بھارت کا مسابقتی کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

مسابقتی کمیشن نے ڈیٹا انفراسٹرکچر ٹرسٹ کے ذریعہ اے ٹی سی ٹیلی کام انفراسٹرکچر پرائیویٹ لمیٹڈ کے 100 فیصد حصص کے سرمائے کی خریداری اور مخصوص باہم مربوط لین دین کی منظوری دی

Posted On: 07 AUG 2024 6:50PM by PIB Delhi

مسابقتی کمیشن آف انڈیا (سی سی آئی) نے ڈیٹا انفراسٹرکچر ٹرسٹ (ڈی آئی ٹی) کے ذریعہ اے ٹی سی ٹیلی کام انفراسٹرکچر پرائیویٹ لمیٹڈ (اے ٹی سی انڈیا) کے 100 فیصد حصص کی مجوزہ خریداری کو منظوری دے دی ہے۔

ڈی آئی ٹی ایک انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ ٹرسٹ ہے جو سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ ٹرسٹ) ریگولیشنز، 2014 کے تحت رجسٹرڈ ہے۔ ڈی آئی ٹی اپنی اسپیشل پرپوز وہیکلز کے ذریعے بھارت میں غیر فعال ٹیلی کام انفراسٹرکچر سروسز کی فراہمی کے کاروبار میں مصروف ہے۔

اے ٹی سی انڈیا امریکن ٹاور انٹرنیشنل انکارپوریٹڈ کا بالواسطہ ماتحت ادارہ ہے۔ یہ بھارت میں غیر فعال ٹیلی کام بنیادی ڈھانچے کی خدمات کی فراہمی کے کاروبار میں مصروف ہے۔

سی سی آئی کاتفصیلی حکم نامہ بعد میں آئے گا۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 9513


(Release ID: 2042860) Visitor Counter : 49