نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

اقتصادی قوم پرستی ہماری  اہم  اقتصادی ترقی کے لیے بنیادی حیثیت رکھتی ہے


ہینڈلوم مصنوعات وزیر اعظم کے ‘‘وکل فار لوکل’’ اقدام کا بنیادی حصہ ہیں

نائب صدر جمہوریہ  نے ہندوستان کے کارپوریٹ گھرانوں سے  ہینڈلوم مصنوعات کو فروغ دینے کی اپیل کی

ہینڈ لوم ہندوستانی ثقافت کا مجسمہ ہے، اسے فیشن ڈیزائننگ سے جوڑنے کی ضرورت ہے  :  نائب صدر جمہوریہ

نائب صدر جمہوریہ  نے 10ویں قومی ہینڈلوم ڈے سے خطاب کیا

Posted On: 07 AUG 2024 3:10PM by PIB Delhi

نائب صدر جمہوریہ ، جناب جگدیپ دھنکھڑ نے اس بات پر زور دیا کہ ہینڈ لوم پروڈکٹس وزیر اعظم کے ‘‘ووکل فار لوکل’’ پہل کا بنیادی جزو ہیں۔ انہوںنے ‘سودیشی تحریک’ کے حقیقی جذبے کے ساتھ ہینڈلوم کو فروغ دینے پر زور دیا۔

آج نئی دلی کے وگیان بھون میں 10ویں قومی ہینڈلوم ڈے سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے اقتصادی قوم پرستی کو  اہم اقتصادی ترقی اور معاشی آزادی کے لیے بنیاد قرار دیا۔ ہتھ کرگھے کی ماحولیاتی اور ثقافتی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  ‘‘ہینڈ لوم کو فروغ دینا وقت کی ضرورت، ملک کی ضرورت اور آب و ہوا کی تبدیلی کے حوالے سے کرۂ ارض کی ضرورت ہے۔’’

روزگار پیدا کرنے میں، خاص طور پر دیہی خواتین کے لیے ہینڈلوم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے، نائب صدر جمہوریہ  نے ایسی مصنوعات کے لیے مناسب مارکیٹنگ کے مواقع کو یقینی بنانے پر زور دیا۔ انہوں نے ہندوستان کے کارپوریٹس سے بھی اپیل کی کہ وہ ہینڈلوم کی مصنوعات کو بڑے پیمانے پر  خاص طور پر ہوٹل انڈسٹری میں استعمال کریں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے عزم سے نہ صرف ہندوستانی ثقافت کو فروغ ملے گا بلکہ ملک کی معیشت اور روزگار کے مواقع کو بھی نمایاں طور پر فروغ ملے گا۔

اقتصادی قوم پرستی کو ہماری اہم اقتصادی ترقی کے لیے بنیاد قرار دیتے ہوئے، جناب  دھنکھڑ نے اقتصادی قوم پرستی کے تین اہم فوائد کا خاکہ پیش کیا: پہلا، یہ قیمتی زرمبادلہ بچانے میں مدد کرتا ہے،  دوسرا یہ  درآمدات کو کم کر کے،  روزگار کے مواقع پیدا کرتا ہے اور مقامی ذریعۂ معاش کی حفاظت کرتا ہے ، اور تیسرا، یہ گھریلو پیداوار کی حوصلہ افزائی کر کے صنعت کاری کو فروغ دیتا ہے۔

انہوں نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ کچھ افراد محدود اقتصادی فوائد کو قومی مفادات پر ترجیح دیتے ہیں، سوال کرتے ہیں کہ کیا مالی فوائد قابل گریز درآمدات کا جواز پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ کوئی بھی مالی فائدہ، چاہے اس کا حجم کچھ بھی ہو، گھریلو صنعتوں کو فروغ دینے اور مقامی روزگار کے تحفظ کی قدر سے زیادہ نہیں ہو سکتا۔

07 اگست 1905 کو شروع کی گئی سودیشی تحریک کی تاریخی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے جس کا مقصد گھریلو مصنوعات کو زندہ کرنا تھا، جناب دھنکھڑ نے اس تحریک کی 110 ویں سالگرہ کے موقع پر 2015 میں 07 اگست کو قومی ہینڈلوم ڈے کے طور پر منانے کا اعلان کرنے کے وزیراعظم نریندر مودی کے دور اندیش  فیصلے کی تعریف کی۔

اس موقع پر ٹیکسٹائل کے وزیر جناب  گری راج سنگھ، ٹیکسٹائل کی وزیر مملکت جناب پبترا مارگریٹا، ٹیکسٹائل کی وزارت کی سکریٹری محترمہ رچنا شاہ اور دیگر معززین موجود تھے۔

مکمل متن پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں-

*********

(ش ح – م ع– ت ح)

U. No.9472


(Release ID: 2042700) Visitor Counter : 39