وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

پروجیکٹ پاری

Posted On: 08 AUG 2024 2:01PM by PIB Delhi

ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ پروجیکٹ پاری(پبلک آرٹ آف انڈیا) ایک پہل ہے جو وزارت ثقافت کی طرف سے شروع کی گئی ہے تاکہ بھارت میں عوامی آرٹ کے منظر کی حوصلہ افزائی کرنے کے  علاوہ اسے فروغ دیا جا سکے اور اس میں اضافہ کیا جا سکے۔ للت کلا اکادمی اور نیشنل گیلری آف ماڈرن آرٹ کے ذریعہ عمل درآمد کیا گیا یہ پروجیکٹ 21 سے 31 جولائی 2024 کو نئی دہلی میں 46 ویں عالمی ثقافتی ورثہ کمیٹی کے اجلاس کے موافق ہے۔ پاری کا مقصد عوامی شاہکار کے ذریعہ مذاکرات اور شبیہ کو ملاتا ہے جو کہ عصری موضوعات کے ساتھ  ہندستان کے ثقافتی ورثہ کا امتزاج ہے۔

200 سے زیادہ بصری فنکاروں نے مختلف روایتی فن پارے، دیواری پینٹنگز، دیوار پر بنائی گئی تصویر، مجسمے اور تنصیب جیسے پہاڈ پینٹنگز، تھنگکا پینٹنگز، وارلی آرٹ، گونڈ آرٹ، الپونا آرٹ، چیریال پینٹنگ، تنجور پینٹنگز، کالم کاری، پتھورا آرٹ، مختلف موضوعات  پر کیریلا مورلز وغیرہ تخلیق کئے ہیں۔ یہ پروجیکٹ نہ صرف ہندوستان کے جمالیاتی اور ثقافتی تنوع کو اجاگر کرتا ہے بلکہ اس کا مقصد دہلی کے بصری اور ثقافتی منظر نامے کو بڑھانا ہے، جس سے کمیونٹی کے اندر فخر اور تعلق کا احساس پیدا ہوتا ہے۔

پروجیکٹ پاری باصلاحیت فنکاروں کو ترغیبات فراہم کرکے عوامی آرٹ میں عصری موضوعات کے ساتھ ہندوستان کی بھرپور ثقافتی تاریخ کو ملانے کی حکومت کی مسلسل کوششوں کا ایک حصہ ہے۔

***

ش ح۔ ح ا ۔ ج

Uno-9535



(Release ID: 2043073) Visitor Counter : 34