جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

شمسی توانائی کا استعمال

Posted On: 07 AUG 2024 3:43PM by PIB Delhi

نیتی آیوگ کی طرف سے تیار کردہ ایک ٹول ’’ہندوستان کی توانائی کے تحفظ کےمنظرنامے 2047‘‘ کے مطابق، کاروبار- معمول کے مطابق (بی اے یو) منظر نامے کے تحت، 1860 گیگا واٹ کی ممکنہ نصب شدہ صلاحیت کا تقریباً 46 فیصد، 2047 تک شمسی توانائی کی صلاحیت کے حصہ کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

شمسی ٹیکنالوجی میں پیش رفت کی تیز رفتاری کو مدنظر رکھتے ہوئے، جس سے شمسی توانائی کو استعمال کرنے کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آنے کی توقع ہے، 2050 تک شمسی پارکوں کے تحت زمین کے استعمال کا تخمینہ لگانا مشکل ہے۔

شمسی توانائی کے منصوبوں کو ماحولیاتی طور پر پائیدار سمجھا جاتا ہے۔ سولر فوٹو وولٹک ماڈیولز یا پینلز یا سیلز کے استعمال کے بعد پیدا ہونے والے ای ویسٹ کا انتظام کرنے کے لیے ماحولیات، جنگلات اور آب وہوا کی تبدیلی کی وزارت نے ای -ویسٹ (انتظامیہ) ضابطوں  2022 کو نوٹیفائی کیا، جو یکم اپریل 2023 سے نافذ ہے۔

اس کے علاوہ، مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) کی طرف سے مقرر کردہ مواد کی بازیابی کے لیے سولر فوٹو وولٹک ماڈیولز یا پینلز یا سیلز کی ری سائیکلنگ لازمی ہے۔

یہ معلومات نئی اور قابل تجدید توانائی کے وزیر مملکت جناب سری پد یسو نائک نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں  فراہم کیں۔  

************

ش ح۔ ا ع   ۔ را

U-9473


(Release ID: 2042691) Visitor Counter : 57


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil