سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
مانسون کے دوران قومی شاہراہوں کی حالت
Posted On:
07 AUG 2024 1:15PM by PIB Delhi
سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ اطلاع فراہم کی کہ وزارت بنیادی طور پر قومی شاہراہوں (این ایچیز) کی ترقی اور دیکھ بھال کے لیے ذمہ دار ہے۔
این ایچیز کی ترقی اور دیکھ بھال ایک مسلسل جاری رہنے والا عمل ہے۔ این ایچیز کی صورت حال کا وزارت اور اس کی مختلف ایگزیکیوٹنگ ایجنسیوں جیسے نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی )، نیشنل ہائی ویز اینڈ انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ (این ایچ آئی ڈی سی ایل )، بارڈر روڈز آرگنائزیشن (بی آراو)اورپبلک ورکس ڈپارٹمنٹ (پی ڈبلیو ڈیز) / سڑک کی تعمیر کے محکمے (آرسی ڈیز) /اور ریاستی حکومتوں / یونین ٹیریٹریز (مرکزکے زیرانتظام علاقے) کی کارپویشنوں کے ذریعے وقتافوقتامعائنہ کیاجاتا ہے۔ اس کے مطابق این ایچیز پر دیکھ بھال کے کام وقتاً فوقتاً کئے جاتے ہیں تاکہ این ایچیز کو ٹریفک کے لئے موافق حالت میں رکھا جا سکےاور اس طرح کے کاموں میں مختلف وجوہات کی وجہ سے ہونے والی کمیوں اور نقصانات کی اصلاح، این ایچیز کی بحالی نیز مضبوط بنانے اورپانی کی نکاسی کے مناسب نظام کی فراہمی وغیرہ شامل ہیں۔
تمام قومی شاہراہوں کی ترقی / اپ گریڈیشن پراجیکٹس کے لیے تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ (ڈی پی آر) کی تیاری کے دوران بارش، سیلاب کی اونچی سطح، خطوں کی قسم، مٹی کے زمرے وغیرہ کو ہمیشہ مدنظر رکھا جاتا ہے۔ اس کے مطابق، سڑک کے کنارے لائنڈ/غیر لائن شدہ نالوں، کراس ڈرینج ڈھانچے جیسے، کلورٹس، قدرتی ندیوں/چشموں اورنالوں وغیرہ پر چھوٹے اور بڑے پلوں کی تعمیر، معیاری وضاحتوں کے مطابق ٹھیکیدار/ کنسیشنر کے ذریعے اور انڈین روڈز کانگریس (آئی آرسی)ضوابط سے متعلق معاہدے کے دائرہ کار کے مطابق کی جاتی ہے۔
وزارت نے جوابدہ دیکھ بھال ایجنسی کے ذریعے پلوں سمیت تمام قومی شاہراہوں کے حصوں کی دیکھ بھال اور مرمت (ایم اینڈ آر) کو یقینی بنانے کے لیے ایک طریقہ کار تیار کیا ہے۔
قومی شاہراہوں کے باقی حصوں کے لیے، وزارت نے کنٹریکٹ مینٹیننس کے ذریعے دیکھ بھال کے کام شروع کرنے کا پالیسی فیصلہ کیا ہے، جو یا تو پرفارمنس بیسڈ مینٹیننس کنٹریکٹ یعنی کارکردگی پرمبنی دیکھ بھال کے معاہدے (پی بی ایم سی ) یا شارٹ ٹرم مینٹیننس کنٹریکٹ یعنی دیکھ بھال سے متعلق قلیل مدتی معاہدے (ایس ٹی ایم سی ) ہے، جس سے قومی شاہراہوں کے کسی بھی حصے کو کسی جوابدہ معاہدے سے متعلق دیکھ بھال کرنے والی ایجنسی کے بغیرنہیں چھوڑا گیا ہے۔
وزارت نے گذشتہ سال کے دوران قومی شاہراہوں کی دیکھ بھال کے مقصد سے6,523 کروڑروپے کے بقدر اخراجات کیے ہیں۔
**********
(ش ح ۔ع م ۔ع آ)
U-9527
(Release ID: 2043026)
Visitor Counter : 41