میں ترجمہ کریں اور اسے ریاست کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کریں تاکہ عام آدمی کو پڑھنے میں مدد مل سکے۔  تمام ریاستی حکومتوں پر یہ  زور دیا گیا ہے کہ وہ فیصلوں کے ترجمے کے عمل میں متعلقہ ہائی کورٹس کو مکمل تعاون فراہم کریں، کیونکہ یہ ہندوستان کے آئین کے تحت ’انصاف تک رسائی‘ کا  ایک حصہ ہے ۔

پانچ  اگست2024 تک، سپریم کورٹ کے 36271 فیصلوں کا ہندی زبان میں ترجمہ کیا جا چکا ہے اور 17142 فیصلوں کا دیگر 16 علاقائی زبانوں میں ترجمہ کیا جاچکا ہے اور یہ  ای-ایس سی آر پورٹل پر دستیاب ہیں۔

اس ترجمے کے پروجیکٹ کے لیے سپریم کورٹ کو کوئی علیحدہ فنڈ مختص نہیں کیا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔وا ۔ن ا۔

U- 9627


(Release ID: 2043658) Visitor Counter : 50